فہرست
اردونامہ فورم آج گیپکو آن لائن بل :: GEPCO Duplicate Bill Online حاصل کرنے کا طریقہ لے کر حاضر ہوا ہے۔ اردونامہ فورم کے وہ قارئین جو گجرانوالہ الیکٹریک سپلائی کمپنی کے علاقہ میں رہائش پذیر ہیں انہیں بعض اوقات بل وقت پر موصول نہیں ہوتا جس کی وجہ سے انہیں جرمانہ کے ساتھ بل کی ادائیگی کرنا پڑ جاتی ہے ان کے لئے اس طریقہ سے اپنے بل بجلی بروقت حاصل کرنا بے حد آسان ہو جائے گا۔
اس سے پہلے ہم احباب کو ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ملتان یعنی میپکو آن لائن بل (MEPCO Online Duplicate Bill) ڈاونلوڈ کرنے کا طریقہ بتا چکے ہیں۔ بالکل اسی طرح جس طرح میپکو آن لائن بل نکالنے کا طریقہ بالکل سادہ ہے اسی طرح آپ یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد بڑی آسانی سے Online GEPCO Duplicate Bill بھی حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
Online GEPCO Duplicate Bill حاصل کرنے کا طریقہ
بہت سے دوست تو پہلے سے ہی یہ طریقہ جانتے ہیں لیکن جو احباب ڈاؤنلوڈ کرنے کا طریقہ نہیں جانتے انہیں کرنا صرف یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنا ویب براوزر جیسا کہ میں گوگل کروم استعمال کرتا ہوں وہ کھولیں اور گیپکو آن لائن بل کی آفیشل ویب سائیٹ پر تشریف لے جائیں۔ یا اس کے لئے آپ GEPCO Duplicate Bills یا پھر Gujranwala Electricity Supply Company کے کی ورڈ سے بھی گوگل کر سکتے ہیں۔
Online GEPCO Duplicate Bill کی آفشیل ویب سائیٹ کا ایڈریس http://www.gepco.com.pk/GEPCOBill.aspx ہے جو آپ براہ راست اپنے ویب براوزر کے ایڈریس والے کالم میں لکھ سکتے ہیں بصورت دیگر آپ اس لنک پر کلک کر کے Online GEPCO Duplicate Bill کی ویب سائیٹ بھی کھول سکتے ہیں۔
ویب سائیٹ کھولنے پر اس کی شکل نیچے موجود تصویر جیسی ہو گی جس میں ایک باکس نظر آئے گا، اس باکس میں آپ نے اپنے اس بل کا جس کا آپ Duplicate Bill دیکھنا چاہتے ہیں اس کا 14 ہندسوں کا اکاؤنٹ نمبر یا ریفرنس نمبر درج کرنا ہے۔
Online Duplicate Bill کے حصول کے لئے ریفرنس نمبر کیسے تلاش کریں؟
اپنے بل سے یہ ریفرنس نمبر تلاش کرنا نہایت آسان ہے، آپ نے اس ریفرنس نمبر کو اپنے بل پر موجود صارف کے نام کے بالکل اوپر تلاش کرنا ہے جہاں پہلے 2 ہندسے آپ کے بیچ نمبر کو ظاہر کرتے ہیں، اس کے بعد پانچ ہندسے ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کا علاقہ کونسا ہے۔
جیسا کہ پہلا ہندسہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا علاقہ پنجاب میں آتا ہے اس سے اگلا ہندسہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی کمپنی گجرانوالا الیکٹرک سپلائی کمپنی ہے تیسرا ہندسہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا سرکل کونسا ہے اس سے اگلا یعنی چوتھا ہندسہ آپ کی الیکٹرک کمپنی کی ڈویژن اور پانچواں ہندسہ آپ کی سب ڈویژن یعنی جس علاقہ میں آپ کا گھر واقع ہے اسے ظاہر کرتا ہے۔
اوپر موجود تصویر میں آپ کے ریفرنس نمبر والا خانہ واضح کر دیا گیا ہے تاکہ آپ کو ڈھونڈنے میں آسانی رہے۔ یہ 14 ہندسوں والا ریفرنس نمبر داخل کرنے کے بعد نیچے موجود Show Bill کا بٹن دبائیں گے تو نیچے آپ کا موجودہ بل ظاہر ہو جائے گا اور اس کے بالکل اوپر موجود Print Bill کا بٹن دبانے سے آپ اپنے بل کی ایک عدد کاپی حاصل کر لیں گے۔
اپنی حالیہ تبدیلی میں گیپکو اور باقی تمام کمپنیز نے بل چیک کرنے کے لئے اکاؤنٹ نمبر سرچ کے ساتھ ساتھ کسٹمر آئی ڈی کی سرچ کی سہولت بھی دے دی ہے، اپنے بل سے اکاؤنٹ نمبر کیسے ڈھونڈنا ہے یہ تو اوپر والی تصویر میں واضح ہے لیکن اگر آپ کسٹمر آئی ڈی ڈھونڈنا چاہتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ نمبر کے خانے کے بالکل اوپر کسٹمر آئی ڈی کا خانہ موجود ہے جو کہ 9 ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان دونوں میں سے کسی ایک کے ذریعے آپ نیچے موجود سرچ باکس میں اپنا بل تلاش کر سکتے ہیں۔
اکثر اوقات دوست بل کی ادائیگی آن لائن کرتے ہیں تو اس کے لئے انہیں اس بل کے پرنٹ کی ضرورت ہی نہیں ہوتی انہیں صرف یہ کنفرم کرنا ہوتا ہے کہ ان کا بل کتنا ہے اور آیا یہ درست ہے یا نہیں ایسے دوستوں کو بل کا پرنٹ لینے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ اپنے بل کی رقم دکاندار کے حوالے کرنا ہوتی ہے یا پھر اپنے موبائل سے اس کی ادائیگی کر دینا ہوتی ہے۔
گجرانوالا الیکٹرک کمپنی کے علاوہ دیگر بل کیسے حاصل کریں؟
مندرجہ بالا طریقہ صرف اسی وقت کارگر ثابت ہو گا جب آپ گجرانوالا الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاقہ یعنی GEPCO Duplicate Bill کا بل دیکھنا چاہیں گے باقی علاقوں کے لئے چونکہ کمپنیاں الگ الگ ہیں اس لئے ان کی ویب سائیٹس بھی الگ الگ ہیں البتہ طریقہ تھوڑی سی ردوبدل کے ساتھ ایک ہی ہے۔ دیگر کمپنیوں کی ویب سائیٹس کے لنک درج زیل ہیں۔
LESCO Duplicate Bill Online | لیسکو لاہور الیکٹرک آن لائن بل
MEPCO Duplicate Bill Online| میپکو ملتان الیکٹرک آن لائن بل
IESCO Duplicate Bill Online| آئیسکو اسلام آباد الیکٹرک آن لائن بل
FESCO Duplicate Bill Online| فیسکو فیصل آباد الیکٹرک آن لائن بل
PESCO Duplicate Bill Online| پیسکو پشاور الیکٹرک آن لائن بل
HESCO Duplicate Bill Online| حیسکو حیدرآباد الیکٹرک آن لائن بل
KESC or KE Duplicate Bill Online| کراچی الیکٹرک آن لائن بل
اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی ہو تو اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ فیس بک اور ٹوئیٹر پر شئیر کیجئے تاکہ دوسرے احباب بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔