فہرست
گوگل کا ایک انقلابی منصوبہ
جب میرے اسمارٹ فون کے ہارڈویئر میں کوئی ایسی خرابی ہوجائے تو عام مرمت سے ٹھیک نہ ہوسکتی ہو تو میں وہ ڈیوائس ایک طرف پھینک کر نئی خرید لیتا ہوں۔ اس کے مقابلے میں جب میرے کمپیوٹر کے ہارڈویئر میں کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو میں اس کی شناخت کرکے خراب پرزے کو تبدیل کردیتا ہو اس طرح نئے سسٹم کو خریدنے کا خرچ بچ جاتا ہے۔
مگر گوگل کے پراجیکٹ آرا کی آمد کے بعد اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نیا انقلاب آنے والا ہے۔
فروری 2015 میں ممکنہ طور پر ریلیز کیا جانے گوگل کا یہ موڈیولر فون موٹرولا کی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز اور پراجیکٹ ٹیم کا خیال تھا، جو موٹرولا کی خریدنے کے بعد فروخت کرکے بھی گوگل نے اپنے پاس رکھا کیونکہ اس میں اسے بہت زیادہ مواقعے نظر آرہے تھے۔