Category: اردونامہ سے انتخاب

Blue Light of Smartphones : سمارٹ فون ڈسپلے کی نیلی روشنی

سمارٹ فون ڈسپلے کی ’’نیلی روشنی‘‘: آنکھوں کے بگاڑ کا سبب

سمارٹ فون ڈسپلے کی ’’نیلی روشنی‘‘: آنکھوں کے بگاڑ کا سبب
آنکھوں کے ماہرین نے ایک نئی سائنسی تحقیق میں آنکھوں کے مسائل جیسے کہ سبز موتیا (glaucoma)، دبیدار اپکرش (macular degeneration)اور ڈیجیٹل ڈیوائسزکے ڈسپلے جیسے کہ سمارٹ فون وغیرہ میں براہ راست تعلق دریافت کیا ہے۔ انسانی آنکھ سفید روشنی کے اسپیکٹرم میں تین رنگوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ لال، سبز اور نیلے رنگ ہیں۔
پرائمری سکول کی سائنس میں یہ بات بتائی جاتی ہے کہ انسانی آنکھ سورج کی روشنی میں موجود تمام طول موج والی روشنیوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سائنس کے طلبہ نے میڑک میں منشور رکھ کر سفید روشنی کو سات مختلف رنگوں کی روشنیوں میں بدلنے کا تجربہ بھی کیا ہو گا۔ گزشتہ زمانے کے برعکس، ہم اب اپنا زیادہ وقت سورج کی روشنی میں نہیں گزارتے اور زیادہ تر وقت عمارتوں کے اندر مصنوعی روشنی میں گزارتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھئے
Use of Wheelchair for Muscular Dystrophy Patients

مسکولر ڈسٹرافی (ایک خاموش قاتل) : Muscular Dystrophy (A Silent Killer)

Muscular Dystrophy آپ کی عمر 2 سال سے 60 سال تک ہے۔ آپ بڑی پرفیکٹ زندگی جی رہے ہیں۔ یہ قاتل آپ کے اور میرے جسم میں بھی چھپا یا سویا ہو سکتا ہے۔ جو کسی بھی وقت جاگ سکتا ہے۔
مسکولر ڈسٹرافی (Muscular Dystrophy) جسے عام زبان میں پٹھوں کی بیماری کہا جاتا ہے۔ اسے ہمارے جینز میں چھپا ہوا قاتل سمجھا جاتا ہے۔ جو عمر کے کسی بھی حصے میں جاگ کر جسم کے چند حصوں یا پورے جسم میں تہس نہس مچا دیتا ہے۔ اور یہ قاتل ہستے کھیلتے زندگی کی بہاریں دیکھتے اپنے شکار کو موت کے منہ کے قریب لے جاتا ہے۔
مسکولر ڈسٹرافی (Muscular Dystrophy) پر آج میں انشاء اللہ تفصیل سے بات کروں گا۔ اور اس قاتل کی چالوں و حملوں سے بچنے کے طریقوں پر بات ہوگی۔ تحریر پڑھنے کے لیے جو کر رہے ہیں پلیز اسے ابھی چھوڑ دیجیے۔ یہ ایک انتہائی اہم موضوع ہے جسے آپ کو ضرور پڑھنا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھئے
Drop Shipping Model by Urdu Nama

پاکستان میں ڈراپ شپنگ کا کاروبار کیسے شروع کریں؟

اردونامہ فورم کی طرف سے پچھلے دنوں ڈراپ شپنگ اور پاکستان میں ڈراپ شپنگ کا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے ایک مضمون شائع کیا گیا جس کا مقصد پاکستانی دوستوں کو ڈراپ شپنگ کے کاروبار کا طریقہ کار سمجھانا اور پاکستان میں ڈراپ شپنگ کے کاروبار کے حوالے سے موجود دائرہ کار کو زیرِ بحث لایا گیا تھا۔
دوستوں کی فرمائش پر اس مضمون کی دوسری قسط کے طور پر موجودہ مضمون لکھا جا رہا ہے جس میں ایک بار پھر ڈراپ شپنگ کے کاروبار اور پاکستان میں ڈراپ شپنگ کا کاروبار شروع کرنے کے طریقے سے لے کر اس کے متعلق چند ضروری معلومات شئیر کی جا رہی ہیں۔
آج کل ڈراپ شپپنگ کا کاروبار شروع کرنا فوری پیسہ کمانے کا ایک آسان ترین طریقہ ہے۔ ایمیزون ، ای بے ، ایٹسی ، شاپائف ، اور دیگر آن لائن بازار اور پلیٹ فارمز کی نمو کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی 20 ڈالر تک کی کم ترین انوسٹمنٹ سے آن لائن اسٹور شروع کرسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھئے
Drop Shipping Model by Urdu Nama

ڈراپ شپنگ کیا ہے؟ What is Drop Shipping?

آجکل فری لانسنگ کی دنیا کے بہت سارے لوگ یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز اپلوڈ کر رہے ہیں جس میں وہ اپنی کمائی ظاہر کر رہے ہیں جو انہوں نے ڈراپ شپنگ سے کی ہے۔ آج کے اس مضمون میں اردونامہ فورم اپنے قارئین کے لئے اسی موضوع پر روشنی ڈالے گا کہ ڈراپ شپنگ کیا ہے اور لوگ اس سے کس طرح پیسے بنا رہے ہیں اور آپ یہ کام کس طرح کر سکتے ہیں۔
ڈراپ شپنگ کا تصور گو کہ کافی پرانا ہے لیکن اس کا بہت زیادہ استعمال اور اس سے بہترین کمائی حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔ ڈراپ شپنگ ریٹیل کی ضروریات پوری کرنے کا ایک ایسا ماڈل ہے جس میں کوئی اسٹور اپنی فروخت کردہ مصنوعات کو اسٹاک میں نہیں رکھتا ہے۔ اس کے بجائے جب کوئی اسٹور ڈراپشپنگ ماڈل کا استعمال کرکے کوئی پروڈکٹ بیچتا ہے، تو وہ تیسری پارٹی سے اس چیز کو خریدتا ہے اور اسے براہ راست گاہک کو بھیج دیا جاتا ہے۔
نتیجے کے طور پر، بیچنے والے کو مصنوعات کو براہ راست سنبھالنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ڈراپ شاپنگ اور سٹنڈرڈ ریٹیل ماڈل کے درمیان سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ فروخت کنندہ مرچنٹ اسٹاک نہیں رکھتا ہے اور نہ ہی انوینٹری کا اپنا مالک ہوتا ہے۔ اس کے بجائے، بیچنے والے تیسرے فریق عام طور پر تھوک فروش یا صنعت کار سے احکامات کو پورا کرنے کے لئے ضرورت کے مطابق انوینٹری خریدتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھئے
پاکستان سینیٹ بلڈنگ : Senate Building of Pakistan

سینیٹ یا اسمبلی – عوام کی حکمرانی یا اشرافیہ کی حکمرانی؟

17 فروری2021، بروز بدھ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس خدشہ کا اظہار کیا تھا کہ اگر 3 مارچ 2021 کو سینیٹ کے انتخابات کے نتائج اسمبلیوں میں موجود سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کے تناسب سے نہ آئے تو پورا نظام ڈھیر ہوسکتا ہے۔کیونکہ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اس بار بھی ووٹوں کی خریدوفروخت (ہارس ٹریڈنگ) کی گئی ہے جو کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات (فری اینڈ فیئر الیکشنز ) کے اصول کے عین منافی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھئے
Increase in Salaries 2021 تنخواھوں میں اضافہ کتنا ہو گا

سرکاری ملازمین کی تنخواھوں میں اضافہ کتنا ہوا؟ 2017 کے پے سکیل کا ذکر کیوں ہوا؟

سرکاری ملازمین کے بھرپور احتجاج پر حکومت نے 2017 کی بیسک تنخواہ پر 25 فیصد اضافے کا اعلان کیا ھے ۔اب یہ 2017 کی بیسک تنخواہ والی بات کچھ خود ساختہ دانشوروں کو سمجھ نہیں آرھی ھے ۔ اور ھمیشہ کی طرح ایک بار پھر انھونے فضول سوالات کی بوچھاڑ شروع کرکے تنخواھوں میں اضافہ کو بنی اسرائیل کی گائے بنادیا ھے ۔ مثلا”

پڑھنا جاری رکھئے
Educational Problems in Pakistan پاکستان میں تعلیمی مسائل

پاکستان میں تعلیمی مسائل :: Educational Problems in Pakistan 2022

تعلیم و تربیت سیکھنے اور جاننے کا سیدھا سیدھا طریقہ ہے، یہ صرف اسکولوں تک ہی محدود نہیں بلکہ تربیت ماں کی گود سے شروع ہوتی ہے۔ سرپرست اور اہل خانہ بچے میں ابتدائی عادات و اطوار سنوارنے میں مدد دیتے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنا مقام بنا سکے۔

پڑھنا جاری رکھئے