کامیاب آن لائن شاپنگ کے لئے 05 بہترین ٹپس

05 Online Shopping Tips آن لائن شاپنگ کی پانچ بہترین ٹپس

آن لائن شاپنگ کا میرا تجربہ

آج سے پانچ سات سال پہلے جب پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا رجحان تھوڑا سا بڑھا تو میں نے بھی کچھ چیزیں آن لائن آرڈر کیں، ان میں سے خوش قسمتی سے چند چیزیں تو اچھی نکلیں لیکن چند چیزیں اتنی بری نکلیں کہ میں نے کسی کو اپنی اس شاپنگ کے بارے میں مارے شرمندگی کے بتانا بھی پسند نہیں کیا۔

لیکن یقین کیجئے میں مایوس نہیں ہوا اور میں نے اس نہج پر سوچنا شروع کر دیا کہ کیا وجوہات ہیں کہ میری آن لائن شاپنگ ناکام رہی حالانکہ دنیا میں آن لائن شاپنگ کا بڑھتا ہوا رجھان اس بات کی غمازی کرتا تھا کہ آن لائن شاپنگ کوئی اتنا برا فیصلہ ہرگز نہیں ہے۔

یہاں میں شئیر کرنا چاہوں کہ میرا تجربہ کیا تھا اور کیسا رہا۔ میں نے سب سے پہلے علی ایکسپرس سے اپنے ہوم ڈیکور کے لئے چند چیزوں کا آرڈر کیا اور اتفاق سے یہ چیزیں جیسی انہوں نے کہا تھا ویسی ہی نکلیں جس سے میرا آن لائن شاپنگ کا حوصلہ تھوڑا بڑھ گیا۔ اس کے بعد ایک بار مجھے فیس بک پر ایک سیلر کا ایڈ نظر آیا جس میں اس نے بہت اچھی کوالٹی کی تین شرٹس کا پیک بہت کم قیمت میں دے رکھا تھا۔

میں نے یہ شرٹس بھی آرڈر کر دیں البتہ اس میں کیش آن ڈیلیوری کا آپشن منتخب کیا۔ خیر پارسل موصول ہوا اور دکھنے میں ایسا لگ رہا تھا کہ پارسل اچھا خاصہ بڑا ہے شرٹس کی کوالٹی تو چیک نہیں ہو سکتی تھی کہ پارسل کھولنے سے پہلے ادائیگی کرنا ضروری تھا۔ خیر ادائیگی کی اور گھر جا کر جب پارسل کھولا تو اوپر والے لفافے کے اندر ایک اور لفافہ اس کے اندر ایک اور لفافہ اور اس کے اندر ایک اور لفافہ اسی طرح یقین کیجئے مجھے 9 لفافوں کو کھولنا پڑا تب کہیں جا کر اس میں ایک پیک کی ہوئی بلیک کلر کی کوئی چیز نظر آئی۔

خیر سے کھولا تو وہ بجائے کسی شرٹ کی لنڈے بازار سے ملنے والی انتہائی گھٹیا قسم کی پینٹ نکلی، مزے کی بات کہ چونکہ آرڈر آن لائن فیس بک سے براہ راست کیا تھا اس لئے کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں اس کے بارے میں فریاد لے کر جاتا یا کم ازکم اپنے کمنٹس کا اظہار ہی کر سکتا۔

اس کے بعد بھی چار پانچ آرڈرز جن میں سے دراز اور دیگر ویب سائیٹس کے آرڈرز بھی شامل تھے ان میں بھی میرے ساتھ اسی طرح دھوکہ ہوا اور انتہائی گھٹیا میعار کی چیزیں موصول ہوئیں جبکہ اس قیمت میں اس سے کہیں سستی چیزیں لوکل مارکیٹ میں بھی دستیاب تھیں۔ یہ وہ موقع تھا جب میں نے اپنی آن لائن شاپنگ کی ناکامی کو سیریس لیا اور بجائے اس کے کہ آن لائن چیزیں منگوانا چھوڑ دوں میں نے تحقیق شروع کی کہ وہ کونسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے آپ ناکام ہوتے ہیں اور کامیابی سمیٹنے کے لئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

ذیل میں میں ان پانچ عوامل کا جائزہ لوں گا جن کی وجہ سے ہمیں مایوسی ہوتی ہے اور ہمارا آن لائن شاپنگ کا آرڈر ہماری توقعات پر بالکل بھی پورا نہیں اترتا ہے اور ہمیں مایوسی کا سامنا ہوتا ہے جس کی بنیاد پر ہم آئندہ کے لئے آن لائن شاپنگ سے توبہ کر لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ سپ ایک دھوکہ اور فراڈ ہے حالانکہ ایسا ہے نہیں، جہاں دو نمبر اور فراڈیہ قسم کے لوگ اس کاروبار میں موجود ہیں وہیں بہت سارے اچھے اور صاف ستھرا کام کرنے والے لوگ بھی آن لائن کاروبار میں موجود ہیں۔

Online Shopping Expectation Vs Reality آن لائن شاپنگ توقعات اور حقیقت میں
Online Shopping Expectation Vs Reality آن لائن شاپنگ توقعات اور حقیقت میں

کامیاب آن لائن شاپنگ کے 05 بہترین طریقے

جی اب آتے ہیں ان 05 طریقوں کی طرف جن پر آپ آرڈر کرنے سے پہلے اگر عمل کر لیں تو پھر آپ کی کامیابی کا چانس 99 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، وہ عوامل کون کون سے ہیں ذیل میں اس بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔

05 Online Shopping Tips آن لائن شاپنگ کی پانچ بہترین ٹپس
05 Online Shopping Tips آن لائن شاپنگ کی پانچ بہترین ٹپس

قیمتوں پر ریسرچ کریں اور انکو ٹریک کریں

سب سے پہلے تو آپ جو چیز آن لائن آرڈر کرنا چاہتے ہیں مختلف آن لائن پلیٹ فارمز سے اس کی قیمتوں کے بارے میں تھوڑی سی ریسرچ کریں اور دیکھیں کہ کونسے پلیٹ فارم پر اس چیز کی کیا قیمت ہے اور اگر اس میں بہت زیادہ تضاد ہے تو اس کی وجوہات کیا ہیں۔ اس کے علاوہ قیمتوں کو ٹریک کریں یعنی یہ دیکھیں کہ اگر ایک چیز آج 100 روپے میں مل رہی ہے تو ماضی میں اس کی قیمت کیا رہی ہے اور اب اس کی کیا تغیر آیا ہے۔

Track Shopping Prices آن لائن شاپنگ سے پہلے قیمتوں کو ٹریک کریں
Track Shopping Prices آن لائن شاپنگ سے پہلے قیمتوں کو ٹریک کریں

اس کام کے لئے کچھ گوگل کروم کی ایکسٹنشنز دسیتاب ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کچھ ویب سائیٹس موجود ہیں جن سے آپ استفادہ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ دراز سے کوئی چیز خریدنا چاہتے ہیں تو دراز پرائس ٹریکر نامی ایکسٹنشن آپ کے لئے موجود ہے جو آپ کو بتائے گی کہ جو چیز آپ خریدنے والے ہیں اس کی قیمت میں کتنی تبدیلی آئی ہے اور کب آئی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

اس کے علاوہ اگر آپ علی ایکسپریس سے کوئی خریداری کرنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمتیوں کو ٹریک کرنے کے لئے علی پرائس نامی ویب سائیٹ بہترین ہے جو پچھلے چند ماہ کی قیمتیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ ایمازون سے خریداری کرنا چاہتے ہیں تو کیپا نامی کروم ایکسٹنشن انتہائی بہترین ہے۔

اس ایکسٹنشن کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ کو توقع ہے کہ ایک پراڈکٹ کی قیمت کم ہو رہی ہے لیکن آپ کو نہیں معلوم کہ یہ قیمت کب کم ہو گی تو آپ اس ایکسٹنشن کی مدد سے اس کی قیمت کو ٹریک کر سکتے ہیں کہ اگر آج اس کی قیمت 5 ڈالر ہے اور آپ اسے 3 ڈالر میں خریدنا چاہتے ہیں جس کی توقع بھی ہے تو آپ اس پر پرائس ٹریکنگ آپشن منتخب کر سکتے ہیں کہ جب بھی اس پراڈکٹ کی قیمت 3 ڈالر ہو آپ کو فورا میل کر دی جائے۔

خریداری کے سیزن کا اندازہ کریں اور اس میں خریداری کریں

جیسے ہر چیز کی پیداوار کا ایک سیزن ہوتا ہے اسی طرح اس کی خرید و فروخت کا بھی ایک بہترین سیزن ہوتا ہے مثال کے طور پر گروسری آئیٹمز کی خریداری کا بہترین سیزن مون سون سیزن سے تھوڑا پہلے ہوتا ہے جب چیزیں اکثر سستی ملتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ چیزیں جہاں سٹور کی جاتی ہیں مون سون کے سیزن میں ان کے خراب ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے اور اسٹاک کرنے والے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد اسے بیچ دے۔

کامیاب آن لائن شاپنگ کے لئے 05 بہترین ٹپس

آن لائن شاپنگ کے سیزن کا بہتر انتخاب کیجئے

Choose best Online Shopping Season

اس کے علاوہ مختلف مواقع پر مختلف ممالک میں سیزنل رعائیتی سیلز بھی ہوتی ہیں مثال کے طور پر بلیک فرائیڈے سیل، نئے سال کی سیل، عید سیلز، سیزن کلئیرنس سیلز وغیرہ ان مواقع پر اکثر آپ کو اپنی توقعات سے بھی زیادہ ڈسکاؤنٹ حاصل ہو جاتا ہے۔ اس لئے اگر آپ باقاعدگی سے اور سستی آن لائن شاپنگ کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ ایسے سیزن کا انتخاب کیجئے جس میں اکثر سیلز لگتی ہیں اور اچھی چیزیں ملنے کی زیادہ امید ہوتی ہے۔

قیمتوں کے تعین کے لئے دوسری ویب سائیٹس کھنگالیں

جب بھی آپ نے آن لائن شاپنگ کرنی ہو تو اس چیز کی قیمتوں کے بارے میں دوسری تمام ویب سائیٹس پر معلومات حاصل کرنے کے لئے ضرور جائیں، اگر آپ ایمازون سے ایک چیز خرید رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ وہی چیز آپ کو دراز سے اس سے کہیں کم قیمت پر میسر ہو جائے، عموما تمام ویب سائیٹس پر اس قسم کے اتار چڑھاؤ ہوتے رہتے ہیں۔

Compare Prices on Different Online Shopping Sites : قیمتوں کے تعین کے لئے مختلف ویب سائیٹس کا جائزہ لیں
قیمتوں کے تعین کے لئے مختلف ویب سائیٹس کا جائزہ لیں : Compare Prices on Different Online Shopping Sites

قیمتوں کے اس قسم کے اتار چڑھاؤ کی وجہ زیادہ تر آن لائن شاپنگ ویب سائیٹ کی قسم، ان کی فیس یا شپنگ کے اخراجات وغیرہ کی وجہ سے ہوتے ہیں یعنی ایمازون سے اگر آپ کچھ خرید رہے ہیں جو سیلر امریکہ سے آپ کو بھیجے گا تو اس پر شپنگ کے اخراجات کافی زیادہ ہوں گے لیکن اگر وہی چیز پاکستان میں ایک سیلر دراز پر بیچ رہا ہے تو اس کے لئے آپ کو وہ چیز بھیجنے کے اخراجات نسبتا کافی کم ہوں گے۔

اس لئے آن لائن شاپنگ سے پہلے کئی ویب سائیٹس سے قیمتوں کا جائزہ لیں اور جہاں سے آپ کو چیز زیادہ سستی اور جلدی مل سکتی ہو اس کا انتخاب کرنے سے آپ کو خاصی بچت ہو سکتی ہے۔

سیلر کی ریٹنگ اور ریویوز دیکھیں کبھی بھی صرف سستی قیمت دیکھ کر خریداری نہ کریں۔

سب سے بڑا مسئلہ آن لائن خریداری میں تب آتا ہے جب ہم میں سے اکثر احباب قیمتوں کا جائزہ لیتے ہیں تو جس سیلر یا جس ویب سائیٹ کی قیمتیں سب سے کم ہوتی ہیں انہیں فورا آرڈر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ہمیشہ ہم خوش قسمت نہیں ہوتے اور ہماری یہی عقل مندی ہمیں لے ڈوبتی ہے اور چیز آنے پر پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ساتھ فراڈ ہو چکا ہے۔

اس لئے صرف قیمتوں کے جائزے پر کبھی بھی اکتفا نہ کریں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھیں کہ ہم جس ویب سائیٹ سے خریداری کرنے جا رہے ہیں اس کی عمومی شہرت کیسی ہے کیا اکثر گاہک اس پر اعتماد کرتے ہیں، جیسے یہاں میں مثال دوں گا کہ میں کوئی چیز دراز ڈاٹ کام سے خریدنا چاہتا ہوں تو اس کی عمومی شہرت کچھ زیادہ بری نہیں، اب آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ بھئی دراز ڈاٹ کام پر تو میرے ساتھ یا میرے دوستوں کے ساتھ بہت فراڈ ہوا ہے۔

This or That Choose the Best Online Shopping Website
آن لائن شاپنگ کی سب سے بہتر ویب سائیٹ کا انتخاب کیجئے۔This or That Choose the Best Online Shopping Website

تو جناب یہاں سے ہمارا دوسرا پوائنٹ شروع ہوتا ہے، جی دراز ڈاٹ کام ایک اچھی سائیٹ ہے لیکن اس پر بیٹھے سب سیلر اچھے نہیں، دراز کی حد تک ہمیں یہ اعتماد ہو گیا کہ یہاں سے سامان آئے گا ضرور چاہے گھٹیا ہی کیوں نہ آئے، تو جناب اس کے بعد باری آتی ہے اس سیلر کے ریویوز کی جو اس کے گاہکوں نے اس کی پراڈکٹ پر لکھے ہوتے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  والدین کو تنہا چھوڑنے والا بے آسرا ہو گیا

سب سے پہلے تو قیمت میں کم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ یہ دیکھیں کہ اس پراڈکٹ میں کونسا سیلر ہے جس کی قیمت بھی کم ہے اور اس کے ریویوز بہت زیادہ ہیں اور یہ ریویوز یا تبصرے کم از کم 4.5 ریٹنگ کے ساتھ ہونے چاہئیں، فرض کریں ایک پراڈکٹ مجھے دراز کے 10 سیلرز سے 400 سے 430 روپے میں مل رہی ہے، ان میں سے 6 سیلرز ایسے ہیں جن کے کوئی ریویوز نہیں ہیں اور کوئی ریٹنگ نہیں ہے، انہیں فورا چھوڑ دیں ہمیں اس سے پراڈکٹ نہیں خریدنی چاہے ان کی قیمت سب سے کم یعنی 400 روپے ہی ہو۔

اب آتے ہیں باقی 4 سیلرز کی طرف، ان میں سے 2 کے ریویوز 5 اور 6 ہیں اور ریٹنگ پوری 5 ہے اور باقی دو میں سے 1 کے ریویوز 25 اور قیمت 420 روپے ہے جبکہ آخری والے کے ریویوز 240 ہیں ریٹنگ 4.5 ہے لیکن یہ سب سے زیادہ قیمت یعنی 430 روپے میں یہ چیز بیچ رہا ہے تو ہم اس سے چیز خریدیں گے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ 5 یا 10 ریویوز کا مطلب ہے کہ اس سیلر کی پراڈکٹ ابھی بہت کم فروخت ہوئی ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہےکہ اس نے یہ ریویوز لینے کے لئے جھوٹے گاہک بنا کر خود ہی ریٹنگ 5 لے لی ہو۔ لیکن دوسری طرف 240 ریویوز کے ساتھ 4.5 ریٹنگ کا مطلب ہے کہ اس کی یہ پراڈکٹ اچھی خاصی سیل ہو رہی ہے اور لوگ مثبت منفی دونوں قسموں کے تبصرے کر رہے ہیں۔

اب یہاں ہم تبصرے غور سے پڑھیں گے خاص طور پر جن لوگوں نے کم ریٹنگ دی ہے ان کے تبصرے کہ آیا وہ کونسی وجہ تھی جس کی بنیاد پر یہ لوگ خوش نہیں ہیں، تبصروں سے اندازہ کیجئے کہ آیا ایسا مسئلہ اگر آپ کے ساتھ بھی ہوا تو کیا آپ یہ پراڈکٹ رکھنا پسند کریں گے یا نہیں۔ ان تبصروں میں اکثر کے تبصرے ایسے ہوتے ہیں کہ کوالٹی ایسی نہیں جیسی تصویر میں نظر آ رہی ہے یا سائز درست نہیں آیا وغیرہ وغیرہ۔

Thrash out the Best Reviewed Products
Thrash out the Best Reviewed Products آن لائن شاپنگ کے لئے سب سے زیادہ اور بہتر ریویوز والی پراڈکٹس کے سلیر کا انتخاب کیجئے

اکثر لوگ اپنے تبصروں کے ساتھ تصاویر بھی شئیر کرتے ہیں، وہاں دیکھئے کہ اتنی قیمت میں یہ کوالٹی آپ لینا پسند کریں گے کیونکہ ہوسکتا ہے جو چیز مجھے 430 روپے میں گھٹیا کوالٹی کی لگتی ہو آپ کو معلوم ہو کہ اس کوالٹی کی چیز بازار سے 800 میں بھی اسی کوالٹی کی ملتی ہے تو پھر آپ کو یہ چیز آرڈر کر دینی چاہئے لیکن اگر اس کوالٹی کی چیز آپ کو بازار سے 400 میں مل سکتی ہے اور آپ کی بازار تک رسائی بھی ہے تو پھر آپ کو بازار کا انتخاب کرنا چاہئے۔

اس کے بعد پراڈکٹ آرڈر کرنے سے پہلے اس کی ڈسکرپشن کی تفصیلات بہت غور سے پڑھیں صرف تصاویر سے اندازہ نہ لگائیں اور اس کے سائز رنگ جسامت اور دیگر تفصیلات جو پراڈکٹ ڈسکرپشن میں سیلر نے لکھ رکھی ہیں انہیں نہایت غور سے پڑھیں اور سمجھیں، اکثر اوقات ایسا ہوتا کہ ہے تصویر میں وہ پراڈکٹ کچھ نظر آ رہی ہوتی ہے اور حقیقت میں کچھ اور لکھا ہوتا ہے۔

جیسا کہ میں نے ایک بار ایک وال کلاک آرڈر کیا جو تصویر میں ایک کرسی کے ساتھ دکھایا گیا تھا اور کرسی سے بھی بڑا تھا جب موصول ہوا تو 2 ضرب 2 فٹ کا تھا معلوم پڑا سیلر نے بڑا واضح طور پر سائز لکھ رکھا تھا مجھ سے ہی پڑھنے میں غلطی ہوئی اور میں تصویر دیکھ کر ہی اندازے لگاتا رہا۔

یوں آپ قیمتوں کے جائزے کے ساتھ پراڈکٹ خریدنے والی ویب سائیٹ اور سیلر کی شہرت اور ریٹنگ وغیرہ کے تمام معاملات کو مدنظر رکھ کر آرڈر کریں گے تو آپ کے ساتھ فراڈ ہونے کے چانسز بہت حد تک کم ہو جائیں گے۔

اگر پے منٹ آن لائن کرنا ہے تو آپ کو مرچنٹ کے حفاظی میکنیزم کے بارے میں معلوم ہونا چاہئے

اگر آپ کو اپنے آرڈر کی ادائیگی آن لائن کرنا ہے تو اس کے لئے آپ کو نہایت محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہو گی کیونکہ اگر آپ یہ پے منٹ کسی ایسی ویب سائیٹ سے کر رہے ہیں جو نقلی ہے تو وہ آپ کی کریڈیٹ کارڈ انفارمیشن چرا لیں گے اور اگر آپ کو اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں تو آپ بلاججھک اپنی معلومات ان کے حوالے کر دیں گے اور آپ کے ساتھ کب فراڈ شروع ہو کر ختم ہو جائے گا آپ کو اندازہ بھی نہیں ہو پائے گا۔

Check the Authentication of Online Payment Merchant
Check the Authentication of Online Payment Merchant

اپنے کریڈیٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے پے منٹ کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں، جن میں ایک طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے کسی سویپ مشین کے ذریعے ٹرانسکشن مکمل کرتے ہیں اور دوسرے طریقے میں آپ کو کارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کارڈ پر لکھی گئی معلومات آپ کمپیوٹر میں درج کرتے ہیں اور مطلوبہ رقم کاٹ لی جاتی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  کیا ڈی این اے کے اندر معلومات کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ تحریر سحر عندلیب

اوپر بیان کردہ دونوں طریقہ جات کے تحت ادائیگیاں کرتے ہوئے آپ کو نہایت احتیاط برتنا ہو گی تاکہ آپ کسی بھی ممکنہ فراڈ سے بچ سکیں۔

آن لائن فراڈ کی سب سے بڑی قسم آپ کی معلومات کی چوری ہے جو کہ مندرجہ ذیل طریقہ سے انجام پاتی ہے۔

  1. جرائم پیشہ لوگ ادائیگی کے صفحات یعنی مرچنٹ پر سکیمنگ کے ذریعے کارڈ ہولڈر کی معلومات چوری کرتے ہیں یا ڈارک ویب پر خریدتے ہیں لیکن یہ خریدرای تب ہی ممکن ہوتی ہے جب آپ غلطی سے اپنے کارڈ کی معلومات کسی پر ظاہر کر چکے ہوتے ہیں۔
  2. ایک جعلساز کارڈ ہولڈر کی نقالی کرنے اور آن لائن چیزیں خریدنے کے لیے چوری شدہ کارڈ کی تفصیلات کا استعمال کرتا ہے۔
  3. آن لائن بیچنے والے کے خیال میں خریداری درست ہے، اور وہ اس کی قیمیت کی ادائیگی پر کارروائی کرتا ہے اور سامان دھوکہ باز کو بھیج دیتا ہے۔
  4. کارڈ ہولڈر چارجز دیکھتا ہے اور اپنے بینک سے رابطہ کرتا ہے، کچھ صورتوں میں یہ پے منٹ ڈکلائن ہوجاتی ہے لیکن اکثر اوقات یہ پے منٹ ڈکلائن نہیں ہو پاتی، ڈکلائن کی صورت میں آن لائن بیچنے والے کو چارج بیک کے علاوہ فیس کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دوسری صورت میں کارڈ ہولڈر کا نقصان یقینی ہو جاتا ہے جو کہ پاکستان میں اکثر ہوتا ہے۔

مندرجہ بالا بیان کردہ فراڈ سے بچنے کے لئے آپ کو ادائیگیاں کرتے ہوئے کچھ احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہو گی جو درج ذیل ہیں۔

محفوظ ویب سائیٹس پر خریداری: ہمیشہ آن لائن شاپنگ کے لئے محفوظ ویب سائیٹس کا اتنخاب کیجئے یعنی جو ویب سائیٹ ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ کی حامل ہو صرف اسی پر خریداری کریں۔

آرڈر دینے کے لئے کارڈ استعمال کرنے سے پہلے ویب سائیٹ کے بارے میں تحقیقات کریں کہ آیا اس پر اس قسم کے فراڈ تو نہیں ہوتے، اس کا بہترین طریقہ گوگل پر اس بارے میں تلاش کرنا ہے۔

جس ویب سائیٹ پر آپ آن لائن شاپنگ کرنے والے ہیں اس ویب سائیٹ کی پرائیویسی اور سیکورٹی پالیسی کے بارے میں پڑھیں تاکہ پتہ چل سکے کہ وہ آپ کی معلومات کسی کو بیچ تو نہیں رہے ہیں یا کسی پارٹنر کے ساتھ شئیر تو نہیں کرتے ہیں۔

آن لائن شاپنگ کرتے ہوئے سوائے مرچنٹ پر استعمال کے اپنا کارڈ نمبر یا دوسری معلومات کسی کو کسی ویب سائیٹ پر اور کسی جگہ پر مت دیں یعنی نہ کسی چیٹ پر اور نہ کسی ای میل پر۔

آن لائن نیلامی یا لکی ڈرا وغیرہ میں کبھی بھی اپنا کارڈ استعمال نہ کریں کیونکہ ان کی اکثریت فراڈ ہوتی ہے۔

اپنے کمپیوٹر یا موبائل پر اچھا انٹی وائرس انسٹال رکھیں اور ان انٹی وائرس سافٹ وئیرز کی طرف سے ملنے والے سیکیور پے منٹ آپشنز سے اپنا کارڈ استعمال کریں لیکن یہ یقینی بنائیں کہ انٹی وائرس اچھی شہرت کا حامل ہو۔

آن لائن شاپنگ میں تازہ ترین دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں اپنے معلومات کو اپڈیٹ رکھئے تاکہ اگر آپ کو کسی ایسے طریقے سے واسطہ پڑے تو آپ احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔

کسی بھی ویب سائیٹ پر مستقبل کی ادائیگیوں کے لئے اپنا کارڈ محفوظ نہ کریں بلکہ ہر مرتبہ اس کی تفصیلات نئے سرے سے داخل کریں۔

دوستو امید ہے کہ اوپر بیان کردہ طریقوں پر عمل پیرا ہونے سے آپ اپنی Online Shopping کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں اور آپ کی اس آن لائن شاپنگ کا آپ کو پہلے سے زیادہ فائدہ ہو گا۔

اگر آپ کو یہ آرٹیکل پسند آئے تو اپنے دوستوں کے ساتھ اردونامہ فورم کا یہ آرٹیکل شئیر کریں، ہمارے فیس بک صفحہ کو لائیک کریں، اور اس صفہ کے آخر میں موجود اردونامہ کے ای میل نیوز لیٹر آپشن میں سبسکرائیب کریں تاکہ آپ کو آنے والی معلومات سب سے پہلے مل سکیں۔

83 / 100

Share:

اردونامہ پر تازہ ترین

DeepSeek AI How Chinas Language Model is Challenging ChatGPT & Gemini
ٹیکنالوجی نیوز

DeepSeek AI: How China’s Language Model is Challenging ChatGPT & Gemini

Artificial Intelligence is evolving rapidly, and DeepSeek AI has emerged as a formidable player in China’s AI ecosystem. Developed by DeepSeek Inc., this advanced language model excels in Chinese-language processing, technical problem-solving, and domain-specific applications. Unlike global AI giants like OpenAI’s ChatGPT and Google’s Gemini, DeepSeek AI is optimized for China’s linguistic and technical landscape. In this detailed guide, we will explore what makes DeepSeek AI unique, how it compares to competitors, and where it’s heading in the future.

Read More »
What is DeepSeek AI Complete Guide in Urdu Language
ٹیکنالوجی نیوز

ڈیپ سیک (DeepSeek) اے آئی: چین کی انقلابی مصنوعی ذہانت اسسٹنٹ کا تعارف

مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence یا AI) نے جدید زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے، جو ہمارے کام کرنے، سیکھنے اور ٹیکنالوجی کے ساتھ تعامل کرنے کے طریقے کو بدل رہی ہے۔ حال ہی میں، چین نے DeepSeek AI لانچ کیا ہے، جو ایک انقلابی AI اسسٹنٹ ہے جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ لانچ کے چند دنوں کے اندر، DeepSeek AI نے ChatGPT کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایپل ایپ اسٹور کی نمبر ون فری ایپ کا اعزاز حاصل کیا اور AI کی دنیا میں ایک نیا معیار قائم کیا۔

Read More »
How and Why DeepSeek AI is a Game Changer
اہم خبریں

Introducing DeepSeek AI: China’s Revolutionary AI Assistant By 2025

Artificial Intelligence (AI) has become a vital part of modern life, transforming how we work, learn, and interact with technology. Recently, China unveiled DeepSeek AI, a groundbreaking AI assistant that has taken the tech world by storm. Within days of its launch, DeepSeek AI surpassed ChatGPT to become the number-one free app on the Apple App Store, setting a new benchmark in the world of AI.

Read More »
Artificial Sweeteners
اردونامہ سے انتخاب

The Safety of Artificial Sweeteners: Is Sucralose (Splenda/Sucral) Safe for Daily Use?

Artificial sweeteners, including sucralose, have revolutionized the way we enjoy sweet flavors while managing calorie intake. Sucralose, marketed under the brand name Splenda, is one of the most popular sugar substitutes worldwide. But is sucralose safe for daily use? Let’s delve into its safety profile, uses, and potential risks to provide the ultimate guide for making informed choices.

Read More »

جملہ حقوق محفوظ © 2024