Search

امجد تجوانہ کا نیا شعری مجموعہ "مرشد” 2022 شائع ہو گیا

مرشد از امجد تجوانہ : Murshad Book by Amjad Khan Tajwana-2

شاعر کا تعارف

بورے والا سے تعلق رکھنے والے امجد خان تجوانہ پیشہ کے لحاظ سے بزنس مین اور اردو شعروادب سے گہرا شغف رکھتے ہیں۔ امجد تجوانہ جن کا پورا نام امجد خان تجوانہ ہے لیکن دوستوں کی محفل میں صرف امجد تجوانہ کہلوانا زیادہ پسندکرتے ہیں نہ صرف ایک اچھے شاعر ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ سوشل ورکر اور کوہ پیما کے طور پر بھی اپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں، البتہ ادبی حلقوں میں ان کی اصل شناخت بحیثیت شاعر کی ہے۔

اب تک ان کی شاعری کی دو کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ ان کتابوں سے امجد تجوانہ کے شعری شعور کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ان کا شعری پہلا شعری مجموعہ’’مرے ساتھ نہ چل‘‘ 2018 میں شائع ہوا اور دوسرا شعری مجموعہ "مرشد” 2022 میں شائع ہوا۔ ان دونوں کتابوں کے مطالعے سے احساس ہوتا ہے کہ امجد تجوانہ ناقدانہ ذہن بھی رکھتے ہیں اور تخلیقی وفور بھی۔

Amjad Khan Tajwana Burewala a Pakistani Mountaineer : امجد تجوانہ معروف شاعر، سوشل ورکر اور کوہ پیما
امجد تجوانہ معروف شاعر، سوشل ورکر اور کوہ پیما

جہاں شعر کہنا اور شاعری کے رموز و اوقاف پر عبور حاصل ہونا ایک نہایت مشکل کام ہے وہیں کسی کی شاعری کے بارے میں لکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔ پہلی مشکل تویہ ہے کہ شاعر کے پیچھے غزل کی ہزار سال کی شاندار روایت کھڑی ہے، وہ اس سے بچ بچا کر اپنے لیے اظہار کا سلیقہ کیسے نکال سکتا ہے اور پھر اس کی شاعری پر کو دوسرا فریق اپنی رائے کیسے دیتا ہے یہ ایک ایسا کام ہے جس کے لئے رائے دینے والے کو نہ صرف شاعری کے بارے میں کچھ علم ہو بلکہ شاعر کے بارے میں بھی وہ اچھی طرح جانتا ہو تب ہی وہ اس کے ساتھ کچھ حد تک انصاف کر سکتا ہے۔

جیسا کہ پہلے بیان کر چکا ہوں کہ شاعر کے ماضی میں ہزار سال کی روایت موجود ہے اور اس کے تناظر میں اب اس کے لئے دو ہی راستے بچتے ہیں۔ یا تو روایت میں اظہار و بیاں کے سلیقوں کی جگالی کرلے یا پھر اپنے لیے نیا راستہ اختیار کرلے جو بہرحال خطرات سے پر ہوتا ہے، نامقبولیت اس راستے میں کھڑی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:   بیت بازی

قاری سابق قرینوں سے اپنا تعلق محکم کر چکا ہوتا ہے اور کیفیت کے نئے پن سے اور اظہار کی نئی صورتوں سے علاقہ قائم کرنے پر جھجک محسوس کرتا ہے۔ دوسری مشکل یہ ہے کہ غزل کا ہر شعر اپنی ہئیت میں کل کا درجہ رکھتا ہے خود مکتف ہوتا ہے آسان لفظوں میں ایک نظم ہے۔ اُس کی ایک مکمل کہانی ہے۔ اس کے بارے لکھنے والا کتنی کہانیوں کے بارے میں لکھ سکتا ہے۔ کتنے اشعار دہرا سکتا ہے۔

اور پھر شاعر کا کلی طور پر اندازہ بھی مشکل سے ہوتا ہے کہ وہ اپنے اظہار میں کن کن مظاہر کو جگہ دے رہا ہے اور اس کا زندگی کے بارے میں گزارنے کا سلیقہ کیا ہے۔ علاوہ اس کے غزل کے بارے میں لکھتے ہوئے ہماری تنقیدی لغت بھی خاصی غریب ہے۔ ہم ہر شاعر کے بارے میں ایک طرح سے بات کرتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ بھی ہے کہ ہماری غزل کی شاعری کا بڑا حصہ بھی بدقسمتی سے یکسانیت کا شکار ہے اگرچہ کہیں کہیں اس یکسانیت میں بھی لطف کی صورتیں پیدا ہو جاتی ہیں مگر ایسا کم کم دیکھنے میں آتا ہے۔

امجد تجوانہ بیسویں صدی میں اپنے آپ کو بچا کر نکل گئے اور اشعار میں ان کی جدت پسندی لوگوں کو بھا گئی اور یہ چھوٹی بات نہیں کہ امجد تجوانہ کا شعر پڑھنے پر اس کا سامع شاعر کو پہچان جاتا ہے۔ حالانکہ لفظ وہی ہوتے ہیں جو ہمارے روزمرہ استعمال میں آرہے ہوتے ہیں مگر یہ شاعر ذاتی کیفیت کو اجتماعی تجربہ بنا دیتا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:   جشن آزادی پرپاکستانی ہیکرکا بھارت کو سائیبرتحفہ

اس کی واردات ذات سے نکل کر دوسروں کے باطن کا حصہ بن جاتی ہے۔ ایک آہستہ روی امجد تجوانہ کی ذات اور شاعری دونوں کا حصہ ہے۔ وہ دیر تک خیال کی پرورش کرتے ہیں اور پھر اُس کو لفظ کا لباس دیتے ہوئے بڑے تحمل اور نرمی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اور ان کی شاعری کا یہ حسین امتزاج ان کی دوسری کتاب مرشد میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

مرشد از امجد تجوانہ : Murshad Book by Amjad Khan Tajwana-2
مرشد از امجد تجوانہ : Murshad Book by Amjad Khan Tajwana

شاید ان کی شاعری کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھنے والوں کے دلوں میں بھی یہی بات ہو جو میرے دل میں ہوتی ہے کہ امجد تجوانہ لفظوں کی شعبدہ بازی نہیں کرتے بلکہ جذبے کے موافق الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی مختصر سی شعری زندگی اور شاعری جس میں نظموں اور غزلوں کی تعداد بھی بہت محدود ہے جس کی وجہ ممکن ہے وہ اپنے بہت سے لکھے میں سے انتخاب کرتے ہوں یا پھر ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ وہ خیالوں میں ہی قطع برید کے عمل سے گزر کر شعر کہتے ہوں اور یہی کلام ان کا کل سرمایہ ہو۔ خیریہ بات ثانوی ہے۔

امجد تجوانہ کی موسموں سے دوستی ہے، پھولوں، رنگوں، بہاروں، بادلوں، پرندوں، درختوں اور پہاڑوں کی مدد سے وہ اپنے محبوب کی شبیہیں بناتا رہتا ہے مگر کیا مجال کہ رنگ کا تناسب کہیں بڑھ جائے۔ تصویر بگڑ سکتی ہے، چوکھا رنگ دھبا بنا سکتا ہے۔ یہ اپنی واردات کے بیان میں تحمل اور ضبط کو جانے نہیں دیتے اس لیے ان کا شعر دیر تک قاری کے احاطہ ادراک میں قائم رہتا ہے۔

امجد تجوانہ نے محبت میں اعتدال کو اپنی شاعری کا حصہ بنایا ہے اس لیے ان کی شاعری محبت کرنے والوں کے لیے نعمت کا درجہ اختیار کر گئی ہے۔ یہ شاعری اپنی قرات میں جلدی اور رواروی کا تقاضا نہیں کرتی بلکہ سنبھل سنبھل کر اورٹھہر ٹھہر کر پڑھنے کا تقاضا کرتی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:   ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا

امجد تجوانہ ترقی پسند اور جدیدیت کے ساتھ ساتھ مابعد جدیدیت میں اردو شاعری کا ایک درخشندہ ستارہ ہیں ان کی شاعری اپنے وقت کی معکوسیت ہے اور حالات کی تلخیوں کی روداد ہے اگر چشمہ تعصبیت کو پس پردہ رکھ کر اور نظم کی ہیئت میں نئے تجربوں ،معانی و بیان کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی روش کو بدعت گمان نا کیا جائے تو امجد تجوانہ کی شاعری ہمارے لیے فکر و نظر کا بہت کچھ سامان بہم پہنچاتی ہے پچھلے چند سالوں کی تجزیہ کاری سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ امجد تجوانہ کی شاعری اس کی واضح مثال بن سکتی ہے۔

امجد تجوانہ کی کتابوں کا تعارف

اس وقت امجد تجوانہ کے دو شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

کتاب: مرے ساتھ نہ چل

مرے ساتھ نہ چل از امجد تجوانہ : Mery Sath Na Chal by Amjad Tajwana
مرے ساتھ نہ چل از امجد تجوانہ : Mery Sath Na Chal by Amjad Tajwana

جناب امجد تجوانہ کا پہلا شعری مجموعہ کتابی شکل میں "مرے ساتھ نہ چل‘‘ کے عنوان سے 2018 میں شائع ہوا۔ اردو نظموں اور غزلوں پر مشتمل اس کتاب کا دیباچہ معروف اردو شاعر، استاذ الشعرء جناب زعیم الرشید نے لکھا ہے۔ کتاب 120صفحات پرمشتمل ،مجلداور ٹائٹل متاثرکن ہے۔ اس شعری مجموعے کو معروف ادارے نظمینہ پبلیکشن کے زیر اہتمام شائع کیا گیا۔

کتاب مرے ساتھ نہ چل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

کتاب: مرشد

مرشد از امجد تجوانہ : Murshad Book by Amjad Khan Tajwana-2
مرشد از امجد تجوانہ : Murshad Book by Amjad Khan Tajwana-2

امجد تجوانہ کا پہلا دوسرا شعری مجموعہ کتابی شکل میں "مرشد‘‘ کے عنوان سے 2022 میں شائع ہوا۔ اردو نظموں اور غزلوں کے اس مجموعہ کا ٹائٹل کور انتہائی شاندار اور جاذب نظر ہے جس پر معروف شعراء کی کتاب کے بارے میں آراء موجود ہیں یہ شعری مجموعہ بھی معروف ادارے نظمینہ پبلیکشن کے زیر اہتمام شائع کیا گیا۔

کتاب مرشد ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

78 / 100

Market Levels Analysis in PSX (Pakistan Stock Exchange) to Decide Buying and Selling Levels

How to Market Levels Analysis in PSX (Pakistan Stock Exchange) to Decide Buying and Selling Levels
Pakistan Stock Exchange (PSX) is the principal stock exchange of Pakistan providing a platform for investors to trade in equity, debt, and other financial instruments. For both local and international investors eyeing the PSX, understanding how to analyze market levels to identify optimal buying and selling points is crucial. This process involves a myriad of analytical methods and insights into market trends, financial reports, and global economic indicators.

مزید پڑھیں »

New Electricity Rates and Electricity Unit Prices: Understanding the July-2023 Electricity Tariff Hike in Pakistan

Get ready for changes in Electricity Unit Prices and your monthly electricity bills! The National Electric Power Regulatory Authority (NEPRA) has issued a crucial notification approving an increase in electricity tariffs across Pakistan, affecting all major Electricity Distribution Companies (DISCOs) such as MEPCO, LESCO, FESCO, PESCO, IESCO, HESCO, K Electric, and GEPCO. Starting from July 2023, the new electricity rates will come into effect, requiring consumers to be aware of these alterations to manage their electricity consumption and budget effectively.

مزید پڑھیں »

10+ Tips on How to Speak in Public Fearlessly: Overcoming Stage Fright & Engaging Audience Like a Pro!

Public speaking can be intimidating, but it’s a skill that can be developed with practice and preparation. Whether you’re giving a presentation in class, delivering a speech at a conference, or presenting at a job interview, these tips on how to speak in public will help you deliver a confident and effective presentation.
Are you feeling anxious about delivering a speech at an upcoming event? Perhaps you’re a student preparing for a class presentation, or maybe you’re an aspiring public speaker looking to hone your skills. Whatever the case may be, fear not! With the right techniques and preparation, anyone can become a confident and engaging public speaker. In this post, we’ll provide you with valuable tips on how to speak in public, including effective presentation skills, speech delivery techniques, how to overcome stage fright, and more. So, let’s dive in and learn how to captivate your audience with your next speech!

مزید پڑھیں »

یہ تحریریں بھی آپ کی دلچسپی کی حامل ہو سکتی ہیں

سپانسرڈ
Free proxy for WhatsApp Pakistan
Free Proxy for WhatsApp Pakistan – How to Use and Stay Safe in 2023

Free proxy for WhatsApp Pakistan is the solution for those who are in Pakistan and struggling to access WhatsApp due to government censorship or any other reason. If the government of Pakistan has blocked access to WhatsApp, along with several other social media and messaging apps, as a part of its internet censorship laws or you are unable to use them due to any other reason.
However, using a free proxy can help you get around these restrictions. In this post, we will provide a list of the best free proxies for WhatsApp in Pakistan and explain how they work, why they’re useful, and how to use them safely.

مزید پڑھیں۔۔۔
Education Problems in Pakistan : پاکستان میں تعلیمی مسائل
پاکستان میں تعلیمی مسائل اور بہترین ممکنہ حل برائے سال 2023: ایک جامع جائزہ

پاکستان میں تعلیمی مسائل اور ان کا حل سال 2023 میں ایک اہم مسئلہ ہے جسے ملک کی مستقبل کی کامیابی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیم تک رسائی بڑھانے میں پیش رفت کے باوجود، پاکستان کو اب بھی متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جو اس کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی تعلیم کے معیار کو متاثر کرتے ہیں، جن میں خواندگی کی کم شرح، تعلیم کا نامناسب معیار، تعلیم تک رسائی میں تفاوت، غیر موثر تعلیمی نظام، اساتذہ کی کمی، تکنیکی انضمام، اور تحقیق اور اختراع پر توجہ کا فقدان جیسے مسائل شامل ہیں۔
اس پوسٹ کے ذریعے، ٹیم اردو نامہ کا مقصد پاکستان میں تعلیمی مسائل اور انکے حل کا جائزہ اور جامع تجاویز فراہم کرنا ہے تاکہ ہر کوئی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر سکے کہ پاکستانی شہریوں کو وہ معیاری تعلیم ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔۔
Education Problems in Pakistan : پاکستان میں تعلیمی مسائل
Education Problems in Pakistan & Best Possible Solutions : A Comprehensive Overview

Education Problems in Pakistan and Their Solution is a critical issue in 2023 that needs to be addressed to ensure the future success and prosperity of the country. Despite progress in increasing access to education, Pakistan still faces numerous challenges that impact the quality of education being provided to its citizens, including low literacy rates, inadequate quality of education, disparities in access to education, an inefficient education system, teacher shortages, lack of technological integration, and a lack of focus on research and innovation.
Through this post, Team Urdu Nama aims to provide a comprehensive overview of these education problems in Pakistan and their solutions so that everyone can work together to ensure that the citizens of Pakistan receive the quality education they deserve.

مزید پڑھیں۔۔۔
Nabi Karmin Ki Sirat Per Best Urdu Speech : حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ پر ایک بہترین اردو تقریر
اک عرب نے آدمی کا بول بالا کر دیا : حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ پر ایک بہترین اردو تقریر

صدر ذی وقار محترم حاضرین و سامعین ! آج میں اردونامہ کے فورم سے جس ایمان افروز موضوع کو اصحاب ایمان کے اس ایوان کی زینت بنانا چاہتا ہوں وہ ہے۔ اک عرب نے آدمی کا بول بالا کر دیا۔
کہتے ہیں باران رحمت کی سب سے زیادہ ضرورت وہاں محسوس کی جاتی ہے جہاں زمین خشک سالی کی بناء پر اناج کی کونپلوں کی جگہ بول اگلنے لگے۔

مزید پڑھیں۔۔۔
Best Urdu Books to Read A Guide to the Rich Tradition of Urdu Literature
Discovering the Best Urdu Books to Read: A Guide to the Rich Tradition of Urdu Literature

Best Urdu books to read are a great way to discover the rich tradition of Urdu literature. The Indian subcontinent is home to a diverse and vibrant literary tradition that offers something for every reader. Urdu literature is known for its deep insights into culture, history, and society. In this post, Team Urdu Nama Forum will explore the best Urdu books to read for those looking to dive into this fascinating literary tradition.
We will start with an overview of Urdu literature and its importance in reading, followed by a discussion of classic Urdu novels, contemporary Urdu fiction, Urdu poetry, and Urdu non-fiction with a recommendation of best Urdu books to read. We will also provide recommendations for some of the best Urdu books to read in each category.

مزید پڑھیں۔۔۔