فہرست
دوستو اکثر احباب یوٹیوبر بننا چاہتے ہیں اور اس پر ویڈیوز کے ذریعے کمائی کرنا چاہتے ہیں، How Much Does YouTube Pay یہ سوال ہر کوئی پوچھتا ہے, لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ یوٹیوب پر کمائی کا طریقہ کار کیا ہے اور یوٹیوب سے کتنی اور کیسے کمائی کر سکتے ہیں۔
How Much Does YouTube Pay?
How Much Does YouTube Pay? یہ وہ بنیادی سوال ہے جو اکثر لوگ پوچھتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ایک اور بنیادی سوال ہے جس کے بارے میں جاننے کی وہ کوشش ہی نہیں کرتے اور نتیجہ یہ آتا ہے کہ کچھ عرصہ تک وہ ویڈیوز اپلوڈ کرتے رہتے ہیں لیکن کچھ فرق نہیں پڑتا نہ تو انہیں فالورز ملتے ہیں اور نہ واچ ٹائم ملتا ہے اور وہ بددل ہو کر ارادہ تبدیل کر لیتے ہیں۔
یہ بنیادی سوال اگر پہلی بار میں ہی اس طرح کیا جائے کہ How and How Much Does YouTube Pay? تو شاید یہ احباب بددل ہونے سے بچ سکتے ہیں اور ان کا یوٹیوب چینل بھی کمائی کر سکتا ہے۔
یوٹیوب پر کمائی کے لئے 10ٹپس : 10 Tips to earn from YouTube
ذیل میں اردونامہ فورم کی انتظامیہ اپنے قارئین کے لئے ایسی ہی 10 ٹپس لے کر حاضر ہوئی ہے جن پر عمل پیرا ہونے سے آپ بھی یوٹیوب سے کمائی کر سکتے ہیں اور اسے ایک سورس آف انکم کے طور پر منتخب بھی کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب چینل بنا لیا ہے ، پیڈ سبسکریپشن اور ویورشپ لے کر چینل مونیٹائز بھی کروا لیا ہے لیکن آمدن انتہای کم یا نہ ہونے کے برابر ہے کیا کروں؟ یہ سوال یا مسئلہ بہت تسلسل کے ساتھ پوچھا جاتا ہے اور یہی وہ وجہ ہے جس کی بناء پر بہت سارے دوست اوائل میں ہی یوٹیوب چھوڑ جاتے ہیں۔
ویورشپ اور فین فالونگ لینے والی یوٹیوب ویڈیوز پری پروڈکشن، پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن کے مراحل سے گزرتی ہیں یعنی کسنپٹ، سکرپٹ، پریزینٹیشن، SEO Optimization سے جن سب کا ہمیں اپنی ویڈیوز میں دھیان رکھنا ہوتا ہے اور اکثر دوست ان پوائنٹس کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے ساری محنت ضائع کردیتے ہیں۔
Content is King
یہ جملہ تو آپ میں سے اکثر نے سنا ہو گا لیکن اس کا مطلب کیا ہے یہ شاید کچھ دوست نہیں جانتے، دراصل یہ آپ کی ویڈیوز کا کانٹنٹ ہی ہوتا ہے جو ویورشپ لیتا ہے اور پیسے بناتا ہے۔ تاہم یہ کچھ ٹولز اور تکنیکس ہیں جو آپ کی ویڈیو پراسس کو مزید اچھا کر سکتے ہیں۔
کانٹنٹ کیسا ہونا چاہئے؟
کانٹنٹ ہمیشہ Long Live ہو جو کبھی بھی وائرل ہو سکتا ہے ، سب سے پہلے اپنے چینل کا کسنپٹ بنائیں جیسے سائنس فکشن ، ڈاکومینٹریز، ای کامرس، انٹرٹینمنٹ، ولاگنگ وغیرہ وغیرہ۔
اس کے بعد Keyword ریسرچ کریں کہ آپ کے سبجیکٹ میں لوگ کن موضوعات کے بارے میں زیادہ جاننا چاہتے ہیں مثال کے طور پر آپ کا سائنس فکشن چینل ہے آپ Google Trend, Ubersuggest, Google Keyword Planner یا کسی بھی موثر ویب سائٹ سے ایلن مسک پر سرچ کریں کہ اس کے کس کنسپٹ کو جاننے کےلئے لوگ زیادہ پر تجسس ہیں۔
لیکن یہاں ایک غلطی عموما بہت سارے لوگ کر تےہیں جو ہرگز نہیں کرنی چاہئے وہ یہ کہ اگر کوئی یوٹیوب چینل اس کسنپٹ پر پہلے سے وڈیو بنا چکا ہے تو اسے دیکھ کر کاپی پیسٹ نہی کرنا ہے اپنا سکرپٹ ڈویلپ کرنا ہے اور اس سے اچھا کانٹنٹ پریزنٹ کرنا ہے اور کوشش کر کے نسبتا کم مقابلے والے موضوع کا انتخاب کریں۔
اپنے سبجیکٹ پر اتنا Relative کام کریں کہ آپ اس میں Authority بن جائیں، آپ کی Link Building ہو گی اور ویور شپ بڑھے گی۔
کوشش کریں وڈیو سافٹ ویئر میں تیار کرنے کے بعد اس کے ٹائٹل کو HTML Coding فائل میں سیو کریں یہ بہت موثر رینکنگ فیکٹر ہے لیکن اس کےلئے آپ کو کسی ڈویلپر سے گائیڈ لینی ہو گی۔
میرے اکثر دوست YouTube Buddy استعمال کرتے ہیں یہ آپ کو موضوعات منتخب کرنے میں معاونت دیتا ہے اس کے اور بھی کئی فیچر ہیں۔ ٹولز آپ کو صرف Analysis اور Suggestions دے سکتے ہیں مگر کانٹنٹ بلڈ کرنا آپ کے سماجی شعور پر منحصر ہے۔
پاکستان میں Thumbnail Poster کا معیار سستے سسپنس بھرے جملے لکھ کر گرا دیا گیا ہے ۔تھمب نیل پوسٹر کو پروڈکٹو بنائیں۔ جملوں میں سسپنس ضرور ہو مگر "قیامت کی نشانیاں نہ ہوں”۔ یہ خدائی کام ہیں۔
ڈسکرپشن کےلئے Group of Keywords کو استعمال کریں اور SEO Optimized ڈسکرپشن بنائیں جو کم سے کم تین سو الفاظ پر ہونی چاہیے ۔ اسی طرح ٹیگز بھی کی ورڈ بیسڈ ہوں۔
یوٹیوب شارٹس پر بھی کام کریں یہ جلدی ویور شپ لاتے ہیں۔ پیڈ سبسکریپشن پر پیسے ضائع کرنے سے بہتر ہے اچھے وڈیو پراجیکٹ کو فنڈ کریں اور معیاری پلے لسٹ بنائیں۔
آپ کی وڈیو کیا کوئی ویلیو بھی دیتی ہے؟ ، ویلیو آفر کریں چاہے وہ ٹورزم پر ہو ، سائنس فکشن ہو ، دجال اور قیامت کے موضوعات سے ہٹ کر ویلیو آفر کریں۔
ویڈیو بناتے وقت ان تمام باتوں کو مدنظر رکھیں اور ویڈیو اپلوڈ کرنے کے بعد صبر سے انتظار کریں چینل راتوں رات مشہور نہیں ہوتے بلکہ ان کے لئے طویل محنت درکار ہوتی ہے، جب آپ محنت کرتے رہیں گے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کامیاب نہ ہوں۔