فہرست
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما (Tehmina Doultana) محترمہ تہمینہ دولتانہ کی گاڑی موٹروے پر بڑے حادثہ کا شکار ہو گئی ہے جس میں محترمہ تہمینہ دولتانہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تہمینہ دولتانہ فائل فوٹو
Tehmina Doultana Car Accident
ابتدائی اطلاعات کے مطابق محترمہ تہمینہ دولتانہ اسلام آباد سے لاہور جارہی تھیں جہاں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں ان کی گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی ہے، اطلاعات کے مطابق محترمہ تہمینہ دولتانہ زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید اطلاعات موصول ہونے پر اردونامہ اپنے قارئین کو صورتحال سے آگاہ کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ محترمہ تہمینہ دولتانہ کا تعلق پنجاب کی تحصیل وہاڑی کے قصبے لڈن سے ہے اور وہ مسلم لیگ ن کی سئنیر رہنما ہیں۔
اپڈیٹ :: Tehminal Doultana Accident Updates
وھاڑی مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ کی گاڑی کا پچھلا ٹائر بریسٹ ہونے سے گاڑی کو حادثہ جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئیں تفصیل کے مطابق محترمہ تہمینہ دولتانہ ناران سے لاہور براستہ موٹر وے آ رہی تھیں کہ چکری انٹرچینج کے قریب انکی گاڑی نمبر FA 967- جسکو انکا ڈرائیور اللہ رکھا چلا رھا تھا کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا جس گاڑی بے قابو ہوگئی تاہم ڈرائیور نے ہنگامی طور پر گاڑی پر قابو پایا مگر وہ سائیڈ پر ٹکرا گئی جس سے فرنٹ سیٹ پر براجماں محترمہ تہمینہ دولتانہ کو چوٹیں آگئیں انکی گاڑی کا شدید نقصان ہو گیا وہ ابتدائی طبی امداد کے بعد دوسری گاڑی پر روانہ ہوگئیں وھاڑی پریس کلب کے سابق صدر شیخ خالد مسعود ساجد سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ ٹائر بریسٹ ہوتے ہی گاڑی لڑکھڑاگئی مگر انکی والدہ اور انکے حلقہ کے لوگوں کی دعاوں سے اللہ نے انہیں محفوظ رکھا۔