السلام علیکم
کل یونہی فورم پر دوسرے احباب کی شئیرنگ دیکھتے دیکھتے میںپکچر آف دی ڈے پر پہنچا جہاںشازل بھیا نے ایک تصویر شئیر کی تھی جو کہ ٹیولپ فیلڈز یعنی گلِ لالہ کے کھیتوں کی تھی، اس تصویر کو دیکھتے ہی میں اچانک آج سے بیس سال پیچھے لوٹ گیا، اور اپنے خیالات کو تحریری شکل دے کر شازل بھیا کی اسی تصویر کے نیچے لگا دیا، لیکن پھر خرم ابنِ شبیر نے فرمائش کی کہ اس تحریر تو الگ سے لگایا جائے
خرم ابن شبیر لکھا ہے
چاند بابو اس تحریر کو ایک الگ دھاگے میں ارسال کریں پلیز بہت اچھی تحریر ہے آپ کی
اور میری بھی یہی خواہش ہے کہ اس تحریر کو الگ سے لگا دیا جائے تاکہ میری یادوں کا سلسلہ الگ سے چلے تاکہ ڈھونڈنے میں آسانی رہے۔
تو لیجئے پڑھئے۔
ارے شازل بھیا کیا یاد دلا دیا۔
ٹیولپ فیلڈز:
آپ کے لئے تو صرف خوبصورتی کی علامت ہے لیکن میرے لئے میری زندگی کے آغاز جیسا ہے۔
ان تصاویر اور اس کے متن کے ساتھ میرا ایک بہت گہرا رشتہ ہے، میری بڑی یادیں وابستہ ہیں اس تصویر سے۔
مجھے آج بھی اچھی طرح یاد ہے جب 31 مارچ 1990 کو میرا چوتھی جماعت کا رزلٹ آیا تو میں نے اپنے سکول میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔