میں احمد منطور ہوں
-
- کارکن
- Posts: 18
- Joined: Sat May 31, 2008 2:11 pm
میں احمد منطور ہوں
نام احمد منظور ہے۔ شاعری سے شغف ہے۔ آپ کی بزم میں اپنی دو نظمیں پیش کر چکا ہوں۔ کتاب“لب کے پس منظر میں“ زیرِ طبع ہے۔
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
احمد بہت بہت شکریہ آپ نے اپنا تعارف کروایا پڑھ کر خوشی ہوئی۔ براہِ مہربانی اگر اپنے بارے میں اپنے پیشے اور اپنے شہر اور ملک کے بارے میں اپنی دوسری سرگرمیوں کے بارے میںکچھ مزیدبھی آگاہی دے دیں تو مہربانی ہو گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- کارکن
- Posts: 18
- Joined: Sat May 31, 2008 2:11 pm
محترم چاند بابو صاحب
بھائی آپ کی محبت ہے جو میرے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ میں روشنیوں کے شہر ممبئی کا رہنے والا ہوں۔ ملازمت پیشہ ہوں اور اپنے دفتر میں اسسٹنٹ دایریکٹر کے عہدے پر فائز ہوں۔ ممبئی کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ جاگتا جگمگاتا شہر جس میں دوڑتے بھاگتے لوگ، انہیں دیکھیں تو لگتا ہے گویا یہاں کے لوگوں کو دوڑنے بھاگنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ پردئہ سیمیں کی چکاچوند، چھوٹی چھوٹی کھولیوں میں منقسم ہوتے بڑے بڑے خاندان، کہاں تک عرض کروں سارا شہر ہی نرالہ ہے۔
-
- معاون خاص
- Posts: 13369
- Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
- جنس:: مرد
- Location: نیو ممبئی (انڈیا)
Re: میں احمد منطور ہوں
جناب احمد منظور صاحب کافی مختصر سا تعارف نامہ بھیجا ہے آپ نے ذرا کھل کر آیئے۔احمد منظور wrote:نام احمد منظور ہے۔ شاعری سے شغف ہے۔ آپ کی بزم میں اپنی دو نظمیں پیش کر چکا ہوں۔ کتاب“لب کے پس منظر میں“ زیرِ طبع ہے۔
آپ کی دونوں نظمیں بہت ہی شاندار ہیں۔ میری جانب سے مبارک بادی قبول کیجیئے۔
آپ کی کتاب “لب کے پس منظر میں“ کب تک منظر عام ہوگی ؟
ہمیں انتظار رہے گا۔
-
- کارکن
- Posts: 18
- Joined: Sat May 31, 2008 2:11 pm
بھائی پپو ساتھی صاحب
میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ آپ کو پپو کہوں یا ساتھی؟ آپ تمام حضرات کی محبت ہی مجھے یہاں کھینچ لاتی ہے۔ دراصل میرا تبادلہ ایک ایسے شعبے میں ہو گیا ہے جہاں فرصت کے لمحات تقریبا ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس وقت بھی صبح کے دو بجکر 38 منٹ ہو رہے ہیں اور میں آپ کے محبت نامے کا جواب لکھ رہا ہوں۔ انشااللہ جلد ہی اپنی تخلیقات پیش کروں گا۔
-
- معاون خاص
- Posts: 13369
- Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
- جنس:: مرد
- Location: نیو ممبئی (انڈیا)
Re: بھائی پپو ساتھی صاحب
معاف کیجیئےگا احمد صاحب ، آپ کی اس پوسٹ کا جواب دینے میں دیری ہوئی۔ دراصل میں چند روز سے شہر سے باہر تھا۔اور اردو نامہ پر میری غیر حاضری درج ہو رہی تھی۔احمد منظور wrote:میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ آپ کو پپو کہوں یا ساتھی؟ آپ تمام حضرات کی محبت ہی مجھے یہاں کھینچ لاتی ہے۔ دراصل میرا تبادلہ ایک ایسے شعبے میں ہو گیا ہے جہاں فرصت کے لمحات تقریبا ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس وقت بھی صبح کے دو بجکر 38 منٹ ہو رہے ہیں اور میں آپ کے محبت نامے کا جواب لکھ رہا ہوں۔ انشااللہ جلد ہی اپنی تخلیقات پیش کروں گا۔
ہمیں آپ کی تخلیقات کا انتظار رہے گا۔
-
- مشاق
- Posts: 2577
- Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
- Contact:
Re: میں احمد منطور ہوں
علامہ امکانات صاحب کی جانب سے آپ کو عید مبارک کے ساتھ خوش امدیداحمد منظور wrote:نام احمد منظور ہے۔ شاعری سے شغف ہے۔ آپ کی بزم میں اپنی دو نظمیں پیش کر چکا ہوں۔ کتاب“لب کے پس منظر میں“ زیرِ طبع ہے۔