فہرست
عورتوں کے سوال اور مردوں کے جواب؟
خواتین ، مردوں سے اپنے بارے میں جو مشکل ترین سوالات پوچھتی ہیں ، وہ کم و بیش دنیا بھر میں یکساں نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ان سوالات کی تعداد پانچ ہے اور وہ کچھ اس طرح ہیں:
(1) تم اس وقت کیا سوچ رہے ہو؟(2) کیا تمہیں مجھ سے محبت ہے؟(3) کیا میں موٹی لگتی ہوں؟(4) کیا تمہارے خیال میں ”وہ“ مجھ سے زیادہ خوب صورت ہے ؟(5) اگر میں مر گئی تو تم کیا کرو گے؟
ان سوالات کی مشکل یہ ہے کہ اگر کسی مرد نے ان میں سے کسی کا بھی غلط جواب دے دیا ، یعنی اگر سچ بول دیا، تو پھر اس کا خدا ہی حافظ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج میں نے مردوں (چاند بھائی اور اردو نامہ کے شادی شدہ ممبران اور میرے شادی شدہ دوستوں) کی فلاح و بہبود کی خاطر ان سوالات کے ممکنہ جوابات تلاش کیے ہیں، تاکہ ان کا بھلا ہو سکے۔
پہلے سوال ”تم اس وقت کیا سوچ رہے ہو؟“ کا نہایت سیدھا سادہ اور گھڑا گھڑایا جواب دیں کہ ”ظاہر ہے میں ہر وقت کی طرح اس وقت بھی دنیا کی سب سے وفا دارعورت کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور وہ تم ہو۔ میری خوش قسمتی ہے کہ تم میری زندگی میں آئیں، ورنہ میں کسی آوارہ بھنورے کی طرح بھٹکتا رہتا، وغیرہ۔
پڑھناجاری رکھئے…