سمارٹ فون ڈسپلے کی ’’نیلی روشنی‘‘: آنکھوں کے بگاڑ کا سبب
سمارٹ فون ڈسپلے کی ’’نیلی روشنی‘‘: آنکھوں کے بگاڑ کا سبب
آنکھوں کے ماہرین نے ایک نئی سائنسی تحقیق میں آنکھوں کے مسائل جیسے کہ سبز موتیا (glaucoma)، دبیدار اپکرش (macular degeneration)اور ڈیجیٹل ڈیوائسزکے ڈسپلے جیسے کہ سمارٹ فون وغیرہ میں براہ راست تعلق دریافت کیا ہے۔ انسانی آنکھ سفید روشنی کے اسپیکٹرم میں تین رنگوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ لال، سبز اور نیلے رنگ ہیں۔
پرائمری سکول کی سائنس میں یہ بات بتائی جاتی ہے کہ انسانی آنکھ سورج کی روشنی میں موجود تمام طول موج والی روشنیوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سائنس کے طلبہ نے میڑک میں منشور رکھ کر سفید روشنی کو سات مختلف رنگوں کی روشنیوں میں بدلنے کا تجربہ بھی کیا ہو گا۔ گزشتہ زمانے کے برعکس، ہم اب اپنا زیادہ وقت سورج کی روشنی میں نہیں گزارتے اور زیادہ تر وقت عمارتوں کے اندر مصنوعی روشنی میں گزارتے ہیں۔