میں احمد منطور ہوں

تمام نئے آنے والے معزز ارکان یہاں اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔
Post Reply
احمد منظور
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Sat May 31, 2008 2:11 pm

میں احمد منطور ہوں

Post by احمد منظور »

نام احمد منظور ہے۔ شاعری سے شغف ہے۔ آپ کی بزم میں اپنی دو نظمیں پیش کر چکا ہوں۔ کتاب‌“لب کے پس منظر میں“ زیرِ طبع ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

احمد بہت بہت شکریہ آپ نے اپنا تعارف کروایا پڑھ کر خوشی ہوئی۔ براہِ مہربانی اگر اپنے بارے میں اپنے پیشے اور اپنے شہر اور ملک کے بارے میں اپنی دوسری سرگرمیوں کے بارے میں‌کچھ مزیدبھی آگاہی دے دیں تو مہربانی ہو گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
احمد منظور
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Sat May 31, 2008 2:11 pm

محترم چاند بابو صاحب

Post by احمد منظور »

بھائی آپ کی محبت ہے جو میرے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ میں روشنیوں کے شہر ممبئی کا رہنے والا ہوں۔ ملازمت پیشہ ہوں اور اپنے دفتر میں اسسٹنٹ دایریکٹر کے عہدے پر فائز ہوں۔ ممبئی کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ جاگتا جگمگاتا شہر جس میں دوڑتے بھاگتے لوگ، انہیں دیکھیں تو لگتا ہے گویا یہاں کے لوگوں کو دوڑنے بھاگنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ پردئہ سیمیں کی چکاچوند، چھوٹی چھوٹی کھولیوں میں منقسم ہوتے بڑے بڑے خاندان، کہاں تک عرض کروں سارا شہر ہی نرالہ ہے۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: میں احمد منطور ہوں

Post by رضی الدین قاضی »

احمد منظور wrote:نام احمد منظور ہے۔ شاعری سے شغف ہے۔ آپ کی بزم میں اپنی دو نظمیں پیش کر چکا ہوں۔ کتاب‌“لب کے پس منظر میں“ زیرِ طبع ہے۔
جناب احمد منظور صاحب کافی مختصر سا تعارف نامہ بھیجا ہے آپ نے ذرا کھل کر آیئے۔
آپ کی دونوں نظمیں بہت ہی شاندار ہیں۔ میری جانب سے مبارک بادی قبول کیجیئے۔
آپ کی کتاب “لب کے پس منظر میں“ کب تک منظر عام ہوگی ؟
ہمیں انتظار رہے گا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ احمد منظور صاحب اپنے تعارف کا کچھ اپنے بارے میں بھی اور بتایئے کیا کرتے ہیں شاعری کے علاوہ اور کون کون سے شغل ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

چن کہاں گئے دل لاکے
احمد منظور
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Sat May 31, 2008 2:11 pm

بھائی پپو ساتھی صاحب

Post by احمد منظور »

میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ آپ کو پپو کہوں یا ساتھی؟ آپ تمام حضرات کی محبت ہی مجھے یہاں کھینچ لاتی ہے۔ دراصل میرا تبادلہ ایک ایسے شعبے میں ہو گیا ہے جہاں فرصت کے لمحات تقریبا ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس وقت بھی صبح کے دو بجکر 38 منٹ ہو رہے ہیں اور میں آپ کے محبت نامے کا جواب لکھ رہا ہوں۔ انشااللہ جلد ہی اپنی تخلیقات پیش کروں گا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

منظور آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہماری محبتوں کا جواب محبتوں سے دیا۔ امید ہے کہ آپ جلد ہمیں اپنی نئی تخلیقات سے نوازیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبوب خان
کارکن
کارکن
Posts: 14
Joined: Sun Aug 03, 2008 10:55 pm

Post by محبوب خان »

احمد منظور صاحب آپ کو اس چوپال میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ خوب گزرے گی جو مل بیٹھے نگے اردو کے دیوانے سارے۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: بھائی پپو ساتھی صاحب

Post by رضی الدین قاضی »

احمد منظور wrote:میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ آپ کو پپو کہوں یا ساتھی؟ آپ تمام حضرات کی محبت ہی مجھے یہاں کھینچ لاتی ہے۔ دراصل میرا تبادلہ ایک ایسے شعبے میں ہو گیا ہے جہاں فرصت کے لمحات تقریبا ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس وقت بھی صبح کے دو بجکر 38 منٹ ہو رہے ہیں اور میں آپ کے محبت نامے کا جواب لکھ رہا ہوں۔ انشااللہ جلد ہی اپنی تخلیقات پیش کروں گا۔
معاف کیجیئےگا احمد صاحب ، آپ کی اس پوسٹ کا جواب دینے میں دیری ہوئی۔ دراصل میں چند روز سے شہر سے باہر تھا۔اور اردو نامہ پر میری غیر حاضری درج ہو رہی تھی۔
ہمیں آپ کی تخلیقات کا انتظار رہے گا۔
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

منظور صاحب آپ کا مختصر تعارف اچھا لگا
اور پرشغف انداز بھی پسند آیا ۔۔ہنستے رہیں
امکانات
کارکن
کارکن
Posts: 40
Joined: Mon Sep 08, 2008 9:24 pm

Re: میں احمد منطور ہوں

Post by امکانات »

احمد منظور wrote:نام احمد منظور ہے۔ شاعری سے شغف ہے۔ آپ کی بزم میں اپنی دو نظمیں پیش کر چکا ہوں۔ کتاب‌“لب کے پس منظر میں“ زیرِ طبع ہے۔
علامہ امکانات صاحب کی جانب سے آپ کو عید مبارک کے ساتھ خوش امدید
Post Reply

Return to “استقبالیہ”