دنیا کے خوبصورت ترین کرنسی نوٹ
آج مجھے ایک دوست کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں دنیا کے چند خوبصورت ترین نوٹ دکھائے گئے تھے اور مزے کی بات یہ کہ پاکستانی پانچ روپے کا نوٹ دنیا میں خوبصورت کرنسی میں دسویں نمبر پر رکھا گیا تھا ، میں نے سوچا کہ کیوں نہ یہ بات آپ سے بھی شئیر کی جائے۔
کوسٹاریکا کا پانچ کلون کا نوٹ جس پر کوسٹا ریکا کے صدر رافیل (1894 سے 1902) کی تصویر اور کوسٹاریکا کے قومی پھول کی تصویر موجود ہے، البتہ 2010 میں یہ نوٹ متروک قرار دے کر اسے نئے نوٹوں سے تبدیل کر دیا گیا۔
کینیڈا کا پانچ ڈالر کا نوٹ جس پر بچے ہاکی میچ کھیل رہے ہیں۔