فہرست
کیا لڑکیوں کے لئے کوئی آن لائن جاب (Online Jobs for Girls)دستیاب ہے یہ وہ سوال ہے جو اکثر اوقات آن لائن کام کرنے کے حوالے سے خواتین کی طرف سے پوچھا جاتا ہے۔ کیوں نہیں لڑکیوں کے لئے نہ صرف آن لائن کمائی کے بے شمار طریقے موجود ہیں بلکہ ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو صرف لڑکیوں کے لئے ہی مخصوص ہیں یا وہ لڑکیاں لڑکوں سے کہیں بہتر جانتی ہیں۔
لڑکیوں کے لئے آن لائن جاب :: Online Jobs for Girls
![لڑکیوں کے لئے آن لائن جاب :: Online Jobs for Girls پارٹ 01 Online Jobs for Girls](https://urdunama.org/unblog/wp-content/uploads/2020/07/Online-Jobs-for-Girls.jpg)
اردونامہ فورم کی وساطت سے اس پوسٹ میں ہم چند ایک ان کاموں کو زیرموضوع رکھیں گے جو ہماری بہنیں اور بیٹیاں گھر بیٹھے کر سکتی ہیں اور عزت سے پیسہ اور شہرت دونوں کما سکتی ہیں۔ جب Online Jobs for Girls کا سوال آتا ہے تو پھر اس کے جواب میں کچھ ایسا انفرادی کام بھی ہونا چاہئے جسے خواتین اپنی انفرادی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اپنا سکیں۔
لیکن یہ کام ایسا ہو کہ ہمارے معاشرے میں عمومی طور قابل قبول اور قابل عمل بھی ہو۔ تو دوستو آج میں چند ایسے کام یا طریقے بتانا چاہتا ہوں جن کو اپنا کر خواتین ایک قابل عزت روز گار بھی کما سکتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اگر کچھ شہرت کی خواہاں ہیں تو وہ بھی انہیں حاصل ہو سکتی ہے۔ تو وہ طریقے کون کون سے ہیں۔
خواتین کے لئے یوٹیوب چینل :: Youtube Channel for Girls/Femals
جی جناب سب سے بہترین اور تھوڑا سا سہل (صرف خواتین کے لئے) کام یہ ہے کہ خواتین یوٹیوب پر کوئی ایسا چینل ترتیب دیں جس میں صرف خواتین کے متعلقہ کاموں کے بارے میں بتایا جائے۔
کھانے پکانے کا چینل :: Cooking Channel on Youtube
اگر آپ ایک اچھی کھانا پکانے والی ہیں اور آپ کے پاس کچھ اچھی کھانا پکانے کی تراکیب ہیں (Food Recipes) ہیں تو جناب آپ کا بہت زیادہ چانس ہے کہ آپ کا یوٹیوب چینل ہٹ ہو جائے گا۔
جی بالکل اگر آپ اچھوتے اور اچھے اچھے کھانوں کی تراکیب اور انہیں پکانے کا ویڈیو طریقہ اپنے فیس بک چینل پر اپلوڈ کرنا شروع کر دیں تو آپ کا چینل دنوں میں ہٹ ہو سکتا ہے اور اگر ایک بار آپ کے چینل پر لوگ آنا شروع ہو گئے تو پھر آمدن بھی شروع ہی سمجھئے۔
یوٹیوب چینل بنانا کوئی خاص مشکل کام نہیں اگر آپ کو یوٹیوب چینل بنانا نہیں آتا تو یہاں کلک کر کے اس کا طریقہ دیکھ لیجئے یا پھر نیچے موجود ویڈیو دیکھ کر خود چینل بنانا سیکھ لیں۔
امید ہے کہ آپ کو یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ سمجھ آ چکا ہے، تو پھر دیر کیسی ابھی اس لنک پر کلک کیجئے اور یوٹیوب ویڈیو چینل بنایئے۔
لیکن کیا کیجئے اگر آپ کو نئے نئے کھانے بنانے نہیں آتے ہیں اور کچن کا کام آپ جتنا اپنے گھر کے لئے کر رہی ہیں اس سے زیادہ نہیں جانتں تو جناب اس میں کونسی راکٹ سائنس موجود ہے، پھر تو آپ کے لئے دو دو مواقع موجود ہیں، کسی بھی کھانے پکانے کے یوٹیوب چینل کو خود سبسکرائیب کیجئے اور وہاں سے کھانے پکانے کی تراکیب سیکھیں اور پھر اسی طریقے سے خود کھانا بھی بناتی جائیں اور ساتھ ساتھ ویڈیو بھی ریکارڈ کرتی جائیں۔
ایک اچھا کیمرے والا موبائل تو آپ کے پاس ہو گا ہی لیکن اگر نہیں ہے تو مارکیٹ میں آجکل کافی کم قیمت میں اچھے کیمرے والے موبائل موجود ہیں تھوڑی ہمت کر کے ایک خرید لیں۔ بس اس میں ایک احتیاط کریں کہ جو چینل آپ نے سبسکرائیب کر رکھا ہے وہ ایسے کھانے پکانا سکھاتا ہو جو کم لوگوں نے دیکھے ہوں چاہے پاکستان میں کم لوگوں نے ہی دیکھے ہوں یعنی آپ چائنیز، امریکن، رشئین اور جانے کہاں کہاں کے مزے دار کھانوں کی تراکیب ڈھونڈ سکتی ہیں۔
![لڑکیوں کے لئے آن لائن جاب :: Online Jobs for Girls پارٹ 01 Online Jobs for Girls :: Cooking Youtube Channel](https://urdunama.org/unblog/wp-content/uploads/2020/07/Online-Cooking-on-Youtube.png)
لیکن اگر آپ ایک پردہ دار خاتون ہیں اور کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتیں تو پھر کیا کریں؟ جناب ایسی کوئی بات نہیں ہے آپ کو کیمرے کے سامنے آنے کے لئے کون کہہ رہا ہے، آپ نہ آیئے کیمرے کے سامنے صرف فوکس اپنے چولہے یا کچن شیلف پر رکھیں کیونکہ چینل دیکھنے والا کھانا سیکھنے کے لئے آیا ہے اسے کوئی غرض نہیں کہ آپ سامنے ہیں یا کیمرے کے پیچھے۔ البتہ تراکیب اگر آپ اپنی آواز میں بول کر ساتھ ساتھ بتائیں گی تو یہ ویڈیو کے لئے بہت اچھا ہے۔ لیجئے جناب آپ آن لائن کوکنگ سکھانے کے ساتھ ساتھ ان شاءاللہ پیسے بھی کمانے لگ جائیں گی۔
سلائی کڑھائی کا یوٹیوب چینل :: Knitting channel on Youtube
جی تو اگر آپ کو کھانے پکانے کے کام سے انسیت نہیں ہے اور آپ وہ کام نہیں کرنا چاہتیں تو کوئی بات نہیں آپ کو تھوڑی بہت سلائی کڑھائی تو آتی ہی ہو گی، اگر نہیں بھی آتی تو اوپر والا طریقہ آپ بھی آزما سکتی ہیں یوٹیوب پر ایک سلائی کڑھائی کا چینل بنائیں اور ہو جائیں شروع۔
![لڑکیوں کے لئے آن لائن جاب :: Online Jobs for Girls پارٹ 01 Online Jobs for Girls :: Knitting Youtube Channel](https://urdunama.org/unblog/wp-content/uploads/2020/07/Knitting-Youtube-Channel.jpg)
میک اپ کا یوٹیوب چینل :: Makeup channel on Youtube
جی ہاں اب ہوئی نہ بات میک اپ کا شوق تو ہر ایک لڑکی کو ہوتا ہی ہے، تو پھر کیوں نہ اس شوق کو ذریعہ معاش بھی بنا لیا جائے، خود بھی خوب میک اپ کیا اور دوسروں کو بھی سکھایا اور ساتھ میں پیسے بھی کمائے۔ اگر میک اپ کرنا نہیں آتا تو ٹپ آپ کے لئے بھی وہی اوپر والی ہے۔
![لڑکیوں کے لئے آن لائن جاب :: Online Jobs for Girls پارٹ 01 Online Jobs for Girls :: Makeup Youtube Channel](https://urdunama.org/unblog/wp-content/uploads/2020/07/Makeup-Youtube-Channel.png)
اس کے علاوہ بھی آپ بے شمار موضوعات پر چینل بنا سکتی ہیں جن کی تفصیلات آپ کو وقتا فوقتا دیتے رہیں گے فی الحال ان کا آئیڈیا دے دیتا ہوں۔
![لڑکیوں کے لئے آن لائن جاب :: Online Jobs for Girls پارٹ 01 لڑکیوں کے لئے آن لائن جاب :: Online Jobs for Girls پارٹ 01](https://urdunama.org/unblog/wp-content/uploads/2020/07/Many-Youtube-Channels-for-Girls.jpg)
- Top Favorite Things to Do YouTube channel
- Hair Tutorials YouTube channel
- Important Things You Don’t Know YouTube channel
- Makeup Collection YouTube channel
- Gardening Tutorial Video on YouTube channel
- Motivational Speaking for Girls on YouTube channel
- Gift Guide / Ideas Video YouTube channel
- Make How to Tutorials YouTube channel
- Create Gameplay Video that You Like YouTube channel
- Make Drawing Tutorials on YouTube channel
- Dress / Cloths Collection YouTube channel
- Make Video on Your Favorite Cloths YouTube channel
- Book Review YouTube channel
- Movie Review YouTube channel
لیجئے جناب آج کی پوسٹ یہیں ختم ہوتی ہے اس وعدے کے ساتھ کہ بشرط زندگی خواتین کے لئے آن لائن کمائی (Online Earning) کے چند مزید طریقے کے کر پھر کسی دن حاضر ہوں گا۔
یہ پوسٹ اردونامہ فورم پر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔