فہرست
پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف
فورم پر کل ایک دوست نے پلگ ان یا ایکس ٹنشن کے بارے میں پوچھا تو سوچا کہ کیوں ناں اس پر ایک الگ دھاگہ بنا دیا جائے.
پلگ ان Plugin ،ایکس ٹنشن Extension، ایڈآن Addon سب تقریبا مترادف (ہم معنیٰ) الفاظ ہیں.
کمپیوٹر میں کسی خاص مقصد کے لئے کوئی سوفٹ وئر بنایا جاتا ہے. مثلا ویڈیو،آڈیو فائلز چلانے کے لئے جیٹ آڈیو، میڈیا پلئر، وی ایل سی پلئر وغیرہ بنائے گئے ہیں. تصویر پر کام کرنے کے لئے فوٹوشاپ، کورل فوٹو پینٹ وغیرہ سوفٹ بنائے گئے ہیں. اسی طرح ویب سائٹ دیکھنے کے لئے انٹرنیٹ ایکسپلورر، گوگل کروم، موزیلا فائرفاکس، سفاری وغیرہ بنائے گئے ہیں.
ہر سوفٹ وئر کو کسی مخصوص مقصد کے لئے بنایا جاتا ہے اور اس سوفٹ وئرمیں اس مقصدسے متعلق عمومی ضرورت کے تمام آپشن رکھے جاتے ہیں. لیکن ان سوفٹ وئرز کو استعمال کرنے والے بعض اوقت ان سوفٹ وئرز سے دیگرمقاصد بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں. مثلا ویب سائٹس کھولنے کے لئے جو سوفٹ وئرز بنائے گئے ہیں انہیں براؤزر کہتے ہیں.