آن پیج ایس ای او چیک لسٹ Ridiculously Useful On Page SEO Checklist 2022

On Page SEO Checklist 2020

آن پیج ایس ای او چیک لسٹ On Page SEO Checklist

On Page SEO Checklist ان تمام تکنیک کا مجموعہ ہے جو موجودہ دور میں سرچ انجن کو اپنی ویب سائیٹ کی طرف راغب کرنے اور اپنی ویب سائیٹ پر ٹریفک بڑھانے کے لئے کسی بھی ویب سائیٹ بنانے والے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

جیسا کہ ویب سائیٹ ایڈمنز اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ کسی بھی ویب سائیٹ کی ٹریفک کا سب سے زیادہ حصہ سرچ انجن سے آپ کی ویب سائیٹ کی طرف آتا ہے خاص طور پر ان سرچ انجنز میں گوگل Google Search Engine سب سے اہم ہے جس پر پوری دنیا میں سب سے زیادہ مواد سرچ کیا جاتا ہے۔

سرچ انجن آپٹیمائزیشن (Search Engine Optimization) ایسی تکنیک ہے جس کی مدد سے ویب سائیٹ بنانے والا سرچ انجن کو بتاتا ہے کہ یہ ویب سائیٹ کس بارے میں ہے اور اس پر موجود مواد کن لوگوں کے لئے ہے اور یہ کتنا مفید اور قابلِ اعتماد ہے۔ بنیادی طور پر اس آپٹیمائزیشن کے دو حصے بنائے جا سکتے ہیں۔

آن پیج سرچ انجن آپٹیمائزیشن On Page SEO
آف پیج سرچ انجن آپٹیمائزیشن Off Page SEO

آن پیج سرچ انجن آپٹیمائزیشن On Page SEO سے مراد تمام وہ کام ہیں جو آپ سرچ انجن کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے اپنی ویب سائیٹ پر انجام دیتے ہیں
اور Off page SEO سے مراد وہ تمام کام ہیں جو آپ کو اپنی سائیٹ سے باہر اپنی ویب سائیٹ کے لئے انجام دینے ہوتے ہیں جن میں سب سے زیادہ اہم بیک لنک بلڈنگ کا کام ہے۔

آج کے موضوع میں ہم On Page SEO Checklist میں آپ کو وہ تمام باتیں بتانے کی کوشش کریں گے جن کے کرنے سے آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ الاگرتھم بہتر طریقے سے سمجھ سکے گا اور اسے بہترین طریقہ سے گوگل سرچ کے نتائج میں شامل کرے گا۔

گوگل اپنی پالیسی کے تحت وقتا فوقتا اپنی سرچ انڈکسنگ (Search Indexing) کی تکنیک کو تبدیل کرتا رہتا ہے تاکہ صارفین کو بہتر سے بہتر نتائج فراہم کر سکے۔ اس نئی تکنیک کے تحت گوگل آپ کے ویب سائیٹ کے مواد کو بہتر طریقہ سے سمجھنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور آپ کی ویب سائیٹ کے مواد کو یوزرز کے انٹرسٹ، لکھی گئی معلومات کا دوسری ویب سائیٹس کے ساتھ موازنہ اور اس کے On Page SEO کے موازنے کے بعد یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کی ویب سائیٹ کو کہاں رینک کرنا ہے یعنی گوگل کے کس صفحہ کے کس حصے پر اسے نظر آنا چاہئے۔

یاد رہے سرچ انجن کے نتائج کے پہلے صفحہ سے آگے شاید ہی کوئی یوزر بڑھتا ہے اور آپ کے ویب سائیٹ ٹریفک کی 80 فیصد تعداد اسی پہلے صفحہ سے ہی آپ کے پاس پہنچتی ہے۔

گوگل کی نئی انڈکسنگ پالیسی کے تحت ہم اپنی ویب سائیٹ کی آن پیج ایس ای او کیسے کریں کے ہمیں پہلے صفحہ پر جگہ مل سکے اس مقصد کے لئے اردونامہ فورم جو پہلے بھی اپنے قارئین کے لئے سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے حوالے سے وقتا فوقتا ضروری باتیں بتاتا رہتا ہے نے اپنے قارئین کے لئے آن پیج ایس ای او کے حوالے سے ایک چیک لسٹ (On Page SEO Checklist) مرتب کی ہے جس کے تحت وہ اپنی ویب سائیٹ پر آن پیج ایس ای او کو بہتر بنا سکتے ہیں اور ان کی سائیٹ کے گوگل کے پہلے صفحہ پر آنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ جی تو بڑھتے ہیں اپنی لسٹ کی طرف۔

آن پیج ایس او چیک لسٹ On Page SEO Checklist

On Page SEO Checklist 2020
On Page SEO Checklist

موضوع شروع کرنے سے پہلے کی ورڈ ریسرچ (Keyword Research) کیجئے

On Page SEO کا سب سے پہلا حصہ کی ورڈ کی ریسرچ کرنا ہے اور یہی آپ کے تمام متن کا نچوڑ بھی ہے آپ کے کی ورڈ جتنے زیادہ مضبوط ہوں گے گوگل اتنی اچھی طرح آپ کے مضمون کو سمجھ کر اسے مطلوبہ نتائج میں ظاہر کرسکے گا۔ کی ورڈ ریسرچ (Keyword Research) میں چیک کریں کہ جو کی ورڈ آپ نے منتخب کیا ہے وہ مندرجہ ذیل معیار پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔

کیا کی ورڈ آپ کی ویب سائیٹ کی دیگر عبارت سے مماثلت رکھتا ہے؟
Is Keyword Relevant to Contents of Post or Page?

کیا کی ورڈ مستقل طور پر آپ کے مطلوبہ صارفین تلاش کرتے ہیں؟
Is Keyword Being Searched Regularly by Target Audience?

کیا آپ کی سائیٹ کا معیار ایسا ہے کہ وہ دیگر سائیٹس سے مقابلہ اس کی ورڈ کی بنیاد پر کر سکتی ہے؟
Is your Site has the ability to Rank on this Keyword among Competitors?

اگر آپ کا منتخب کردہ کی ورڈ ان معیارات پر پورا اترتا ہے تو آپ اپنا اگلا کام شروع کر سکتے ہیں اور اگر اوپر موجود تین پوائنٹس میں سے کوئی ایک بھی ادھورا ہے تو دوبارہ سے کی ورڈ کا انتخاب کر کے یہی عمل دہرائیں۔
کی ورڈ ریسرچ کے بنیادی عوامل کو انجام دینے کے لئے آپ گوگل کا مفت دستیاب گوگل کی ورڈ پلانر ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔ گو کہ یہ ٹول بنیادی طور پر گوگل سرچ نہیں بلکہ گوگل ایڈز کے لئے ہے لیکن پھر بھی ہمیں اس سے بہت بہترین آئیڈیاز حاصل ہوتے ہیں اور یہ مفت بھی ہے۔ گوگل کی ورڈ پلانر ٹول استعمال کرنے کا طریقہ یہاں سے دیکھ سکتے ہیں۔

Use of Google Keyword Planner :: On Page SEO Checklist
Use of Google Keyword Planner :: On Page SEO Checklist

اپنے مواد کے لئے ایک پرائمری کی ورڈ منتخب کیجئے
Choose One Primary Keyword for your Contents

اپنی ہر پوسٹ یا ہر نئے صفحہ کے مواد کے لئے ایک بنیادی پرائمری کی ورڈ منتخب کیجئے اور اس پوری پوسٹ یا صفحہ میں اسی پرائمری کی ورڈ Primary Keyword پر ہی سیر حاصل گفتگو کیجئے اسی کے متعلق تمام معلومات کا احاطہ کیجئے اور پھر یہ بنیادی کی ورڈ دوبارہ کسی پوسٹ یا صفحہ کے لئے استعمال مت کیجئے کیونکہ ایک پرائمری کی ورڈ ایک سے زیادہ پوسٹس یا صفحات پر استعمال کرنے سے اس کی افادیت انتہائی کم ہوجاتی ہے اس لئے خیال کریں کہ اسے دوبارہ اپنی ویب سائیٹ پر کہیں بھی بطور پرائمری کی ورڈ کے استعمال نہ کریں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  بوڑھے ماں باپ کے حقوق

کی ورڈز دو قسم کے ہوتے ہیں ایک چھوٹے کی ورڈز (Short Tail Keywords) جو عموما ایک سے دو الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں اور دوسری قسم بڑے کی ورڈز (Long Tail Keywords) جو تین سے پانچ الفاظ کا مجموعہ ہو سکتے ہیں۔ ان کی ورڈز کا انتخاب آپ کے متن اور اس کے ایس ای او کی مشکل کے حوالے سے کیا جاتا ہے۔ شارٹ ٹیل اور لانگ ٹیل کی ورڈز کے بارے میں مزید معلومات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

تین سے پانچ تک متعلقہ کی ورڈز منتخب کیجئے۔
Choose 3 to 5 Related Keywords for your Contents

متعلقہ کی ورڈز یا Related Keywords کو LSI Keywords بھی کہا جاتا ہے۔ ایل ایس آئی کی ورڈز ایسے ملتے جلتے کی ورڈز ہیں جن کو صارفین آپ کے پرائمری کی ورڈ کی تلاش کرتے ہوئے استعمال کرتے ہیں، گوگل ان متعلقہ ایل ایس آئی کی ورڈ کو بھی آپ کی سائیٹ کے مواد کو انڈکس کرتے ہوئے دیکھتا ہے اور اس کے مطابق فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کے مضمون کا متن کس حد تک جاندار اور کس قدر معلومات کی فراہمی کا باعث بنے گا اور ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل آپ کی سائیٹ یا صفحہ کی رینکنگ کا فیصلہ کرتا ہے۔

One Page SEO Checklist میں یہ متعلقہ یا Related Keywords یا LSI Keywords بھی اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں، ان کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیجئے اور بہت اچھی طرح ریسرچ کرنے کے بعد اس کا انتخاب کیجئے تاکہ بہتر سے بہتر مقام پانے میں کامیابی حاصل ہو سکے۔

LSI Keywords حاصل کرنے کا بہترین طریقہ اپنے Primary Keyword کو گوگل پر سرچ کریں اور نتائج کے صفحہ کے آخر میں جہاں گوگل نے لکھا ہے Searches related to اس کے نیچے نظر آنے والے تمام کی ورڈز آپ کے LSI Keywords ہیں ان میں سے کوئی 3 سے 5 کی ورڈز اپنے مواد کے ساتھ بہترین مطابقت کے حساب سے منتخب کیجئے۔

اپنے کی ورڈ کی مناسبت سے موضوع اور متن (Content) پلان کیجئے
Plan contents according to your Keyword

On Page SEO Checklist کے اس نقطے پر پہنچنے سے پہلے آپ اپنا پرائمری کی ورڈ، متعلقہ کی ورڈز وغیرہ کی ریسرچ مکمل کر کے بہترین کی ورڈز چن چکے ہیں، اب مرحلہ آیا ہے اپنے متن (Content) کو پلان کرنے کا۔ اس مرحلے میں آپ پلان کریں گے کہ آیا آپ کو اپنا متن ایک بلاگ پوسٹ کی شکل میں لکھنا ہے، ایک صفحہ کی شکل میں لکھنا ہے، یہ عارضی معلومات پر مبنی ہو گا یا مستقل رہے گا یا یہ آپ کے لینڈنگ صفحہ کا حصہ بنے گا وغیرہ وغیرہ۔

اس پلان میں مارکیٹنگ فنل Marketing Funnel تکنیک کا استعمال کریں جس میں ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کون سے عوامل ہیں جنہیں اختیار کر کے آپ اپنے صارفین تک اپنے مقابلہ داروں سے بہترین انداز میں پہنچ سکتے ہیں۔

اس مرحلے میں اپنے مواد کا انتخاب اس طرح کیجئے کہ وہ آپ کے کی ورڈ سے مطابقت رکھتا ہو یعنی ایسا مواد پیش کریں جیسا آپ کے یوزرز دیکھنا چاہتے ہیں وہ معلومات انہیں مہیا کریں جو وہ سرچ انجن پر تلاش کرتے ہیں یعنی آپ اپنے یوزر کو اور ان کی ڈیمانڈ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان کے لئے مواد تیار کریں۔ یاد رکھئے On Page SEO Checklist کا سب سے اہم حصہ یہی ہے کہ آپ کا مواد ایسا ہونا چاہئے جو آپ کے یوزر کے تمام سوالات کا جواب لیئے ہوئے ہو، ادھورا اور غیر معیاری مواد گوگل فورا سے پہلے ردی کی ٹوکری کے سپرد کر دیتا ہے۔

اپنے یوزر کی ڈیمانڈ اور اس کی خواہش کے پیش نظر مواد کو اس طرح ترتیب دیجئے کہ اس کی دلچسپی اس میں بڑھتی رہے آپ کو پتہ ہو کہ مواد کی ترتیب کیا ہونی چاہئے اور کونسی بات کہاں لکھی جائے تاکہ جیسے جیسے یوزر اسے پڑھتا جائے اس کی دلچسپی کم ہونے کی بجائے بڑھتی جائے۔

اپنی تحریر کا مواد اور اس میں موجود معلومات اتنی شاندار (Well Researched & Rich Information) ضرور بنائیں کہ وہ اس ویب سائیٹ سے بہتر ہوں جو فی الحال گوگل پہلے صفحے پر دکھا رہا ہے تاکہ جب گوگل دیکھے کہ اس سے بہتر مواد کہیں اور موجود ہے تو وہ فورا اس ویب سائیٹ کو چھوڑ کر آپ کی ویب سائیٹ کو رینک کرے اور یہ تب ہی ممکن ہو گا جب آپ کا مواد اتنا جاندار ہو گا کہ یوزر کے ساتھ ساتھ گوگل بھی اس بات کو مان لے گا کہ ہاں یہ پہلے والے سے زیادہ بہتر ہے۔

اپنے ٹائٹل میں پرائمری کی ورڈ کا استعمال کریں

On Page SEO Checklist کے اس مرحلے میں آپ اپنی تحریر لکھنا شروع کر دیں گے اور یہ بات یقینی بنائیں گے کہ جو پرائمری کی ورڈ آپ نے چنا ہے اس کا استعمال اس پوسٹ کے ٹائٹل یعنی عنوان میں ضرور کریں۔ اس قسم کا ٹائٹل نہ صرف سرچ انجن کو یہ بتائے گا کہ آپ کی پوسٹ کس چیز کے متعلق ہے بلکہ آپ کا ٹائٹل ہی یہ فیصلہ کرے گا کہ یوزر آپ کی ویب سائیٹ پر کیوں رکے گا اور آگے نہیں بڑھ جائے گا۔

ٹائٹل میں آپ یوزر کو یہ بتائیں گے کہ اس کے لئے اس پوسٹ میں کیا چیز موجود ہے جس کی وجہ سے جو وہ تلاش کر رہا ہے وہ اس پوسٹ یا صفحہ میں موجود ہے۔ ٹائٹل جامع مگر مختصر(Descriptive but Short Title) ہو جسے پڑھتے ہی یوزر سمجھ جائے کہ ہاں میرے سوال کا جواب یہاں موجود ہے۔ اور یہ اسی صورت میں ہو گا جب آپ نے ریسرچ کرنے کے بعد وہی کی ورڈ منتخب کر رکھا ہو گا جو یوزر چاہتے ہیں۔

ہیڈنگ لکھنے کے لئے H1 ہیڈنگ ٹیگ استعمال کیجئے۔

Use of H1 Title Tag in On Page SEO Checklist
Use of H1 Title Tag in On Page SEO Checklist

جو دوست ویب سائیٹ کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات رکھتے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ H1 Title Tag وہ ٹیگ ہے جو ہم کسی بھی چیز کے عنوان کے لئے استعمال کرتے ہیں، یہ ٹیگ سرچ انجن کو بتاتا ہے کہ باقی کا سارا متن کس چیز کے متعلق ہے۔

اگر آپ کا عنوان اس ٹیگ سے نہیں لکھا گیا ہو گا تو سرچ انجن کو بہتر طور پر پتہ نہیں لگ پائے گا کہ آخر یہ سارا مواد ہے کسی چیز کے متعلق اور پھر وہ اسے بہتر رینک نہیں دے گا۔ اس لئے On Page SEO Checklist کو چیک کرتے ہوئے آپ کو یہ بات یقینی بنانا ہو گی کہ آپ کا عنوان ایچ ون ٹائٹل ٹیگ میں ہی لکھا گیا ہو۔

پوسٹ کا متن کم ازکم 300 الفاظ پر مشتمل ہو

آج سے چند سال پہلے On Page SEO Checklist اس مرحلے پر پہنچ کر تقریبا ختم ہو جاتی تھی، آپ ایک اچھا کی ورڈ منتخب کرتے تھے اس کا عنوان میں لکھتے تھے اور نیچے ایک چھوٹے سے پیراگراف میں اپنے کی ورڈ کو پانچ چھ بار استعمال کرتے تھے اور آپ کی On Page SEO Checklist ختم اور ساتھ ہی آپ کا صفحہ یا پوسٹ رینک ہونا شروع ہوجاتی تھی۔

کیونکہ اس وقت گوگل صرف یہ دیکھتا تھا کہ عنوان (Title) کے مطابق متن (Contents) میں بھی وہی کی ورڈ بار بار استعمال ہو رہا ہے بس یہ ٹھیک ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ گوگل بہتر سے بہترین کی کوشش میں اب اس مرحلے سے بہت آگے نکل چکا ہے۔

اب On Page SEO Checklist اصل میں شروع ہی اس مرحلے سے ہوتی ہے، پوسٹ لکھتے ہوئے کم ازکم 300 الفاظ لکھیں اور یہ 300 الفاظ گو کہ آپ کے پرائمری کی ورڈ اور سکینڈری کی ورڈز کا مجموعہ ہی ہو گی لیکن اس میں اگر صرف گھما پھرا کر کی ورڈز ہی لکھے ہوں گے لیکن درست معلومات نہیں ہوں گی تو پھر بھول جائیں آپ کی پوسٹ رینک نہیں ہو پائے گی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  vbulletin Forumسے کسی فری Forum software میں منتقل ہونا

کی ورڈ بھلے دو تین بار ہی استعمال ہو رہے ہوں لیکن ان کے بارے میں جامع معلومات موجود ہونا ازحد ضروری ہے۔ تو کم از کم 300 الفاظ کی پوسٹ لکھیں جس میں تمام معلومات کا احاطہ کیا گیا ہو۔

اوریجنل مواد لکھیں اور کاپی پیسٹ کا ہرگز استعمال نہ کیجئے

Why Copy Paste is bad for SEO : On Page SEO Checklist
Copy Paste is bad for SEO : On Page SEO Checklist

ہمیشہ لکھتے ہوئے اپنے الفاظ استعمال کیجئے جو پہلے کہیں اور استعمال نہ ہوئے ہوں، کبھی بھی تحریر بھلے آپ کی اپنی سائیٹ سے کاپی کی گئی ہو یا کسی اور ویب سائیٹ سے اسے اپنی پوسٹ میں استعمال نہ کریں کیونکہ گوگل اس بات پر نہ صرف آپ کی ویب سائیٹ کو رینک نہیں کرے گا بلکہ بہت زیادہ امکان ہے کہ آپ کی ویب سائیٹ کو سزاوار قرار دے کر اپنی انڈیکسنگ سے نکال باہر کرے یا پھر بہت پیچھے دھکیل دے۔

اس لئے بالکل اوریجنل مواد لکھیں کاپی پیسٹ یا ٹیکسٹ کو سپنگ وغیرہ کر کے ہرگز نہ لکھیں کیونکہ اگر آپ کے ٹیکسٹ کو ایک ویب سائیٹ سے کاپی کر کے صرف الفاظ کے متبادل ڈھونڈ کر یعنی اسے سپن Spin کر کے لکھا گیا ہو گا تو گوگل آپ سے کہیں بڑا استاد ہے وہ فورا اس بات کو دیکھ لے گا اور پھر آپ کی ترقی کے چانسز بالکل جاتے رہیں گے۔

بہترین اور ہائی کوالٹی مواد لکھیں

Why High Quality Content is necessary for Google Ranking - On Page SEO Checklist
Why High Quality Content is necessary for Google Ranking – On Page SEO Checklist

جب بھی ایس ای او کے حوالے سے لکھنا شروع کریں تو اپنے ذہن میں اپنے یوزرز کو رکھیں اور آپ کا مواد بہترین اور ہائی کوالٹی (High Quality Content) کا حامل ہو جس میں یوزر کے لئے اس کی پسند اور ضرورت کے مطابق ہی بات اور ہر سوال کا جواب موجود ہو، یاد رکھئے اگر مواد میں تشنگی رہے گی تو پھر یوزر اسے پسند نہیں کرے گا اور اگر یوزر پسند نہیں کرے گا تو پھر گوگل آپ کو بہتر رینکنگ کیوں کر دے گا۔

اس لئے جب بھی لکھیں بہترین لکھیں مناسب لکھیں اور جاندار قسم کی معلومات کے ساتھ لکھیں تاکہ یوزر آپ کے لکھے سے خوش ہو اور آپ کی ویب سائیٹ پر آنا پسند کرے اسے پڑھنا پسند کرے تاکہ گوگل اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کی ویب سائیٹ کو بہتر طریقے سے رینک کر سکے۔

آپ کے متن کا فانٹ سائز بہترین ہو، اس میں رنگوں کا انتخاب بہترین ہو اس میں تصاویر کا اچھا اور موقع کی مناسبت سے استعمال کیا گیا ہو جہاں ضروری ہو وہاں پر معلومات کا ریفرنس لکھا گیا ہو اور معلومات جامع قسم کی لکھی گئی ہوں یہ سب مل کر ایک اچھی کوالٹی کا مواد ترتیب دے سکیں گے۔

اگر آپ نے On Page SEO Checklist کی ایک ایک چیز پوری کر لی لیکن آپ کا متن اچھا نہیں ہے تو پھر آپ نے سب کچھ رائیگاں کر دیا کیونکہ گوگل اس وقت جتنا فوکس اس بات پر کر رہا ہے اتنا فوکس اور کسی بھی چیز پر نہیں کر رہا ہے۔

اپنے پرائمری کی ورڈ کا استعمال سارے متن کے 2 سے 3 فیصد حصے کے برابر کیجئے۔

Keywords Role in SEO - On Page SEO Checklist
Keywords Role & Use of Primary and Related Keywords for SEO – On Page SEO Checklist

جو پرائمری کی ورڈ آپ نے منتخب کر رکھا ہے اور کا موقع کی مناسبت سے اپنی تحریر میں استعمال کرتے جائیں لیکن یہ استعمال اتنا زیادہ نہ ہو کہ ہرجگہ صرف یہی کی ورڈ لکھا گیا ہو، لیکن کم ازکم 2 سے 3 فیصد پوسٹ کی تحریر کا حصہ یہ کی ورڈ ضرور ہو اور 4 فیصد سے زیادہ ہرگز نہ ہو تاکہ سرچ انجن کو یہ پتہ بھی چلتا رہے کہ آپ بالکل اسی چیز کے بارے میں لکھ رہے ہیں جس کے بارے میں آپ عنوان میں بتا چکے ہیں لیکن اسے یہ بھی نہ لگے کہ آپ اس کی ورڈ کا بہت بے جا استعمال کر رہے ہیں۔

اپنے سکینڈری یعنی متعلقہ کی ورڈز کا کم ازکم ایک بار استعمال ضرور کیجئے۔

پرائمری کی ورڈ کے ساتھ ساتھ جو سکینڈری یعنی متعلقہ کی ورڈز آپ نے منتخب کر رکھے ہیں ان کا استعمال بھی اپنی پوسٹ میں کم ازکم ایک ایک بار ضرور کیجئے تاکہ گوگل یا دوسرے سرچ انجن جب Related Keywords کے حوالے سے آپ کی پوسٹ کو کھنگالیں تو انہیں پتہ چل سکے کہ آپ نے ایک جامع قسم کی تحریر لکھی ہے جس میں نہ صرف پرائمری کی ورڈ کے بارے میں معلومات موجود ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ اگر یوزر اسی بات کو کسی اور انداز میں تلاش کرے گا تو اس کے سوالات کا جواب بھی آپ کی پوسٹ میں موجود ہے۔

اپنے متن کو اسکین ایبل (Scannable Content) بنائیں۔

Scannable and Non Scannable Text On Page SEO Checklist
Scannable and Non Scannable Text :: On Page SEO Checklist

ایک طرف جہاں قارئین ایسے ٹیکسٹ کو پسند کرتے ہیں جسے پڑھنا آسان ہو تو دوسری طرف سرچ انجن جب آپ کی ویب سائیٹ کو انڈکس کرنے کے لئے کھنگالتے ہیں تو وہ بھی اس بات کو مدنظر رکھتے ہیں کہ آپ کی ویب سائیٹ پر لکھا گیا مواد کتنے اچھےطریقے سے لکھا گیا ہے اور اسے پڑھنا کس حد تک آسان ہے۔ اس لئے جب بھی لکھیں اسے قاری کی آسانی کو ذہن میں رکھتے ہوئے لکھیں۔اور مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔

اپنے متن کو مناسب پیراگراف کی صورت میں لکھیں اور اس پیراگراف کے لئے مناسب الفاظ میں سب ہیڈنگ ٹیگز کا استعمال کریں۔
جہاں مناسب اور ضروری ہو وہاں اپنی بات بہتر انداز میں سمجھانے کے لئے بلٹس، نمبر لسٹ اور تصاویر کا استعمال کریں۔
جہاں ضروری ہو وہاں بولڈ ٹیکسٹ وغیرہ کا استعمال کریں تاکہ آپ جس چیز پر زور دینا چاہتے ہیں قاری کو اسے سمجھنے میں آسانی رہے۔

سب ہیڈنگز کے لئے ایچ 2 ٹائٹل ٹیگ (H2 Title Tag) کا استعمال کریں۔

اپنے متن میں جہاں جہاں آپ کسی بھی پیراگراف میں ایک نئی بات شروع کرتے ہیں اسے مناسب ہیڈنگ دینا On Page SEO Checklist کا ایک اہم پوائنٹ ہے۔ لیکن یہ سب ہیڈنگ دیتے ہوئے اگر آپ ایچ 2 ٹائٹل ٹیگ (H2 Title Tag) کا استعمال کریں گے تو نہ صرف قارئین بلکہ سرچ انجن میں اس بات کو بخوبی سمجھ سکیں گے کہ یہاں سے ایک نئی بات شروع ہو رہی ہے تب قارئین کو آپ کی بات سمجھنے میں آسانی رہے گی اور یہ آسانی محسوس کرتے ہوئے سرچ انجن آپ کی سائیٹ کو بہتر رینک میں ڈالے گا۔

اپنے پرائمری کی ورڈ کو کم ازکم ایک سب ہیڈنگ میں ضرور استعمال کیجئے۔

جب آپ متن لکھنے میں سب ہیڈنگز کا استعمال کرتے ہیں تو یہ بات یقینی بنائیں کہ ٹائٹل یعنی ایچ ون (H1 Title Tag) میں تو آپ نے اپنا پرائمری کی ورڈ استعمال کیا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ آپ کم از کم ایک سب ہیڈنگ یعنی ایچ ٹو ٹائٹل ٹیگ (H2 Title Tag) میں بھی اپنے پرائمری کی ورڈ کا استعمال ضرور کریں۔

اپنے پرائمری کی ورڈ کا پہلے اور آخری پیراگراف میں ضرور استعمال کیجئے۔

جو پرائمری کی ورڈ آپ نے منتخب کر رکھا ہے اس کا استعمال اپنے متن کے پہلے اور آخری پیراگراف میں ضرور کیجئے۔ پہلے پیراگراف میں کوشش کیجئے پہلی لائنوں میں اس کا ذکر کریں اور آخری پیراگراف میں بھی اس کا استعمال ضرور کریں۔

اس طرح آپ سرچ انجن کو اپنے متن کے شروع سے ہی یہ بات سمجھانے کے قابل ہو جائیں گے کہ یہ سارا متن اسی ایک موضوع کے گرد گھومتا ہے اور جب آپ آخری پیراگراف میں بھی اسی کی ورڈ کی بات سے اپنی بات مکمل کریں گے تو وہ سمجھ جائے گا کہ سارے کی ساری تحریر اسی عنوان کے تحت مکمل کی گئی ہے۔

متن میں انٹرنل لنکس (Internal Links) اور انکر ٹیکسٹ (Anchor Text) کا استعمال کیجئے

اپنے متن میں جہاں جہاں ممکن اور مناسب ہو وہاں اپنی سائیٹ کے دیگر صفحات جن میں متعلقہ چیزوں کے بارے میں گفتگو کی گئی ہو اس کا لنک (Internal Links) ضرور ڈالیں اور انکر (Anchor Text) ٹیکسٹ میں بھی وہی الفاظ یا کی ورڈز استعمال کریں جن کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے تاکہ سرچ انجن کو موضوع زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ آ سکے اور وہ آپ کی ویب سائیٹ کو بہتر طریقے سے رینک کر سکے اور آپ کی سائیٹ پر زیادہ ٹریفک جنریٹ ہو سکے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  دنیا کی اٹھارہ بڑی ترین مساجد

اپنے متن میں ہائی کوالٹی ویب سائیٹس کے ایکسٹرنل لنکس (External Links) ضرور شامل کریں۔

اپنے متن میں اگر آپ کوئی معلومات کسی اور سائیٹ کی مدد سے لکھ رہے ہیں، کہیں سے کوئی ایسی بات مثال کے طور پر کسی ریسرچ کے نتائج آپ نے کاپی کیئے ہیں یا آپ نے کوئی بات لکھی ہے جس کی وضاحت آپ کے مضمون کے علاوہ کہیں اور سے بہتر طریقہ سے مل سکتی ہے تو اس کے لئے آپ ان تمام ویب سائیٹس کے ایکسٹرنل لنکس (External Links) ضرور شامل کریں۔ جن ویب سائیٹس کے لنکس شامل کریں اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ ہائی کوالٹی سائیٹس ہوں اور گوگل نے انہیں اپنے پہلے صفحات پر جگہ دے رکھی ہو۔

ان لنکس کی وجہ سے ایک طرف تو گوگل سرچ انجن اس بات پر رضامند ہو جائے گا کہ آپ نے اپنا متن چوری نہیں کیا بلکہ اگر کہیں سے بطور مجبوری کوئی چیز کاپی کی ہے تو اس کا کریڈیٹ آپ نے اس سائیٹ کو فراہم کیا ہے اور دوسری طرف اسے پتہ چلے گا کہ آپ نے اپنی معلومات کو مزید جاندار بنانے کے لئے باقی اچھی کوالٹی کی سائیٹس کا حوالہ بھی دیا ہے۔ جو کہ On Page SEO Checklist کا نہایت اہم پوائنٹ ہے جو سرچ انجن ضرور دیکھتے ہیں۔

بیرونی لنکس کے الگ صفحہ پر کھلنے کا انتظام کیجئے۔

اگر آپ اپنے مضمون میں کسی دوسری ویب سائیٹ کا لنک دیتے ہیں تو آپ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیں گے کہ ان لنکس پر کلک کرنے سے قاری آپ کی سائیٹ سے دور نہ جائے اس لئے آپ بیرونی لنکس کو الگ صفحہ میں کھولنے کا انتظام کیجئے تاکہ جب قاری ان لنکس پر کلک کرے تو وہ الگ صفحہ پر کھل جائیں اور قاری آپ کی سائیٹ سے دور نہ ہٹے۔ یہ نہ صرف آپ کی ٹریفک کے لئے بہترین ہے بلکہ On Page SEO Checklist کا ایک اہم پوائنٹ بھی ہے۔

پرائمری کی ورڈ کے فائل نیم اور آلٹ ٹیگ کے ساتھ کم از کم ایک تصویر کا ضرور استعمال کیجئے۔

Image ALT Tag On Page SEO Checklist
Image ALT Tag :: On Page SEO Checklist

اپنے مضمون میں جہاں ممکن اور مناسب ہو وہاں اپنی بات زیادہ بہتر طریقے سے سمجھانے کے لئے تصاویر کا استعمال کیجئے اور اگر کم سے کم تصاویر استعمال کرنا چاہیں تو کم ازکم ایک تصویر کا استعمال ضرور کریں۔ یقینی بنائیں کہ تصویر کا فائل نیم اور آلٹ ٹیگ (ALT Tag) آپ کے پرائمری کی ورڈ کا حامل ضرور ہو۔ یعنی آلٹ ٹیگ میں پرائمری کی ورڈ کا استعمال ضرور کیا گیا ہو۔ On Page SEO Checklist کو دوبارہ سے چیک کرتے ہوئے یہ پوائنٹ ضرور چیک کیجئے کیونکہ سرچ انجن اسے بہت اہمیت دیتے ہیں۔

تصویر کا سائز مناسب رکھیں

Images Size Importance in On Page SEO Checklist
Images Size Importance in On Page SEO Checklist

اپنی تصویر کا سائز بالکل مناسب رکھیں نہ تو آپ کی تصویر اتنی بڑی ہونی چاہئے کہ ایک طرف تو صفحہ پر لگی ہوئی بہت بری لگے اور دوسری طرف لوڈ ہونے میں بہت زیادہ وقت لے جس سے آپ کی سائیٹ کی لوڈنگ سپیڈ کم ہو جائے اور دوسری طرف تصویر کا سائز اتنا چھوٹا بھی نہیں ہونا چاہئے کہ قاری کے لئے اسے دیکھنا اور سمجھنا بھی ممکن نہ رہے۔ غرض کہ تصویر کا سائز اور وزن دونوں اس حد تک مناسب ہونے چاہیں کہ نہ بہت زیادہ بڑا ہو اور نہ ہی بہت زیادہ چھوٹا تاکہ سرچ انجن آپ کی ویب سائیٹ کو رینک کرتے وقت تصویر کی وجہ سے اس کو رد نہ کر پائے۔/

اپنے صفحے کا یوآر ایل ایس ای او فرینڈلی بنائیں جس میں آپ کا پرائمری کی ورڈ موجود ہو

اپنے صفحے کا یوآرایل یعنی ویب ایڈریس ایسا رکھیں کہ اس میں آپ کا پرائمری کی ورڈ ضرور موجود ہو، اس کے علاوہ یوآرایل میں سٹاپ ورڈز، سپیشل کریکٹرز اور دوسرے غیر معیاری الفاظ وغیرہ کا ہرگز استعمال نہ کریں جیسا کہ اس پوسٹ میں بتائی گئی عام غلطیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے اس کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ یوآرایل بہت زیادہ لمبا نہ ہو اس کی لمبائی بالکل مناسب ہو تاکہ ایک بہترین اور ایس ای او فرینڈلی یوآرایل بن سکے۔

اگر آپ ایک بلاگ پوسٹ لکھ رہے ہیں تو اس کے لئے متعلقہ ٹیگز اور کیٹگری کا استعمال کریں

SEO Categories And Tags of Blog Post On Page SEO Checklist
SEO Categories And Tags of Blog Post On Page SEO Checklist

اگر آپ یہ تحریر کسی بلاگ پوسٹ کے طور پر لکھ رہے ہیں تو پھر اس میں ٹیگز اور کیٹگری وغیرہ متعلقہ منتخب کریں جیسے کہ اس پوسٹ میں ایس ای او کی بات ہو رہی ہے تو اس کی کیٹگری بھی ویب سائیٹ اور ایس ای او کے متعلقہ ہو اور ٹیگز بھی ایس ای او کے بارے میں ہی لکھے جائیں۔

اپنے پیج کا میٹا ٹائٹل اور ڈسکریپشن ٹیگ آپٹمائزڈ (Optimized Meta Title & Description Tags) لکھیں

Optimized Meta Title & Description Tags On Page SEO Checklist
Optimized Meta Title & Description Tags On Page SEO Checklist

کسی بھی پیج کا میٹا ٹائٹل وہ حصہ ہوتا ہے جو سرچ انجن کو بتاتا ہے کہ اس صفحہ کا ٹائٹل سرچ انجن کے نتائج کے صفحہ (SERPs) پر کیا ظاہر کرنا ہے۔ اپنا میٹاٹائٹل 60 الفاظ سے کم رکھیں اس کو ایسا ہونا چاہئے کہ اس کے شروع کے الفاظ میں آپ کا پرائمری کی ورڈ استعمال کیا گیا ہو اور وہ یوزر کو اس پر کلک کرنے کے لئے آمادہ کرے یوزر کو ایسا لگے کہ ہاں جو چیز میں تلاش کررہا ہوں اس پوسٹ میں وہی مطلوبہ چیز موجود ہے اس بارے میں مزید پڑھئے اس پوسٹ میں۔

اسی طرح میٹا ڈسکریپشن ٹیگ وہ حصہ ہوتا ہے جو سرچ انجن کے نتائج کے صفحہ پر ٹائٹل کے نیچے ظاہر ہوتا ہے جس میں اس مضمون کے بارے میں مختصر تعارف ہوتا ہے۔ یہ بھی سرچ انجن کی یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ آپ کی پوسٹ کونتائج کے صفحہ پر کس طرح اور کب ظاہر کرنا ہے۔ میٹا ڈسکریپشن ٹیگ میں بھی آپ کا پرائمری کی ورڈ پہلے فقرے میں شروع کے الفاظ میں موجود ہو اور یوزر کو کال آف ایکشن دیتا ہو کہ وہ اسے دلچسپی سے کلک ضرور کرے۔

اپنے صفحہ میں سوشل شئیرنگ لنکس شامل کریں

Social Sharing Button Options On Page SEO Checklist
Social Sharing Button Options On Page SEO Checklist

آپ کے متن کے تلاش کیئے جانے کے امکانات تب بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں جب آپ کا متن سرچ اور سوشل دونوں کے لئے آپٹمائزڈ ہوتا ہے اس لئے اپنے صفحہ میں سوشل شئیرنگ یعنی فیس بک، ٹوئیٹر، لنکڈان شئیرنگ جیسے بٹن وغیرہ ضرور استعمال کیجئے اور قاری کو اس بات پر اکسائیے کہ اگر اسے آپ کی تحریر پسند آئی ہے تو وہ اسے شئیر ضرور کرے۔

اپنی عبارت کی پروف ریڈنگ ضرور کیجئے

Proofreading importance in On Page SEO Checklist
Proofreading importance in On Page SEO Checklist

اپنی بلاگ پوسٹ یا صفحہ کو پوسٹ کرنے سے پہلے اس کی پروف ریڈنگ ضرور کیجئے تاکہ یہ بات یقینی بنائی جا سکے کہ اس میں کوئی سپلنگ یا گرائمر کی غلطی تو باقی نہیں رہ گئی ہے، کیونکہ غلطیوں سے پاک تحریر ہی ایک ہائی کوالٹی تحریر ہے جسے سرچ انجن آسانی سے رینک کر سکتا ہے۔

اس پوائنٹ کے ساتھ ہی اردونامہ فورم کی انتظامیہ کی طرف سے اپنے قارئین کے لئے ترتیب دی جانے والی On Page SEO Checklist اپنے اختتام کو پہنچی امید ہے کہ آئندہ جب بھی آپ اپنی بلاگ پوسٹ لکھیں گے یا ویب سائیٹ کا متن لکھیں گے تو On Page SEO Checklist میں شامل تمام پوائنٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اسے بہترین طریقہ سے لکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ آپ کی ویب سائیٹ سرچ انجن میں بہتر طریقہ سے رینک ہو سکے۔

اگرآپ کی اپنی کوئی ویب سائیٹ نہیں تو آپ اردونامہ فورم پر موجود ایک اچھی ویب سائیٹ بنانے کے طریقے پر مشتمل تحریر پڑھ کر اپنی خود کی ویب سائیٹ نہایت آسان طریقے سے بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ کو یہ تحریر پسند آئے تو اسے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر ضرور شئیر کیجئے گا تاکہ مزید احباب اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور اردونامہ کی ٹریفک بھی بڑھ سکے۔ اگر آپ کے On Page SEO Checklist کے حوالے سے کوئی سوالات ہیں تو نیچے کمنٹ باکس میں ضرور اپنی رائے کا اظہار کیجئے تاکہ آپ کی تجاویز کی روشنی میں اس میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے۔

91 / 100

Share:

اردونامہ پر تازہ ترین

DeepSeek AI How Chinas Language Model is Challenging ChatGPT & Gemini
ٹیکنالوجی نیوز

DeepSeek AI: How China’s Language Model is Challenging ChatGPT & Gemini

Artificial Intelligence is evolving rapidly, and DeepSeek AI has emerged as a formidable player in China’s AI ecosystem. Developed by DeepSeek Inc., this advanced language model excels in Chinese-language processing, technical problem-solving, and domain-specific applications. Unlike global AI giants like OpenAI’s ChatGPT and Google’s Gemini, DeepSeek AI is optimized for China’s linguistic and technical landscape. In this detailed guide, we will explore what makes DeepSeek AI unique, how it compares to competitors, and where it’s heading in the future.

Read More »
What is DeepSeek AI Complete Guide in Urdu Language
ٹیکنالوجی نیوز

ڈیپ سیک (DeepSeek) اے آئی: چین کی انقلابی مصنوعی ذہانت اسسٹنٹ کا تعارف

مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence یا AI) نے جدید زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے، جو ہمارے کام کرنے، سیکھنے اور ٹیکنالوجی کے ساتھ تعامل کرنے کے طریقے کو بدل رہی ہے۔ حال ہی میں، چین نے DeepSeek AI لانچ کیا ہے، جو ایک انقلابی AI اسسٹنٹ ہے جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ لانچ کے چند دنوں کے اندر، DeepSeek AI نے ChatGPT کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایپل ایپ اسٹور کی نمبر ون فری ایپ کا اعزاز حاصل کیا اور AI کی دنیا میں ایک نیا معیار قائم کیا۔

Read More »
How and Why DeepSeek AI is a Game Changer
اہم خبریں

Introducing DeepSeek AI: China’s Revolutionary AI Assistant By 2025

Artificial Intelligence (AI) has become a vital part of modern life, transforming how we work, learn, and interact with technology. Recently, China unveiled DeepSeek AI, a groundbreaking AI assistant that has taken the tech world by storm. Within days of its launch, DeepSeek AI surpassed ChatGPT to become the number-one free app on the Apple App Store, setting a new benchmark in the world of AI.

Read More »
Artificial Sweeteners
اردونامہ سے انتخاب

The Safety of Artificial Sweeteners: Is Sucralose (Splenda/Sucral) Safe for Daily Use?

Artificial sweeteners, including sucralose, have revolutionized the way we enjoy sweet flavors while managing calorie intake. Sucralose, marketed under the brand name Splenda, is one of the most popular sugar substitutes worldwide. But is sucralose safe for daily use? Let’s delve into its safety profile, uses, and potential risks to provide the ultimate guide for making informed choices.

Read More »

جملہ حقوق محفوظ © 2024