فہرست
پیار کا پہلا شہرمستنصر حسين تارڑ کا ایک ناول جو ان کے پیرس کے سفر سے ماخوذ اور میرا اب تک کا سب سے پسندیدہ اردو ناول ہے۔ پاسکل اور سنان کی دوستی اور علیحدگی ناول کا مرکزی خیال ہے۔”پیار کا پہلا شہر ”جو ابھی تک بیسٹ سیلر ہے ۔ بقول مستنصر حسین تارڑ صرف اس ایک ناول میں سے میرے کچن کا آدھا خرچہ چلتا ہے ۔ وہ بتاتے ہیں کہ مجھے کئی معذور لڑکیاں ملی ہیں جنہوں نے اپنا نام اس ناول کی ہیروئن پر پاسکل رکھا ہوا ہے ۔ یہ ناول ماسکو یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں بطور سلیبس شامل ہے۔ |