میپکو بل آن لائن :: MEPCO Bill Online :: 2024

MEPCO Bill Online
MEPCO BILL ONLINE LOGO
MEPCO BILL ONLINE

جی دوستو، آج ہم آپ کے لئے تعارف لے کر آئے ہیں MEPCO Bill Online ویب سائیٹ کا۔ بہت سارے دوست اکثر شکایت کرتے ہیں کہ انہیں ان کا ماہانہ بجلی کا بل وقت پر نہیں مل پاتا جس کی وجہ سے نہ صرف ان کو جرمانہ بھی لگ جاتا ہے بلکہ انہیں MEPCO Bill حاصل کرنے کے لئے دفاتر کے چکر بھی لگانا پڑتے ہیں۔ کچھ دوست اردونامہ فورم پر بھی ایسے سوالات پوچھتے رہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دوستوں کو اس ضمن میں پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

دوستو ہو سکتا ہے کہ آپ میں سے اکثریت پہلے سے ہی اس کے متعلق جانتی ہو لیکن یہ پوسٹ ان دوستوں کے لئے مفید رہے گی جو MEPCO Bill Online کے بارے میں نہیں جانتے ہیں اور اپنا بل حاصل کرنے کے لئے انہیں دفاتر کے دھکے کھانا پڑتے ہیں۔ اردونامہ اپنے انہی دوستوں کے لئے آج یہ پوسٹ لے کر آیا ہے تاکہ ان کے مسئلہ کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔

تو دوستو اپنا MEPCO Bill Online حاصل کرنے کے لئے آپ کو کچھ زیادہ نہیں کرنا پڑتا اس کے لئے صرف میپکو کی آفشیل ویب سائیٹ پر تشریف لے جائیں اور وہاں سرورق پر موجود لنک Duplicate Bill for Customers یا صارفین کے لئے اضافی بل کی کاپی نامی لنک پر کلک کر کے MEPCO Bill Online کی ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کریں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  گدھا اور گھوڑا
MEPCO OFFICIAL WEBSITE
MEPCO OFFICIAL WEBSITE

میپکو کی آفشیل ویب سائیٹ کا ایڈریس https://mepco.com.pk ہے لیکن آپ اس ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اس لنک پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ براہ راست MEPCO Bill Online کی ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس ایڈریس کو اپنے براوزر میں ٹائیپ کیجئے https://bill.pitc.com.pk/mepcobill یا پھر اس لنک پر کلک کر کے براہ راست کھول لیں۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ جب آپ یہ لنک کھولیں تو انہوں نے اپنا ایڈریس تبدیل کر لیا ہو جیسا کہ ماضی میں کئی بار ایسا ہو چکا ہے اس لئے بہتر یہی ہے کہ ان کی آفیشل ویب سائیٹ سے رجوع کیا جائے۔

MEPCO Bill Online
MEPCO Bill Online

دوستو امید ہے کہ MEPCO Bill Online کی ویب سائیٹ تک آپ نے کامیابی سے رسائی حاصل کر لی ہو گی، اب یہاں مرحلہ آتا ہے اپنا اکاؤنٹ نمبر یا ریفرنس نمبر درج کرنے کا دیئے گئے خانے میں اپنا اکاؤنٹ نمبر جو آپ کے بل پر ریفرنس نمبر کے عنوان کے ساتھ آپ کے نام کے بالکل اوپر واقع ہوتا ہے۔ تفصیل کے لئے ذیل کی تصویر دیکھئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  پاؤں کا کانٹا ۔ از احمد ندیم قاسمی

MEPCO Bill Online Official Website

MEPCO DUPLICATE BILL
MEPCO DUPLICATE BILL

اپنی حالیہ تبدیلی میں میپکو اور باقی تمام کمپنیز نے بل چیک کرنے کے لئے اکاؤنٹ نمبر سرچ کے ساتھ ساتھ کسٹمر آئی ڈی کی سرچ کی سہولت بھی دے دی ہے، اپنے بل سے اکاؤنٹ نمبر کیسے ڈھونڈنا ہے یہ تو اوپر والی تصویر میں واضح ہے لیکن اگر آپ کسٹمر آئی ڈی ڈھونڈنا چاہتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ نمبر کے خانے کے بالکل اوپر کسٹمر آئی ڈی کا خانہ موجود ہے جو کہ 9 ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان دونوں میں سے کسی ایک کے ذریعے آپ نیچے موجود سرچ باکس میں اپنا بل تلاش کر سکتے ہیں۔

MEPCO DUPLICATE BILL ACCOUNT NO. OR CUSTOMER ID SECTION
MEPCO DUPLICATE BILL ACCOUNT NO. OR CUSTOMER ID SECTION

لیجئے دوستو جیسے ہی آپ دیئے گئے خانےمیں اپنا ریفرنس نمبر لکھ کر Submit کے بٹن پر کلک کریں گے میپکو آن لائن بل MEPCO Bill Online کی ویب سائیٹ آپ کے بل کی Web Generated Bill کاپی آپ کو مہیا کر دے گا، اس کا پرنٹ لیں یا پھر اس کو صرف دیکھ لیں اور اپنا بل کسی بھی آن لائن طریقہ سے جمع کروا دیں۔

ملتان الیکٹرک کمپنی کے علاوہ دیگر بل کیسے حاصل کریں؟

البتہ مندرجہ بالا طریقہ صرف ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے علاقے کے دوستوں کے لئے ہے اگر آپ کا تعلق ملتان اور ساہیوال ڈویژن سے نہیں ہے تو اس کے لئے آپ کو اپنے متعلقہ کمپنی کی ویب سائیٹ کھولنی ہو گی لیکن باقی کا تمام طریقہ کارتقریبا ہر ایک کمپنی کے لئے یکساں ہے۔ ذیل میں میں دوسری کمپنیوں کے بل حاصل کرنے کے لئے ان کی ویب سائیٹ کے لنک دے رہا ہوں تاکہ تمام دوست آسانی سے اپنی کمپنی کی ویب تک رسائی حاصل کر سکیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  جناح پور کے نقشے برآمد کرنے والے فوجی افسر کو بھی تحفظ ناملا

LESCO Duplicate Bill Online | لیسکو لاہور الیکٹرک آن لائن بل
IESCO Duplicate Bill Online| آئیسکو اسلام آباد الیکٹرک آن لائن بل
FESCO Duplicate Bill Online| فیسکو فیصل آباد الیکٹرک آن لائن بل
PESCO Duplicate Bill Online| پیسکو پشاور الیکٹرک آن لائن بل
HESCO Duplicate Bill Online| حیسکو حیدرآباد الیکٹرک آن لائن بل
KESC or KE Duplicate Bill Online| کراچی الیکٹرک آن لائن بل

دوستو امید ہے کہ آج کی پوسٹ ہمارے کچھ دوستوں کے کام آئے گی جنہیں اکثر اس قسم کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اگر آپ کے لئے یہ تحریر مفید رہی ہے تو اس تحریر کو اپنے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کریں تاکہ باقی احباب بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔

90 / 100

Share:

اردونامہ پر تازہ ترین

Artificial Sweeteners
اردونامہ سے انتخاب

The Safety of Artificial Sweeteners: Is Sucralose (Splenda/Sucral) Safe for Daily Use?

Artificial sweeteners, including sucralose, have revolutionized the way we enjoy sweet flavors while managing calorie intake. Sucralose, marketed under the brand name Splenda, is one of the most popular sugar substitutes worldwide. But is sucralose safe for daily use? Let’s delve into its safety profile, uses, and potential risks to provide the ultimate guide for making informed choices.

Read More »
Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time
اردو افسانہ

Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time

If you’re a fan of Urdu literature, diving into romantic Urdu navils offers a profound journey into love, sacrifice, and emotional depth. This post explores ten of the most cherished Urdu navils that continue to captivate readers with their powerful storytelling, unique characters, and timeless themes. Below, you’ll find summaries, extensive reader reviews, and download links for these unforgettable Urdu navils.

Read More »
Top 10 Recent Good Urdu Novels
اردو کتب :: Urdu Books

Top 10 Recent Good Urdu Novels

Exploring the world of good Urdu novels brings a rich collection of stories that capture the depth of human emotions, societal conflicts, and timeless themes of love, faith, and resilience. Whether you’re a seasoned reader or just beginning your journey with Urdu literature, these ten good Urdu novels offer fresh narratives that resonate with contemporary readers. Urdu Nama Blog brings each novel here includes a detailed storyline, in-depth reader reviews, and a link for Free Download PDF.

Read More »
اردونامہ سے انتخاب

Mastering Prompt Engineering for ChatGPT and Large Language Models: The Ultimate Guide

The field of prompt engineering has transformed the way we interact with artificial intelligence, especially with powerful large language models (LLMs) like ChatGPT. Whether you’re a professional aiming to improve productivity or an AI enthusiast, mastering prompt engineering is invaluable. In this guide, we’ll explore everything from foundational principles to advanced techniques that can help you harness the true power of AI. A very useful article for Urdu Nama Readers.

Read More »

جملہ حقوق محفوظ © 2024