فہرست
آئی ایس آئی دنیا کی سب سے کامیاب ایجنسی بن گئی
موساد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، سب سے کم بجٹ ملتا ہے۔ آج تک کوئی ایجنٹ منحرف نہیں ہوا۔ سب سے بڑا بجٹ سی آئی اے کا ہے۔ دس بڑی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی رپورٹ۔
کسی بھی ملک اور قوم کی قوت و طاقت کا ایک موثر ذریعہ اس کی اینٹیلجنس ایجنسی ہوا کرتی ہے۔ ہدف کو غیرمستحکم اور کمزور کرنے کے لئے جارحانہ اینٹیلیجنس بنیادی ہتھیار ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی نہیں جانتا کہ اینٹیلیجنس ایجنسیاں حقیقتا کیا کام کرتی ہیں کہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ان میں سے کون سی اینٹیلیجنس سروس سب سے بہتر ہے۔ انٹیلیجنس کی نوعیت کا بالعموم مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ برسوں تک ان کی کامیابیوں کا علم دنیا کے عام لوگوں کو نا ہو سکے۔ جب کہ ان کی ناکامیوں یا متنازعہ آپریشنز کی تشہیر کی جائے گی۔یہ ایک بے لطف و بے فائدہ کام ہے، جس کا شکریہ تک ادا نہیں کیا جاتا۔ اس کے باوجود تھوڑی بہت معلومات منظرِ عام پر آتی ہیں۔ ان کے بارے میں ہر شخص کا کوئی نا کوئی آئیڈیا ہوتا ہے کہ یہ معلومات بہترانٹیلیجنس کے سبب منظر عام پر آئی ہیں۔ تاہم انہیں یہ بھی علم ہوتا ہے کہ ان میں مکمل کوائف نہیں ہوتے۔ دنیا کی ایسی دس بہترین انٹیلیجنس ایجنسیاں حسبِ ذیل ہیں۔