فہرست
ویب سائٹ سے آمدنی
ویب سائٹ عموماً چند مقاصد کے حصول کے لیے بنائی جاتی ہے مثلاً
– سائیبر ورلڈ پر اپنی موجودگی کا اعلان کرنا
– دوسروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا
– بطور مارکیٹنگ ٹُول
– کمانے کے لیے۔
ان میں سے موخر الذکر کو ہم دوبارہ سے کیٹیگرائز کریں تو کمانے کا ذریعہ کچھ یوں ہو سکتے ہیں.
– ویب سائٹ پر کمپنیوں کے اشتہارات
– گُوگل ایڈ سنس یا اس سے ملتے جلتے طریقہ کار
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ویب سائٹ پر ٹریفک جتنا زیادہ آتا ہے اس حساب سے بھی پیسے ملتے ہیں۔ یہ کیوں کر ممکن ہو سکتا ہے آئیے دیکھتے ہیں۔
ٹریفک آنے سے آمدنی صرف اسی صورت میں بڑھ سکتی ہے جب ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس یا کسی اور ایسی سروس کے اشتہارات لگے ہوں۔ اور زیادہ ٹریفک آنے سے فائدہ یہ ہو گا کہ آپکی ویب سائٹ پر لگے اشتہارات پر صارفین کے کلک کرنے کی تعداد بڑھ جائے گی۔ مختلف ایکسپرٹس کے مطابق اشتہارات پر کلک ہونے کی اوسط معیاری شرح ایک سو وزٹس میں سے ایک یا ڈیڑھ ہوتی ہے اور ایک کلک پر گوگل اوسطا 5 سینٹ سے 15 سینٹ دیتا ہے۔ جو کہ چار پاکستانی روپوں سے لے کر 13 روپے بنتے ہیں۔ یوں ماہانہ ایک ہزار روپے کمانے کے لیے آپکو صارفین کے 100 سے 250 سے کلک درکار ہوتے ہیں۔ اور اتنی مقدار میں کلک پانے کے لیے آپ کو اپنی ویب سائٹ پر ایک لاکھ سے دیڑھ لاکھ وزٹس /ماہانہ کو ممکن بنانا ہو گا۔ یہ وزٹس اگر یونیک وزٹرز کی جانب سے ہوں تو اور اچھی بات ہے۔ تاہم اگر 25 سے 30 ہزار مخصوص صارفین بار بار آپ کی سائٹ پر آتے رہیں اور مختلف صفحات پڑھنے کے بعد کلک بھی کرتے رہیں تو اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔