فہرست
عید قرباں کی آمد آمد ہے، اس عید پر جہاں قربانی کا جذبہ اپنے عروج پر ہوتا ہے وہیں نئے نئے پکوان بنا کر کھانے اور دوسروں کو کھلانے کا شوق بھی اپنی انتہا پر ہوتا ہے، اردونامہ فورم اپنے پڑھنے والوں کےلئے آج پاکستانی مشہور کھانے Pakistani Famous Foods کی چند تراکیب اور ان کے بارے میں مفصل رپورٹ لے کر حاضر ہوا ہے تاکہ اس عید پر آپ نت نئے کھانے بنا کر خود بھی کھائیں اور رشتہ داروں، دوستوں کو بھی کھلائیں۔
پاکستانی مشہور کھانے :: Pakistani Famous Foods
دوستو نیچے پاکستان کے چند مشہور کھانے اور ان کی تراکیب موجود ہیں امید کرتا ہوں کہ احباب کو پسند آئیں گے اور دوستوں کو جب بنا کر یہ مزے مزے کی مشہور پاکستانی ڈشز Popular Pakistani Dishes کھلائیں جائیں گی تو وہ بھی آپ کی اور آپ کے گھر والوں کی تعریف کیئے بناء نہیں رہ پائیں گے۔
Biryani and Pulao
بریانی اور پلاؤ
یہ بحث تو ابھی تک اپنے انجام تک نہیں پہنچی کہ بریانی اور پلاؤ Biryani and Pulao میں کیا فرق ہے اور آج بریانی پکائیں یا پلاؤ۔ خیر عمومی طور پر پلاؤ میں گوشت، چاول اور دیگر ضروری اشیاء ایک ساتھ ڈال کر اسے پکایا جاتا ہے
لیکن بریانی میں چاولوں کو الگ سے پکایا جاتا ہے اور خوب مرچ مصالحے ڈال کر گوشت یا سبزی کو الگ پکایا جاتا ہے جس کے بعد ایک برتن میں پکے ہوئے چاولوں کی تہیں لگائی جاتی ہیں اور ہر ایک تہہ میں یہ الگ سے پکایا جانے والا مصالحہ دار گوشت اور سبزیاں ڈالی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بریانی Biryani میں مرچ مصالحے تیز استعمال کیئے جاتے ہیں جبکہ پلاؤ Pulao میں ان کا استعمال تھوڑا کم کیا جاتا ہے۔
بہرحال دونوں کو پاکستانی کلچرل کھانوں Pakistani Cultural Foods کا درجہ دیا جائے تو دونوں کےنمبر برابر ہیں۔ ذیل میں مزے دار بریانی اور پلاؤ پکانے کا طریقہ دیا گیا ہے جس کی بدولت اگر آپ کھانا پکانا نہیں بھی جانتے تو بھی آپ کم ازکم اس عید پر بریانی یا پلاؤ یا دونوں خود سے پکا کر سب کو کھلا سکتے ہیں۔
Chicken Karahi
چکن کڑاہی
بات ہو رہی ہو پاکستانی دیسی فوڈ لسٹ Pakistani Desi Food List کی اور کچن کڑاہی کا ذکر نہ ہو یہ ممکن نہیں کیونکہ اس وقت پاکستان میں باہر سےکھائے جانے والے کھانوں Pakistani Outdoor Foods یا سڑکوں گلیوں میں موجود ہوٹلوں میں کھائے جانے والے سب سے مشہور کھانوں Pakistani Street Foods میں بلاشبہ چکن کڑاہی پہلے نمبر پر موجود ہے۔
گو کہ بہت سارے لوگ مستقل طور پر گھروں میں بھی چکن کڑاہی Chicken Karahi بناتے ہیں لیکن جو مزہ کسی ڈرائیور ہوٹل کی کڑاہی میں ہے تو گھر میں عموما نہیں ملتا۔
توانتظار کی گھڑیاں ختم اور وقت ہوا چاہتا ہے پاکستانی فوڈ کلچر Pakistani Food Culture کی مشہور ترین ڈش Most Popular Pakistani Dish کی ترکیب بتانے کا۔
Lamb and Mutton Karahi
بکرا اور دنبہ کڑاہی
اگر آپ کی جیب اجازت دیتی ہے تو پاکستانی نیشنل کھانوں Pakistan National Foods میں مرغ یا چکن کڑاہی کے بعد سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش بکرا یا دنبہ کڑاہی Lamb and Mutton Karahi ہی ہے۔ ویسے بھی عید قرباں کے موقع پر گوشت وافر موجود ہوتا ہے اس لئے یہ ڈش آسانی سے گھر پر تیار ہو سکتی ہے۔
اوردوستو آپ میں سے لاہوری بٹ کڑاہی Lahore Butt Karahi کا نام کس نے نہیں سنا ہو گا یقینا جو لوگ اچھا کھانے کے متلاشی ہیں وہ یہاں سے بیسیوں بار کڑاہی کھا چکے ہوں گے، کہتے ہیں جو مزہ بٹ کی مٹن کڑاہی میں ہے وہ کہیں اور سے نہیں ملتا آج ہم آپ کے لئے اسی لاہوری بٹ کی مٹن کڑاہی Lahori Butt Mutton Karahi کی ترکیب لائے ہیں۔ اسے تیار کرنے کا طریقہ ذیل میں موجود ہے۔
Seeji, Seiji & Dum Pukht. Sejji or Saji and Dumpakht are two very special Baluchi Cuisine
سجی اور دمپخت یا سیجی اور دم پخت بلوچستان کے دو بہت مشہور کھانے
پاکستان کے کھانوں کی فہرست یا پاکستانی روائتی کھانوں Pakistani Traditional Foods Pakistani Food Lists میں اگر سجی اور دم پخت یا دمپخت کا ذکر نہ کیا جائے تو یہ مکمل ہو ہی نہیں سکتی وہ الگ بات ہے کہ بلوچستان والے بکرے اور دنبے کی سجی اور دم پخت بناتے ہیں اور پنجاب والے یہی کام مرغی کے ساتھ کر کے اسے سجی Sajji or Sijji کا نام دے لیتے ہیں۔
دم پخت گو کہ پشاوری اور افغانی ڈش بھی ہے لیکن یہاں بلوچی کے نام سے ہی مشہور ہے، آج ہم آپ کو یہاں یہی سجی اور دم پخت بنانے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں دیکھئے۔
Hareesa or Harisa Food Dish
ہریسہ، ھریسہ یا لاہوری ہریسہ
ہریسہ یا ھریسہ بنیادی طور پر عرب کا کھانا ھے، بنی کریم ﷺ کو ہریسہ بہت پسند تھا، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرور کائنات نبی اکرم ﷺ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام سے جسمانی کمزوری کی شکایت فرمائی تو انہوں آپﷺ کو ہریسہ تناول فرمانے کا کہا۔ ہریسہ کٹے ہوۓ گیہوں گوشت، گھی اور مصالحے وغیرہ ڈال کر پکایا جاتا ہے۔
عرب کے ساتھ ساتھ ہریسہ پاکستان خصوصا پنجاب میں بھی بہت مقبول کھانا ہے اور پاکستان میں گوشت سے بننے والے کھانوں Pakistani Meat Dishes میں یہ اپنا الگ مقام رکھتا ہے۔ خصوصا لاہوری ہریسہ Lahori Hareesa or Harisa بہت مشہور ہے۔ ذیل میں لاہوری ہریسہ بنانے کی ترکیب دی گئی ہے۔
Naan Kababs
نان کباب
نان کباب تو سبھی بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن چند لوگ ہی ہیں جو کباب نان اپنے گھر میں بنانے کا طریقہ جانتے ہیں ورنہ ہمیشہ یہ ڈش باہر سے ہی منگوائی جاتی ہے۔
تو چلئے پھر آج نان کباب گھر پر بناتے ہیں جس کا طریقہ بہت آسان اور سادہ ہے۔
Haleem or Daleem
حلیم یا دلیم
دوستو یہ بحث اپنی جگہ کہ اصل لفظ حلیم ہے یا دلیم Haleem or Daleem لیکن کھانے میں یہ بہت ہی پیاری ڈش ہے اگر کوئی مجھ سے کہے کہ کونسی پورے ہفتے کی پاکستانی کھانے کی مینو Pakistani Food Menu For a Week ہے جو میں مسلسل کھا سکتا ہوں تو میرے لئے صرف حلیم یا دلیم کھانا ہی کافی ہو گا۔ ویسے میرے ذاتی خیال میں اصل لفظ دلیم ہے کیونکہ اس میں دالوں کا بکثرت استعمال ہوتا ہے جو بعد میں بگڑ کر حلیم ہو گیا۔
تو چلئے پھر چلتے ہیں آج کی حلیم یا دلیم پکانے Haleem or Daleem Cooking Recipe کی ترکیب پر۔
لیجئے جناب ہماری آج کی تراکیب یہیں اختتام پذیر ہوتی ہیں لیکن جاتے جاتے ایک تجویز ضرور دوں گا وہ یہ کہ ساتھ میں رائیتہ سلاد Raita (Yogurt) and Vegetable Salad ضرور استعمال کیجئے گا تاکہ کھانوں کا لطف دوبالا ہو جائے اور چونکہ گرمیوں کے دن ہیں تو ساتھ میں ٹھنڈی ٹھار لسی یعنی Lassi (Yogurt Drink) بھی ہو جائے تو سونے پر سوہاگے کا کام کرے گی۔
دوستو اوپر ہم نے چند مشہور پاکستانی کھانوں کی اردو فہرست Pakistani Dishes List in Urdu مہیا کرنے کی کوشش کی ہے اور ساتھ ہی ان مشہور پاکستانی کھانوں Pakistani Famous Foods کو پکانے کی تراکیب کو بھی ایک جگہ مہیا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ لوگوں کو یہ فہرست اور تحریر اتنی اچھی نہ لگی ہو لیکن امید ہے کہ جب آپ یہ پاکستانی کھانوں کی تراکیب Pakistani Food Recipes اپنے گھر والوں کے ساتھ شئیر کریں گے تب آپ کو کچھ نہ کچھ بہترین کھانے کو ضرور ملے گا۔
پوسٹ کے بارے میں اپنا تبصرہ ضرور دیجئے گا اور پسند آئے تو شئیر ضرور کیجئے گا تاکہ آپ کے دوست بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں اور عید کے موقع پر اچھے اچھے پکوان بنا کر آپ کی بہترین میزبانی کر سکیں۔
اس تحریر کے لئے یوٹیوب ویڈیوز کے اشتراک کے لئے ہم احباب کے شکر گزار ہیں۔