اگر کہا جائے کہ پچھلے دس سال سے گوگل دنیائے انٹرنیٹ پر راج کر رہا ہے اور مسلسل اپنے صارفین کے لئے ایسے فیچرز لے کر آتا ہے جن کی بدولت ایک عام آدمی کی زندگی آسان سے آسان تر ہوتی جا رہی ہے، ویب کی دنیا ہو یا میڈیکل کی، بات ڈرائیونگ کی ہو یا سمارٹ فون چلانے کی ہر جگہ گوگل نے اپنے قدم جما رکھے ہیں اور ایسا کیوں نہ ہو کہ گوگل ہمیشہ اس بات پر ریسرچ کرتا رہتا ہے کہ وہ کیسے اپنے صارفین تک نت نئے فیچرز پہنچا سکیں جو ان کے لئے باعثِ اطمینان بھی ہوں اور قابل استعمال بھی۔
ایسا ہی کچھ ایک بار پھر گوگل لے کر آیا ہے مگر اس بار یہ خوشخبری اردو کے چاہنے والوںکے لئے خاص ہے۔ جی ہاں گوگل نے اپنے سمارٹ فون کے لئے دستیاب کیبورڈ (Gboard) کے حالیہ اپڈیٹ میں تقریبا 120 مختلف زبانوں کی اپڈیٹ فراہم کی ہے جن میں اب آپ کو اس زبان میں ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیںرہی بلکہ گوگل وائس ٹائپنگ کی سروس اس زبان کو آپ کی زبان میں سن کر خودکار طریقہ سے اسے ٹائپ کرتی جائے گی۔ گوگل کا یہ فنکشن (Voice Recognition) ٹیکنالوجی کو استعمال میںلاتے ہوئے کام کرتا ہے۔