DNS کے بارے میں معلومات لینی ہیں

مائیکروسافٹ ونڈوز اور اس پر انسٹال ہونے والے سافٹوئیرزکے مسائل پر ماہرین کے جوابات
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

DNS کے بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by محمد اسفند »

DNS کے بارے میں معلومات لینی ہیں کہ یہ کس طرح ہوسٹنگ سے شئیر کرتے ہیں مثلا کس طرح سپیڈ کنٹرول کر سکتے ہیں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by علی خان »

ڈومین نیم سرور کا مخفف۔ یہ انٹرنیٹ پر ایسے سرورز ہوتے ہیں جو ڈومین نیم کو آئی پی ایڈریس میں بدلتے ہیں۔ آپ اپے براؤزر میں اُردونامہ ڈاٹ آرگ لکھ کر اینٹر کردیتے ہیں تو اس کے بعد براؤزر آپ کے آئی پی پرووائڈر کے نیم سرور سے رابطہ کرتا ہے جو اپنی لسٹ کو کھنگال کر اس ڈومین نیم کے لیے الاٹ شدہ آئی پی نکالتا ہے اور واپس روانہ کرتا ہے۔ اس کے بعد براؤزر آئی پی ایڈریس کے بل بوتے پر متعلقہ ویب سائٹ کے سرور سے رابطہ کرکے وہاں‌ سے پیج لوڈ کرتا ہے۔ آئی پی کا تو آپ کو پتا ہی ہوگا تین تین کے چار سیٹس میں ڈاٹ کے ذریعے جڑا ہوا یہ نمبر انٹرنیٹ‌ پر ہر کمپیوٹر کو شناختی کارڈ نمبر کی طرح الاٹ کیا جاتا ہے تاکہ اسے پہچانا جاسکے۔ ڈومین نیم ہمارے لیے پڑھنے میں آسان ہیں اور آئی پی ایڈریس کمپیوٹر کے لیے۔
باقی سپیڈ کنٹرول کرنے والے سوال کو میں سمجھ نہیں پایا ہوں. اِسکی تھوڑی سی اور وضاحت کردیں. تاکہ سوال کو سمجھ کر وضاحت کرنے کی اپنی سی کوشش کروں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by علی خان »

اور یہ رہی کچھ اور معلومات آپکی سہولت کے لئے.

جیسے ہر گھر کا ایک پتہ ہوتا ہے جس کی مدد سے اس گھر تک پہنچا جا سکتا ہے، اسی طرح انٹرنیٹ سے منسلک ہر کمپیوٹر کا ایک آئی پی ایڈریس (IP address) ہوتا ہے جس کے بغیر بذریعہ انٹرنیٹ اس کمپیوٹر تک رسائی حاصل نہیں ہو سکتی۔ جب ہم دور دراز کسی کمپیوٹر (ویب سرور Web server) پر موجود ایک ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی ہمیں ایک آئی پی ایڈریس درکار ہوتا ہے۔ چونکہ مختلف ویب سائیٹس کے آئی پی ایڈریسز کو یاد رکھنا ہم انسانوں کے لیے قابل عمل نہیں ہے، اس لیے صارفین کی سہولت کی خاطر انٹرنیٹ پر ہر ویب سائیٹ کے آئی پی ایڈریس کو ایک نام دینے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ کسی بھی ویب سائیٹ کے آئی پی ایڈریس کا یہ نام ڈومین نیم (Domain name) کہلاتا ہے۔ ویب سائیٹس جو ہم روز مرہ دیکھتے ہیں، اگر ان کے نام انگلش حروف میں نہ ہوتے تو ہمیں ویب براؤزر (Browser) کو ہر ویب سائیٹ کا آئی پی ایڈریس مہیا کرنا پڑتا۔ یوں ہمارے لیے یہ ضروری ہو جاتا کہ ہم فون نمبرز کی طرح اپنے پاس ویب سائیٹس کے آئی پی ایڈریسز بھی مختلف ناموں کے تحت محفوظ کریں۔

Image

DNS یعنی ڈومین نیم سسٹم (Domain Name System) کا بنیادی کام کسی بھی ڈومین کے متعلق معلومات اپنے پاس محفوظ رکھنا اور طلب کرنے پر یہ معلومات مہیا کرنا ہے۔ مثال کے طور پر جب ہم براؤزر میں مطلوبہ ویب سائیٹ کا ایڈریس لکھتے ہیں تو براؤزر کسی DNS سرور کے پاس درخواست بھیجتا ہے کہ بھئی میں ایک ویب سائیٹ کا انگریزی نام بھیج رہا ہوں، مجھے اس کا آئی پی ایڈریس مہیا کر دو۔ چنانچہ وہ ڈی این ایس سرور اپنے ریکارڈ میں یہ نام تلاش کرتا ہے، اگر اسے یہ نام اپنے ریکارڈ میں مل جائے تو وہ براؤزر کی درخواست کے جواب میں اس ویب سائیٹ کا آئی پی ایڈریس بھیج دیتا ہے۔ اگر ڈی این ایس سرور کو اپنے پاس یہ ریکارڈد نہ ملے تو وہ اپنے جیسے کسی اور ڈی این ایس سرور سے رابطہ کرتا ہے۔ مندرجہ ذیل تصویر ڈی این ایس سرور کے استعمال کا یہ عمل واضح کر رہی ہے۔
[link]http://techurdu.com/general-info/what-a ... -they-work[/link]
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by محمد اسفند »

جناب جیسے ٹی بی لنک میں ہوتا ہے ہمارے ہاں پر لوگ انٹرنیٹ دیے ہیں تو ایک ہی ڈیوائس پر سپیڈ 1 اور 2 MB دیتے ہیں‌ جب ان سے کنیٹ کرنا ہو تو username or passwor dجو کہ وہ دیتے ہیں دینا پڑتا ہے
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by علی خان »

اسکے متعلق تو مجھے معلومات نہیں ہے. ہاں آپ پوری وضاحت کے ساتھ اپنے سوال کی وضاحت کردیں.پھر میں کوشش کرتا ہوں. کیونکہ یہ ٹی پی لنک کی ڈیواس میں بھی یہاں پر استعمال کر رہا ہوں.
باقی آپکے ہاں ٹی پی لنک کی جو ڈیواس استعمال ہو رہی ہے.اُسکا پورا نام جیسا کہ میرے پاس TP-Link 5210g استعمال میں ہے کردیں. تاکہ اُس ڈیوائس کی سٹنگ سمجھنے میں آسانی ہو.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by چاند بابو »

اشفاق بھیا میرے خیال میں اسفند صاحب کا سوال کچھ یوں ہے.
جیسے ہم ٹی پی لنک کی ڈیوائس کو استعمال کرتے ہوئے اس نیٹ ورک پر موجود کمپیوٹرز کی ڈاؤنلوڈ سپیڈ کو کنٹرول کر سکتے ہیں یعنی ماجد کا کنکشن زیادہ سے زیادہ 512 کلو بائیٹس تک ڈاونلوڈ کر سکتا ہے، اشفاق کا کمپیوٹر 01 ایم بی تک ڈاونلوڈ سپیڈ استعمال کر سکتا ہے اور رضی کا کمپیوٹر چاہے تو اس وقت موجود تمام کی تمام بینڈ وڈتھ یعنی لامحدود سپیڈ کے ساتھ ڈاونلوڈ کر سکتا ہے.

اسفند صاحب یہی پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ ہم اپنی ویب سائیٹ پر موجود فائلز کی ڈاونلوڈ پر بھی وہی اختیارات استعمال کر سکیں یعنی ماجد اپنے اکاونٹ سے لاگ ان ہو کر اگر کسی فائل کو ڈاونلوڈ کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈاونلوڈنگ سپیڈ 512 کلوبائیٹ فی سیکنڈ آئے اور اگر یہی فائل اشفاق اپنے اکاؤنٹ سے ڈاونلوڈ کرتا ہے تواس کو ڈاونلوڈنگ سپیڈ 05 ایم بی ملے اور یہی فائل رضی اپنے اکاؤنٹ سے ڈاونلوڈ کرے تو اس کو اختیار ہے کہ وہ جتنا ہائی سپیڈ انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے اتنی ہی سپیڈ سے فائل اس کے پاس ڈاونلوڈ ہو جائے.

اکثر فائل ہوسٹنگ سائیٹس یہ سسٹم استعمال کرتی ہیں مثال کے طور پر ریپیڈ شئیر پر اگر آپ کے پاس فری اکاونٹ ہے تو اس پر زیادہ سے زیادہ ڈاونلوڈ سپیڈ جو آپ کو ملتی ہے وہ 01 ایم بی ہے اور اگر یہی فائل آپ اپنے پریمیئم اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونے کے بعد ڈاونلوڈ کرتے ہیں تو آپ کو ملنے والی سپیڈ 20 ایم بی ہو سکتی ہے بشرطیکہ آپ کا انٹرنیٹ کنکشن اس کو سپورٹ کرے.

امید ہے کہ آپ اب سوال سمجھ چکے ہوں گے.

البتہ میری ذاتی رائے میں یہ لیمیٹس ڈی این ایس سے نہیں بلکہ ہوسٹنگ سرور سے تعلق رکھتی ہیں اور وہیں سے انہیں کنٹرول کیا جاتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by علی خان »

جی ماجد بھائی .

میں بالکل اب واضح طور پر انکے سوال کو سمجھ چُکا ہوں.

جی ماجد بھائی اسطرح بالکل ممکن ہے. اسکے لئے 2 طریقے استعمال ہوتے ہیں. جسکے ذریعے ہم اپنے یوزر کے لئے ایک حد متعین کر سکتے ہیں. اور ہمارا وائرلیس ڈیوایس اتنا ہی ڈیٹا ہمارے یوزر کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا.

اسکے لئے پہلا طریقہ آئی پی بیس ہے. مطلب سٹیٹک آئی پی دے کر اسکے لئے ڈیٹا کی حد متعین کرتے ہیں.
دوسرا طریقہ. میک فلٹر کے ذریعے ہے.اسکے ذریعے ہم ڈیٹا کو اسکے میک ایڈریس کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں.
لیکن یہ دونوں آپشن ٹی پی لنک کی اس اُوپر والے ڈیوائس میں موجود نہیں ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by محمد اسفند »

اشفاق علی wrote:جی ماجد بھائی .

میں بالکل اب واضح طور پر انکے سوال کو سمجھ چُکا ہوں.

جی ماجد بھائی اسطرح بالکل ممکن ہے. اسکے لئے 2 طریقے استعمال ہوتے ہیں. جسکے ذریعے ہم اپنے یوزر کے لئے ایک حد متعین کر سکتے ہیں. اور ہمارا وائرلیس ڈیوایس اتنا ہی ڈیٹا ہمارے یوزر کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا.

اسکے لئے پہلا طریقہ آئی پی بیس ہے. مطلب سٹیٹک آئی پی دے کر اسکے لئے ڈیٹا کی حد متعین کرتے ہیں.
دوسرا طریقہ. میک فلٹر کے ذریعے ہے.اسکے ذریعے ہم ڈیٹا کو اسکے میک ایڈریس کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں.
لیکن یہ دونوں آپشن ٹی پی لنک کی اس اُوپر والے ڈیوائس میں موجود نہیں ہے.
Image

بھائی جان میں اس کی بات کر رہا ہوں پہلے وقت کی کمی تھی اس لئے بات واضح نہی کر پایا
میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہتا ہو یہاں پر یہ لوگ انٹرنیٹ شئیر کرتے ہیں . اور ان کے پاس لائنسس ہے .
یہ لوگ بھی TP LINK WA5210g استعمال کرتے ہیں . میں نے بھی یہی ڈیواس لگائی ہے میں نے ان سے پوچھا تھا کہ میں نے بھی ہی سٹینگ کروانی تو اس نے 4 ہزار مانگا ہے میں نے آپ سے اس لئے پوچھا کہ شایئد آُ پ کو پتا ہو اور یہ میرے لئے ضروری بھی ہے
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by علی خان »

جی بالکل لیکن ان لوگوں کے طریقہ کار کے متعلق تو میں اتنا جان پایا ہوں. کہ جو آئی پی اسمیں‌درج ہے. اس سے تو یہ اندازہ ہوتا ہے. کہ انہوں نے اپنے موڈیم میں اسطرح کی کنفگریشن کی ہوئی ہے. اور پی ٹی سی ایل تو نہیں ہاں مگر مارکیٹ میں ملنے والے کئی موڈیمز میں اسطرح کی کنفگریشن ممکن ہے.

باقی میں یہ 4 چار دن مصروف ہوں شادیوں میں ( ایک ماموں کے بیٹے کی اور ایک اپنے چچا زاد کی). اُسکے بعد آپ یاد دلا دیں، تو اس پر میں اپنی سی معلومات کرکے آپکو آگاہ کردونگا انشاءاللہ.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by محمد اسفند »

اشفاق علی wrote:جی بالکل لیکن ان لوگوں کے طریقہ کار کے متعلق تو میں اتنا جان پایا ہوں. کہ جو آئی پی اسمیں‌درج ہے. اس سے تو یہ اندازہ ہوتا ہے. کہ انہوں نے اپنے موڈیم میں اسطرح کی کنفگریشن کی ہوئی ہے. اور پی ٹی سی ایل تو نہیں ہاں مگر مارکیٹ میں ملنے والے کئی موڈیمز میں اسطرح کی کنفگریشن ممکن ہے.

باقی میں یہ 4 چار دن مصروف ہوں شادیوں میں ( ایک ماموں کے بیٹے کی اور ایک اپنے چچا زاد کی). اُسکے بعد آپ یاد دلا دیں، تو اس پر میں اپنی سی معلومات کرکے آپکو آگاہ کردونگا انشاءاللہ.
یاد کیا اب تو میں آپ کے بیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاؤ گا
اہسے آپس کی بات ہے چھوارے ہمارے لئے بھی رکھ لینا . :P :P :lol:
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by علی خان »

چوارے کیا میں تو گوشت چاول بھی اپنے ساتھ لایا تھا. مگر آپ تھے نہیں، اور وہ پھر یہاں پر میرے ہمسایوں نے تناول فرما لیا.

Image
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by چاند بابو »

کاش ہم بھی آپ کے ہمسائے ہوتے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by محمد اسفند »

چاند بابو wrote:کاش ہم بھی آپ کے ہمسائے ہوتے.
جناب آپ ہمارے آباؤ اجداد کے شہر کے ہیں ہم بھی چشتیاں کے رہنے والے ہیں میرے والد صاحب بھی وہاں ہی ہوتے ہیں.
ہمارا گھر بھی وہاں ہے چشتیاں پارک میں سرکاری ہسپتال کے پاس.
اگر آپ کو اس جگہ کا معلوم ہو تو لازمی بتانا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by چاند بابو »

muhammadasfand wrote:جناب آپ ہمارے آباؤ اجداد کے شہر کے ہیں ہم بھی چشتیاں کے رہنے والے ہیں میرے والد صاحب بھی وہاں ہی ہوتے ہیں.
ہمارا گھر بھی وہاں ہے چشتیاں پارک میں سرکاری ہسپتال کے پاس.
اگر آپ کو اس جگہ کا معلوم ہو تو لازمی بتانا
بہت خوب محترم اسفند صاحب بہت خوشی ہوئی یہ سن کر کہ آپ کا تعلق بھی چشتیاں سے ہی ہے.
جی میں‌ اس جگہ کے بارے میں بہت اچھی طرح جانتا ہوں بلکہ اس جگہ سے میری بچپن کی بے انتہا یادیں وابستہ ہیں. اس علاقے کے چپے چپے کو میں اچھی طرح جانتا ہوں.
بہرحال اب اس جگہ سے میرا تعلق تقریبا ختم ہو چکا ہے اب اگر چشتیاں جانا بھی ہوتا ہے تو کچھ فاصلے پر موجود اپنے گاؤں جانا ہوتا ہے شاید آپ جانتے ہوں میرا گاؤں ڈاہرانوالا روڈ پر ہے.

ویسے آجکل آپ کہاں ہوتے ہیں؟
میرا مطلب کیا آپ بھی چشتیاں ہوتے ہیں یا کسی اور شہر میں مقیم ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by محمد اسفند »

چاند بابو wrote:
muhammadasfand wrote:جناب آپ ہمارے آباؤ اجداد کے شہر کے ہیں ہم بھی چشتیاں کے رہنے والے ہیں میرے والد صاحب بھی وہاں ہی ہوتے ہیں.
ہمارا گھر بھی وہاں ہے چشتیاں پارک میں سرکاری ہسپتال کے پاس.
اگر آپ کو اس جگہ کا معلوم ہو تو لازمی بتانا
بہت خوب محترم اسفند صاحب بہت خوشی ہوئی یہ سن کر کہ آپ کا تعلق بھی چشتیاں سے ہی ہے.
جی میں‌ اس جگہ کے بارے میں بہت اچھی طرح جانتا ہوں بلکہ اس جگہ سے میری بچپن کی بے انتہا یادیں وابستہ ہیں. اس علاقے کے چپے چپے کو میں اچھی طرح جانتا ہوں.
بہرحال اب اس جگہ سے میرا تعلق تقریبا ختم ہو چکا ہے اب اگر چشتیاں جانا بھی ہوتا ہے تو کچھ فاصلے پر موجود اپنے گاؤں جانا ہوتا ہے شاید آپ جانتے ہوں میرا گاؤں ڈاہرانوالا روڈ پر ہے.

ویسے آجکل آپ کہاں ہوتے ہیں؟
میرا مطلب کیا آپ بھی چشتیاں ہوتے ہیں یا کسی اور شہر میں مقیم ہیں.
جی ہمارا گاؤں مطلب جہاں ہماری زمینں وغیرہ ہیں اس کا نام 28 گجیانی ہے اس کے علاوہ ڈاہرانوالا روڈ پر 44 فتح ہے جہاں پر ہمارے کافی رشتہ دار رہتے ہیں اور ان کی فکیڑی ہے وہاں پر :lol:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by چاند بابو »

بہت خوب یہ دونوں گاؤں میرے دیکھے ہوئے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by محمد اسفند »

جناب ہمارے مسلے کا کیا ہوا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by چاند بابو »

وہ اشفاق بھیا ہی بتائیں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by علی خان »

اسکے متعلق مجھے ابھی تک کچھ حاص معلومات نہیں مل سکی ہیں ورنہ ضرور اپکو مطلع کرتا .ابھی بھی میری کوشش جاری ہے. انشاءاللہ کچھ نہ کچھ اسکا حل نکل آئے گا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: DNS خ بارے میں معلومات لینی ہیں

Post by یاسر عمران مرزا »

اشفاق صاحب، کیا آپ رئیل آئی پی اور لوکل آئی پی میں فرق پر تھوڑی روشنی ڈال سکتے ہیں؟
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ ونڈوز اور سافٹوئیرزسوال و جواب”