فہرست
امریکی ڈرون فلیٹ میں وائرس
امریکی ڈرون کو چلانے والے کمپیوٹر میں وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ ان ڈرونز کے اپنے مشن کے دوران یہ (وائرس) طیاروں کو چلانے والے پائلٹ کی طرف سے مشین پر دبائے گئے ہر بٹن(Key) کو ریکارڈ کر رہے ہیں….
….نیٹ ورک سیکیورٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ کمپیوٹر سے اسے رفع کرنے کی کئی کوششوں کو وائرس نے ناکام بنا دیا ہے۔ وائرس کے اس حملے نے امریکہ کے سب سے اہم ہتھیاری نظام میں سیکیورٹی کے خدشات پیدا کر دیئے ہیں….
….ایک ذرائع نے ہمیں اس وائرس پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ” ہم اسے بار بار کمپیوٹر سے صاف کر رہے ہیں مگر وہ پھر واپس آجاتا ہے“….
….نیٹ ورک سیکیورٹی کے ماہرین ابھی پُر یقین نہیں ہیں کہ یہ وائرس خود ڈالا گیا ہے یا حادثاتی طور پر آگیا ہے۔ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ یہ کمپیوٹر میں کس حد تک پھیل چکا ہے۔ مگر وہ یہ پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس وائرس نے ہر قسم کی مشینوں کو متاثر کیا ہے۔ اس واقع سے اس بات کا امکان جنم لیتا ہے کہ حساس ڈیٹا دبائی گئی کیز کے ریکارڈ سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور پھر پبلک انٹرنیٹ کے ذریعے اسے ملڑی حدود سے باہر پہنچایا جا سکتا ہے….