خالص شہد اور نقلی شہد میں فرق تلاش کرنے کے 13 طریقے؟

Fure-vs-Fake-honey خالص اور نقلی شہد کی پہچان

ہمارے شہد جیسے میٹھے استاد جناب ابن فاضل صاحب نے خالص شہد کو پہچاننے کے چودہ نکات پیش کیئے ہیں جو اردونامہ فورم کی انتظامیہ نے اردونامہ قارئین کے لئے پیش خدمت کر دیئے ہیں تاکہ آپ بھی ان طریقوں پر عمل پیرا ہو کر خالص شہد کی پہچان کر سکیں۔

کل شہد میں ملاوٹ اور جعلی شہد کے بارے میں لکھا تو بہت سے احباب نے اصل شہد کی پہچان پوچھی… اس سلسلے میں ہم نے پچھلے سال ایک تحقیقی مقالہ لکھا تھا… سوچا کہ نئے دوستوں کی نذر کردینا چاہیے تاکہ ان کا بھی بھلا ہو جائے.. تو پیش خدمت ہے..

خالص شہد کی پہچان

Original VS Fake Honey :: خالص شہد اور نقلی شہد میں فرق
Original VS Fake Honey :: خالص شہد اور نقلی شہد میں فرق

وطن عزیز چونکہ اسلام کا قلعہ ہے، اور مسلمان کیلئے دنیا امتحان گاہ ہے، اسی لیے شاید وطن عزیز کی. ساری آبادی خالص اشیاء خوردنی کی تلاش کے امتحان میں رہتی ہے. مگر گمان فاضل ہے کہ سب سے زیادہ دقت عزیز ہم وطنوں کو خالص شہد کی تلاش وحصول میں ہوتی ہے. اسی لیے آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام الناس کو خالص شہد کی جانچ کے تمام طریقہ جات ازبر کروا دیے جائیں تاکہ آج کے بعد کوئی طالع آزما کسی سادہ لوح کو اس بابت دھوکہ نہ دے سکے. ہمیں یقین ہے کہ اس قدر بڑی سماج سیوا پر ہمارا نام تاریخ میں تادیر یاد رکھا جائے گا.

Fure-vs-Fake-honey خالص اور نقلی شہد کی پہچان
Fure-vs-Fake-honey خالص اور نقلی شہد کی پہچان

خالص شہد کی سب سے بڑی پہچان یہ ہے وہ میٹھا ہوتا ہے. ویسے تو سماج دشمن عناصر جو نقلی شہد بیچتے ہیں وہ بھی میٹھا ہی ہوتا ہے. لیکن اصل اور نقل میں فرق یہ ہے کہ اصل شہد بہت میٹھا ہوتا ہے. اب اگر نقل فروش نقلی شہد بھی بہت میٹھا بنا لیں تو پھرمیرا کوئی قصور نہیں. آپ کسی اور طریقے سے بھی شہد چیک کرنا سیکھ لیں.

یہ بھی ضرور پڑھیں:  ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ

دوسری پہچان: خالص شہد کی دوسری پہچان یہ ہے کہ اس کی خوشبو بالکل شہد جیسی ہوتی ہے. اگر آپ کو خالص شہد کی خوشبو کی پہچان نہیں توبراہ مہربانی مجھے گھورنے کی بجائے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں

تیسری پہچان: خالص شہد ہلکے بھورے، یا بھورے، یا پیلے یا پیلاہٹ مائل بھورے یا گہرے بھورے یا ہلکے پیلے یا سرخی مائل پیلے یا سرخی مائل بھورے یا بہت گہرے بھورے رنگ کا ہوسکتا ہے. یہ بھی ممکن ہے کہ شہد کا رنگ اوپر بتائے گئے کسی بھی رنگ کا نہ ہو لیکن پھر بھی خالص ہو. اور اس بات کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا کہ شہد ان میں سے ہی کسی رنگ کا مگر ناخالص ہو. لہذا آپ چپ کرکے بس علم حاصل کریں

چوتھی پہچان: خالص شہد سردیوں میں یا فرج میں رکھنے سے نہیں جمتا یا پھر جم جاتا ہے. پانچویں پہچان :خالص شہد کو کھانے سے اس کا ذائقہ بالکل شہد جیسا محسوس ہوتا ہے. اگر آپ کو خالص شہد کا ذائقہ نہیں معلوم تو پہلے کہیں سے خالص شہد حاصل کریں پھر اسکا ذائقہ اچھی طرح ذہن نشین کرلیں. لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ عین ممکن ہے کسی شہد کا ذائقہ ایسا نہ ہو جیسا کہ آپ نے ازبر کیا ہے لیکن پھر بھی وہ خالص ہو. اور یہ بھی ممکن ہے کہ کسی شہد کا ذائقہ بالکل ویسا ہی ہو جیسا آپکو یاد ہے، لیکن وہ نقل ہو. لہذا کسی دھوکہ میں نہ رہنا.

یہ بھی ضرور پڑھیں:  ہمیں قرآن کریم کی تلاوت کیوں کرنی چاہئے؟؟

چھٹی پہچان: کچھ بزرگوں سے سنا ہے کہ شہد کسی چیز پر لگا کر کسی کتے کے آگے ڈالیں، اگر اصلی ہوا تو کتا نہیں کھائے گا جبکہ نقلی ہوا تو کھا جائے گا کیونکہ کتے صرف نقلی شہد کھاتے ہیں. مگر میری مانیں تو اس کتا قسم کی پہچان کو رہنے ہی دیں.

ساتویں پہچان: چونکہ سات زمینیں اور سات آسمان ہوتے ہیں اس لیے سب اہم پہچان آپکو ساتویں نمبر پر بتائی جا رہی ہے. دیکھیں خالص ترین شہد وہ ہوتا ہے جو شہد کی مکھیوں سے حاصل کیا گیا ہو. بس اب خوش.

آٹھویں پہچان: تھوڑا سا شہد چھوٹے سے کاغذ پر لگا کر اس کو جلائیں. اگر شہد اصلی ہوگا تو بھڑ بھڑ جلنے لگے گا. لیکن اگر نقلی ہوگا تو. … توتو بھی جلے گا ہی.

نویں پہچان: تھوڑا سا شہد لیکر زمین پر لگادیں. اگر وہاں چیونٹیاں بالکل نہ آئیں تو شہد سو فیصد اصل. اور اگر چیونٹیاں آجائیں تو بھی ایک دم اصل. کیونکہ کسی اصلی شہد پر چیونٹیاں آتی ہیں اور کسی پر نہیں آتی. ایک اور حکمت کی بات اگر شہد نقلی تو بھی امکان ہے کہ چیونٹیاں نہ آئیں. ہوسکتا ہے وہ سوئی ہوں. یا یہ ہو سکتا ہے کہ اس علاقے کی چیونٹیاں کسی دوسرے علاقے میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں شادی وغیرہ پر گئیں ہوں.

یہ بھی ضرور پڑھیں:  ناقابل یقیں . . جعلی علماء کی تیاری

دسویں پہچان: اپنے ارد گرد کوئی سیانا بندہ تلاش کریں اور شہد اس سے چیک کروا لیں. اگر سیانے بندے کو بھی شہد کی پہچان نہ ہو تو اسے یہ والا مضمون پڑھائیں. یا تو وہ فوراً خالص شہد کی پہچان سیکھ جائے گا یا پھر وہ سیانا نہیں. کوئی اور سیانا بندہ تلاش کریں.

گیارہویں پہچان: شہد فروش سے پوچھیں کہ شہد اصلی ہے کہ نقل. اگر شہد فروش اچھا آدمی ہوا تو آپ کو فوراً سچ سچ سب بتا دے گا. لیکن اگر وہ خراب آدمی ہوا تو آپ کو دھوکہ بھی دے سکتا ہے. ایسے آدمی سے شہد ہر گز نہ لیں.

بارہویں پہچان : شہد کھانے کے کچھ دیر بعد اگر آپ کی زبان خشک سی محسوس ہو تو شہد بالکل اصل ہوگا. اور اگر خشک محسوس نہ ہو تب بھی اصل ہوگا. کیونکہ کچھ شہد زبان خشک کرتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے. اسی طرح کچھ نقل شہد کھانے بھی زبان خشک محسوس ہوتی ہے اور کچھ کھانے سے نہیں ہوتی.

تیرہویں پہچان: کوئی نہیں. آپ شہد کی جگہ دہی کھالیں. چودھویں پہچان : چونکہ سات دونی چودہ ہوتا ہے اس لیے سب اہم پہچان یہ ہے. کہ شہد لیکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس چلے جائیں. وہ لیب ٹسٹ کرکے اصل اور نقل بتادیں گے. اگر ان پر اعتبار نہیں تو جرمنی سے ٹسٹ کروالیں.

اتنے آسان اور زبردست طریقے سیکھنے کے بعد یقیناً، آپ اب ہمیشہ خالص شہد ہی کھائیں گے. بس خالص شہد سے لطف اندوز ہوتے ہوئے خادم کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا.

بشکریہ: ( ابنِ فاضل) #ابن_فاضل #Ibn_e_fazil

79 / 100

Share:

اردونامہ پر تازہ ترین

DeepSeek AI How Chinas Language Model is Challenging ChatGPT & Gemini
ٹیکنالوجی نیوز

DeepSeek AI: How China’s Language Model is Challenging ChatGPT & Gemini

Artificial Intelligence is evolving rapidly, and DeepSeek AI has emerged as a formidable player in China’s AI ecosystem. Developed by DeepSeek Inc., this advanced language model excels in Chinese-language processing, technical problem-solving, and domain-specific applications. Unlike global AI giants like OpenAI’s ChatGPT and Google’s Gemini, DeepSeek AI is optimized for China’s linguistic and technical landscape. In this detailed guide, we will explore what makes DeepSeek AI unique, how it compares to competitors, and where it’s heading in the future.

Read More »
What is DeepSeek AI Complete Guide in Urdu Language
ٹیکنالوجی نیوز

ڈیپ سیک (DeepSeek) اے آئی: چین کی انقلابی مصنوعی ذہانت اسسٹنٹ کا تعارف

مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence یا AI) نے جدید زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے، جو ہمارے کام کرنے، سیکھنے اور ٹیکنالوجی کے ساتھ تعامل کرنے کے طریقے کو بدل رہی ہے۔ حال ہی میں، چین نے DeepSeek AI لانچ کیا ہے، جو ایک انقلابی AI اسسٹنٹ ہے جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ لانچ کے چند دنوں کے اندر، DeepSeek AI نے ChatGPT کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایپل ایپ اسٹور کی نمبر ون فری ایپ کا اعزاز حاصل کیا اور AI کی دنیا میں ایک نیا معیار قائم کیا۔

Read More »
How and Why DeepSeek AI is a Game Changer
اہم خبریں

Introducing DeepSeek AI: China’s Revolutionary AI Assistant By 2025

Artificial Intelligence (AI) has become a vital part of modern life, transforming how we work, learn, and interact with technology. Recently, China unveiled DeepSeek AI, a groundbreaking AI assistant that has taken the tech world by storm. Within days of its launch, DeepSeek AI surpassed ChatGPT to become the number-one free app on the Apple App Store, setting a new benchmark in the world of AI.

Read More »
Artificial Sweeteners
اردونامہ سے انتخاب

The Safety of Artificial Sweeteners: Is Sucralose (Splenda/Sucral) Safe for Daily Use?

Artificial sweeteners, including sucralose, have revolutionized the way we enjoy sweet flavors while managing calorie intake. Sucralose, marketed under the brand name Splenda, is one of the most popular sugar substitutes worldwide. But is sucralose safe for daily use? Let’s delve into its safety profile, uses, and potential risks to provide the ultimate guide for making informed choices.

Read More »

جملہ حقوق محفوظ © 2024