video animated logo بنا

مائیکروسافٹ ونڈوز اور اس پر انسٹال ہونے والے سافٹوئیرزکے مسائل پر ماہرین کے جوابات
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

video animated logo بنا

Post by zahidartist »

:bismillah:; a.a
بھائی جان مجھے ایک اینمیٹڈ لوگو بنا نا ہے کوئی بھائی اس سلسلے میں رہنمائی کر دے
Jahad Is Our Way
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: video animated logo بنا

Post by محمد شعیب »

فلیش، تھری ڈی سٹوڈیو، ایڈوب امیج ریڈی یا اس طرح کے کسی بھی سوفٹ وئر پر بنا سکتے ہیں.
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by zahidartist »

میں آپ کو ایک سیمپل دیکھاتا ہو اس ویڈیو کے شروع میں جو تقوی والا نام 3d میں لکھا گیا ہے بلقل اس طرح کا میں بھی بنانا چاہتا ہوں
http://tune.pk/video/96316/Video-aur-ta ... a-kaisa-hy
Jahad Is Our Way
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by علی خان »

اسکے لئے ویسے تو کافی سافٹ وئیر موجود ہیں. جیسے کہ فوٹوشاپ سی ایس 4،5، اور 6
اسکے علاوہ.

Ulead Gif Animator
Zara 3D
Swish MX

باقی کے معلومات کے لئے گوگل کریں. :$ ویسے کبھی کبھی گوگل کو بھی خدمت کا موقع دیا کریں. بہت اُمید آفزا جوابات دیتا ہے. ;fl;ow;er;
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by zahidartist »

Ulead Gif Animator
Zara 3D
Swish MX
میں اس طرح کا text نہیں بنایا جا سکتا
Jahad Is Our Way
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by علی خان »

zahidartist wrote:Ulead Gif Animator
Zara 3D
Swish MX
میں اس طرح کا text نہیں بنایا جا سکتا
وہ تو ہمیں بھی پتہ ہے. یہ تو حطاطی ہے. لیکن اسطرح کی حطاطی کو پھر اسی طرح کا ڈیزائن دینے کے لئے پھر مایا یا پھر تھری ڈی میکس استعمال کیا جاتا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by zahidartist »

کوئی اور بھائی بتا سکتا ہے اس بارے
Jahad Is Our Way
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: video animated logo بنا

Post by محمد شعیب »

او بھائی آپ انپیج پر‌ لکھ کر اسے فوٹو شاپ میں ڈیزائن کریں. اور امیج فائل میں سیو کر دیں. پھر ulead یا ونڈوز موی میکر سے انیمیٹ کر لیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: video animated logo بنا

Post by چاند بابو »

وہ کیسے کرتے ہیں کچھ بتا دیں نا. :P :P :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by zahidartist »

:P :P :P
Jahad Is Our Way
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: video animated logo بنا

Post by چاند بابو »

:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by zahidartist »

l:a:r:a:i l:a:r:a:i
Jahad Is Our Way
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: video animated logo بنا

Post by محمد شعیب »

ارے یار ونڈوز موی میکر کا استعمال تو بہت آسان ہے. آپ گوگل پر سرچ کر لیں.
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by zahidartist »

n;a;n;a
Jahad Is Our Way
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by علی خان »

یار زاہد بھائی آپ بھی لکیر کے فقیر ہی ہو. کبھی کبھی گوگل سے بھی مدد مانگ لیا کروں. اب دیکھوں جب بھی کوئی شخص یہاں پر کوئی سوال کرتا ہے. تو اگر اسکا جواب ہمیں معلوم ہوں تو ٹھیک ورنہ گوگل میں تلاش کرکے اسکے سوال کا جواب دے دیتے ہیں. اس سے 2 فائدے ہوتے ہیں. ایک تو یہ کے ہمیں بھی نئی معلومات حاصل ہو جاتی ہے. اور اسکے علاوہ یہ بھی کہ اس بندے کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے. اب جب شعیب بھیا نے اتنا اپکو بتا دیا ہے. اور اسکے علاوہ میں نے اپنے علم کی حد تک اپکو مطمئن کر دیا تھا. تو پھر اپکو چاہیئے کہ باقی کچھ معلومات آپ گوگل سے بھی لے لیتے .

میری نظر میں یا تو آپکی انگلش بہت زیادہ کمزور ہے. یا پھر اپکی گوگل والوں سے کوئی خاص دشمنی ہے. ابھی اسکا سوال آپ ہی دے سکتے ہیں. کہ ان دونوں میں آپکے ساتھ کیا مسئلہ ہے. :lol:
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: video animated logo بنا

Post by چاند بابو »

جی یہ گوگل کیا ہے؟؟؟؟؟؟ :P :P :P :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by علی خان »

جی یہ گوگل ایک کمپنی ہے اور انہوں نے گوگل ڈاٹ کام کے نام سے ایک سرج انجن بنایا ہے. جسمیں دنیا کے تقریبا تمام ویب سائیٹوں کا ڈیٹا موجود ہے. آپکو جب بھی کوئی بھی ویب ، ایٹم غرض کے کسی بھی چیز کے متعلق معلومات درکار ہوں. تو اپکو بس اتنا کرنا ہے. کہ وہ سوال گوگل کے سرچ انجن میں لکھ کر سرچ کرنا ہے. گوگل ساری دنیا کے ویب سائٹوں سے اپکے سوال کا جواب ڈھونڈ کر اپکے سامنے ان ویب سائٹوں کے لنکس ظاہر کر دیتا ہے. اور آپ ان میں سے کسی بھی لنک پر جاکر مطلوبہ معلومات تک رسائی باآسانی حاصل کر سکتے ہیں.
اُمید ہے یہ معلومات کچھ نہ کچھ اپکے جواب کی تشفی کرنے میں‌معاون ثابت ہونگی.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: video animated logo بنا

Post by چاند بابو »

یہ گوگل پر سرچ کیسے کرتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ;) ;) ;) :tmi: :tmi: :tmi:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by علی خان »

گوگل کیسے کام کرتا ہے؟

ايک متوازي اور تيز عملداري رکھتا ہے
گوگل کے تین اہم حصے ہیں۔
گوگل بوٹ، یہ ایک ویب سرچر ہے جو ویب پیجزکو ڈھونڈ کر لاتا ہے۔
انڈیکسر، جو ہر پیج کے ہر لفظ کو اپنے اتنے بڑے ڈیٹا بیس میں ترتیب سے رکھتا ہے۔
کیوری پروسسیسر،جو آپ کے سرچ کیوری کو انڈیکس کے ساتھ موازنہ کر کے دیکھتا ہے۔اور پھر وہی متعلقہ ڈاکیو منٹ دکھا تا ہےجو کہ سرچ کے مطابق ہوں۔ ۱۔گوگل بوٹ،گوگل کا ویب سرچر
گوگل بوٹ ایک آٹومیٹک گوگل کا ویب سرچر ہے ۔جو کہ ویب سےپیجز ڈھونڈ کر لاتا ہے اور ان کو گوگل انڈیکسر کے ہاتھوں*میں سونپ دیتا ہے۔گوگل بوٹ بہت سے کمپیوٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق ویب پیجز لے کر آتا ہے۔اس کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔گوگل بوٹ*دو طریقوں*سے ویب پیجز تلاش کرتا ہے
پہلا ،اس لنک پر جا کر یو آر ایل دے کرwww.google.com/addurl.html
دوسرا،ویب میں جاکر لنکس خود تلاش کرنا
جب بھی گوگل بوٹ کوئی پیج لے کر آتاہے تو وہ اس پیج کے تمام لنکس دکھا تا ہے۔گوگل بوٹ بہت تیزی سے ان سب لنکس کی ایک فہرست بناتا ہے تا کہ اس کو بعد میں انڈیکسر کو بھیج سکے۔گوگل مہینے میں ایک بار تمام ویب پیجز کو اچھی طرح سے سرچ کرتا ہے اور ان کے بدلے ہوئے بند ہوئے لنکس کی معلومات کو بھی نوٹ*کر لیتا ہے۔اس طرح سے وہ انڈیکس کو اپ ڈیٹ رکھ پاتا ہے۔
گوگل کا انڈیکسر:
گوگل بوٹ انڈیکسر کو اپنے تلاش شدہ تمام پیجز کی ایک فہرست دے دیتا ہے۔یہ معلومات گوگل کے انڈیکس ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لی جاتی ہے۔اس انڈیکس کو انگریزی حروف کی ترتیب سے رکھے جاتے ہیں۔اپنی سرچ کو بہتر بنانے کے لئے گوگل کچھ الفاظ کو انڈیکس کے لئے نظر انداز کر دیتی ہے۔وہ الفاظ(the, is, on, or, of, how, why)ہیں۔اس کے علاوہ وہ تمام الفاظ*چھوٹے حروف میں محفوظ کر لیتا ہے۔جس سے اس کیکارکرد گی اور تیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔
گوگل کا کیوری پروسیسر:
اس کیوری پروسیسر کے بہت سے حصے ہوتے ہیں۔جس میں*یوزر کا انٹر فیس بھی شامل ہوتا ہے۔
پیج رینک گوگل کا ایک سسٹم ہے جو کہ ویب پیجز کو درجات دیتا ہے۔جس پیج سب سے زیادہ درجہ دیا جاتا ہے وہ سب سے اوپر رکھا جاتا ہے۔گوگل ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ پیج رینک میں اچھے اور بہترین کنٹینٹ کے ویب پیجز کو ہی درجات دیے جائیں۔
اس کے علاوہ گوگل کچھ مشین لرننگ ٹیکنیک کا بھی استعمال کرتا ہے ۔مثال کے طور پر اگر گوگل کے سرچ باکس میں کسی نے کوئی لفظ لکھتے وقت غلطی کردی ہے تو گوگل اس کو درست کر کے اس سے متعلقہ ویب پیجز دکھا تا ہے۔اس طرح اس کے سرچ انجن کی کار کردگی اور بھی بہتر ہو جاتی ہے اور پھر گوگل ہی لوگوں کی اولین پسند بن جاتی ہے۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: video animated logo بنا

Post by علی خان »

اور یہ رہا کوئی بھی سرچ انجن کسطرح سے کام کرتا ہے.

سرچ انجن کیسے کام کرتا ہے؟

Search Engineدور حاضر میں سرچ انجن جیسی اہم ویب سائٹس کوئی نہیں ، کیونکہ یہ وہ واحد ذریعہ ہے کے جس کی بدولت دنیا بھر کی ویب سائٹس پر ٹریفک جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں موجود کسی بھی ویب سائٹس پر 80 فیصد ٹریفک سرچ انجن کے ذریعے آتا ہے۔ چونکہ سرچ انجن ٹریفک کا ایک بہت ہی اہم ذریعہ ہے اسی لئے آپ کو سرچ انجن کے بارے میں بھی معلومات ہونی چاہیے کے آیا سرچ انجن کیسے کام کرتا ہے۔چونکہ بنیادی طور پر سرچ انجن ایک بہت بڑے Database کو ترتیب دیتا ہے جس میں کروڑوں بلکہ اربوں ویب سائٹس کی معلومات ہوتی ہے۔اس معلومات کو وہ اس وقت ظاہر کرتا ہے کے جب کوئی یوزر کسی سرچ انجن پر اس معلومات سے متعلق اپنا کوئی مطلوبہ لفظ لکھ کر سرچ کرتا ہے۔
اب سوال یہ ہے کے سرچ انجن کیسے کام کرتا ہے؟
اس کا جواب انتہائی پیچیدہ ہے کیونکہ کے سرچ انجن ایک انتہائی پیچیدہ طریقہ سے لوگوں کے ان کی مطلوبہ معلومات کو فراہم کرتا ہے۔ لیکن اس کا جواب سمجھنے میں آپ کو اس وقت آسانی ہوجاتی ہے جب کے آپ سرچ انجن کے کام کرنے کے چند بنیادی چیزوں کو سمجھ لیں۔ درج ذیل میں سرچ انجن کے وہ بنیادی حصے ہیں جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ سرچ انجن تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے:

کرالر (Crawler)
انڈیکسر (Indexer)
انٹرفیس (Interface)

کرالر (Crawler):
کرالر کو اسپائیڈر یا بوٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔سرچ انجن کا یہ حصہ آپ کی ویب سائٹ میں اوپر نیچے، دائیں بائیں گھومتا رہتا ہے اور آپ کے پیجز میں موجود انفارمیشن چاہے وہ کسی بھی صورت میں ہو اس کو پڑھ کر اپنے ڈیٹابیس میں محفوظ کرتا رہتا ہے۔ نیز اگر کوئی ویب سائٹ سرچ انجن کے قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں بنی ہوئی یا ان کی خلاف ورزی کرتی ہو تو اس کو بلیک لسٹ کردیتا ہے۔آپ کی ویب سائٹ میں گھومنا اور ڈیٹا یا معلومات کو حاصل کرکے سیف کرنا یہ کرالر کا بنیادی مقصد ہے لیکن اس کا کوئی وقت مقرر نہیں، کسی بھی وقت کسی بھی سرچ انجن کا کرالر آپ کی ویب سائٹ پر آکر اپنا کام شروع کرسکتا ہے۔ چونکہ کروڑوں ویب سائٹس موجود ہے تو اس کے حساب سے کرالر ان ویب سائٹس کی رینکنگ اور ٹریفک کی بنیاد پر اپنا کام کرتا ہے۔بعض ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیادوں پر بھی آتا ہے اور بعض پر ہفتوں اور مہینوں کے بعد بھی آتا ہے۔
انڈیکسر (Indexer):
کسی بھی سرچ انجن کا کرالر جب اپنا کام مکمل کرلیتا ہے تو اس کے بعد انڈیکسر کا کام شروع ہوجاتا ہے۔یہ کرالر کی حاصل شدہ معلومات کو اپنے حساب سے بالترتیب محفوظ کرتا ہے اور سرچ انجن کو مہیا کرتا ہے۔ اب جب کوئی یوزر سرچ انجن کی مدد سے کسی چیز کو تلاش کرتا ہے تو انڈیکسر فوراً ہی مطلوبہ نتائج سرچ انجن کو دے دیتا ہے۔
جو کوئی یوزر سرچ انجن میں اپنی مطلوبہ تلاش کا لفظ لکھ کر سرچ کرتا ہے تو سرچ رزلٹ میں جو نتائج ظاہر ہوتے ہیں وہ کچھ اس طرح ہوتے ہیں “Result 1-10 of 625,362” جس کا مطلب یہ ہوا کہ سرچ انجن کے پاس اس تلاش یا کیورڈ کے مقابل 625,362 پیج انڈیکس ہیں۔
انٹرفیس (Interface)
یہ سرچ انجن کا وہ حصہ ہے جو کہ یوزر کو نظر آتا ہے۔ یعنی یہ وہ پیج ہوتا ہے جہاں یوزر اپنا مطلوبہ لفظ لکھ کر با آسانی اپنے مطلوبہ لفظ کے نتائج دیکھ سکتا ہے۔ اس صفحے میں صرف یوزر نتائج دیکھ سکتا ہے اور یوزر کو یہ بالکل پتہ نہیں چلتا کے اس کے سامنے جو نتائج ہیں اس کو حاصل کرنے کیلئے سرچ انجن کن کن مرحلوں سے گزرا ہے؟ یہ حصہ دیکھنے کیلئے آپ مشہور زمانہ کوئئ بھی سرچ انجن کو کھولیں تو آپ کوجو صفحہ نظر آئے گا جس میں سرچنگ کیلئے ایک ٹیکسٹ باکس بنا ہوا ہوتا ہے یہی وہ صفحہ ہے جس کو انٹرفیس کہتے ہیں


گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ کو سمجھنے کیلئے بنیادی معلومات

گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد جو پہلی اسکرین آپ کو نظر آتی ہے اس میں چند ایک چیزیں آپ کو روزانہ کی بنیاد پر نظر آتی ہیں، لہذا ان بنیادی چیزوں کے بارے میں ہر اس شخص کو معلوم ہونا چاہیے جو گوگل ایڈسینس کے ذریعے کمارہا ہے، کیونکہ ان ہی چیزوں کی بنیاد پر آپ اپنی ارننگ میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ درج ذیل میں ہم آپ کو گوگل میں موجود چند معروف الفاظ اور ان کے معنی آپ کی آسانی کیلئے بتارہے ہیں۔
کلکس (Clicks)
یہ وہ کلک ہوتا ہے کے جو کسی ویب سائٹ پر موجود گوگل کے اشتہارات میں سے کسی اشتہار پر وزیٹر اپنی پسندیدگی کی بناء پر کلک کرے اور کلک کرنے کے نتیجے میں کسی دوسری ویب سائٹ یا صفحے پر جا پہنچے جہاں اس وزیٹر کے مطلب کی کوئی چیز موجود ہو۔اس کلک کے نتیجہ میں اشتہار دینے والا گوگل کو ایک طے شدہ رقم دیتا ہے۔ جس میں سے گوگل اپنا کمیشن کاٹ کربقیہ رقم آپکے کھاتے میں منتقل کر دیتا ہے۔
ایڈ کوڈ (Ad Code)
یہ وہ کوڈ ہوتا ہے کے جو گوگل اپنے پبلشر کو فراہم کرتا ہے جس کو پبلشر اپنی ویب سائٹ میں کسی جگہ پر پوسٹ کرکے گوگل کے اشتہارات کو دکھا سکتا ہے۔ یہ کوڈ آپ کی ویب سائٹ میں گوگل کے اشتہارات کو ظاہر کرنے میں مدد دیتے ہیں، نیز انہی کوڈز کی بنیاد پر گوگل آپ کو آپ کے حصے کا کمیشن فراہم کرتا ہے۔
ایڈ یونٹ (Ad Unit)
یہ اشتہارات کا وہ مجموعہ ہوتا ہے جو تصویر یا لکھائی کی شکل میں مختلف سائزوں میں کسی بھی ویب سائٹ کے صفحے پر دکھائی دیتا ہے۔ اس کا کوڈ آپ اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔
ٹیکسٹ ایڈ (Text Ad)
یہ وہ اشتہارات ہوتے ہیں جو صرف ٹیکسٹ پر مبنی ہوتی ہیں یعنی ان کے کوڈ کو اگر کسی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے تو یہ صرف ایسے اشتہارات دکھائیں گے کہ جن میں صرف عبارت لکھی ہوئی ہوگی اور وہ کلک ایبل ہوگی۔
امیج ایڈ (Image Ad)
ٹیکسٹ ایڈ کے برعکس اس کا کوڈ آپ کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہونے کے بعد صرف اور وہ اشتہارات دکھاتا ہے کہ جو کے تصاویر پر مبنی ہو۔
چینل (Channel)
گوگل ایڈسینس کا کوئی بھی پبلشر اپنی ویب سائٹ پر ایڈسینس کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کیلئے اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ میں جو درجہ بندی کرتا ہے اس کو چینل کہتے ہیں۔چینل کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹس پر ہونے والے کلکس کی تعداد اور آمدن کے بارے میں علیحدہ علیحد رپورٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
سی پی سی (Cost Per Click)
وہ رقم جو آپ کی ویب سائٹ پر لگائے گئے اشتہارات میں سے کسی اشتہار پر کلک ہونے کے بعد گوگل ایڈسینس کی طرف سے بطور کمیشن آپ کو دی جاتی ہے۔
امپریشن (Impression)
آپ کی ویب سائٹ پر موجود گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کا بار بار کھلنا اور پیجز کے تبدیل ہونے کی صورت میں دوسرا اشتہار نظر آنا امپریشن کہلاتا ہے۔ آپ کی ویب سائٹ کا کوئی بھی صفحہ جب بھی کھولا جاتا ہے یا ریفریش کیا جاتا ہے تو گوگل کے اشتہارات کا ایک امپریشن گنا جاتا ہے۔
پیج سی ٹی آر (Page CTR)
کلک تھرو ریٹ یعنی CTR کا مطلب یہ ہے کے آپ کی ویب سائٹ پر موجود اشتہار کے امپریشن کی تعداد اور ان پر ہونے والے کلکس کی تعداد کا ماخذ کیا ہے؟ مثلاً آپ کی ویب سائٹ کے اگر 50،000 پیج امپریشن ہوئے اور ان امپریشن میں کل 1،200 کلکس ہوئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کے آپ کا پیج سی ٹی آر 2.4 فیصد ہے۔
پیج ای سی پی ایم (Page eCPM)
eCPM کا مطلب Effective Cost Per Thousand Impression ہے، یعنی آپ کی ویب سائٹ پر اگر ایک ہزار امپریشن ہوئے ہیں تو ان امپریشنز سے آپ کو کتنا کمیشن ملا۔اس کو معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کے آپ اپنی ارننگ کو امپریشنز پر تقسیم کرلیں تو آپ کو eCPM کا پتہ چل جائے گا
گوگل اینا لیٹک کیا ہے؟

گوگل اینالیٹک گوگل کی جانب سے فراہم کردہ وہ فری سروس ہے جو کہ آپکو آپکی ویب سائٹ پر وزیٹرز کی جانب سے ہونے والی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ وزیٹرز کی آمدو تعداد کے بارے میں بھی بتاتی ہے۔ کوئی بھی ویب ماسٹر اپنی ویب سائٹ سے فائدہ اس صورت میں اٹھا سکتا ہے کہ جب اس کی ویب سائٹ یا پروڈکٹ میں وزیٹر یا خریدار دلچسپی لے۔ یہ سروس اسی قسم کے معلومات فراہم کرنے کیلئے گوگل نے بالکل فری متعارف کروائی ہے۔ گوگل اینالیٹک کے علاوہ بھی بہت سی سروسز مارکیٹ میں دستیاب ہے جو کے گوگل اینالیٹک کی طرح سے کام کرتی ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر بہت مہنگی ہیں اور کچھ فری بھی ہیں لیکن ان میں بہت سی چیزیں فری ہونے کی وجہ سے آپ کو دستیاب نہیں ہوتی۔
گوگل اینالیٹک بطور ٹریکنگ ٹول
گوگل اینالیٹک ایک ایسا ٹول ہے کے جس کی مدد سے کوئی بھی ویب ماسٹر یا کوئی بھی فرد جو کے اپنی ویب سائٹ یا بلاگ پر وزیٹرز کی طرف سے ہونے والی تمام سرگرمیاں دیکھنا چاہے تو وہ ان کو ٹریک کرسکتا ہے۔
اس ٹول کی مدد سے جو بنیادی معلومات آپ دیکھ سکتے ہیں ان میں یوزر کے Visit, Page Views, Pages Per Visit, Bounce Rate اور Average Time on Site قابل ذکر ہیں۔ یہ وہ تمام چیزیں ہیں کے جن کی مدد سے ایک ویب ماسٹر با آسانی اپنی ویب سائٹ کے معیار کا اندازہ لگا سکتا ہے۔
کیا گوگل اینالیٹک ایڈسینس کی ارننگ ٹریک کرتا ہے؟
جی ہاں، گوگل اینالیٹک کے ذریعے سے آپ اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ کو بھی لنک کرسکتے ہیں جس کے بعد آپ کو اپنے ایڈسینس میں لاگ ان کیے بغیر اپنی ایڈسینس کی ارننگ کے بارے میں آگاہی ہوتی رہتی ہے۔
گوگل اینالیٹک کی اہمیت ایس ای او میں
سرچ انجن آپٹیمائزیشن میں یہ اینالائزکرنابہت ہی ضروری ہوتا ہےکہ آپ کی ویب سائٹ ویب کی کارکردگی کیا ہے؟ اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر آپ اپنی حکمت عملی کو ترتیب دیتے ہیں۔اسی کارکردگی کے معیار کو جانچنے کیلئے گوگل اینالیٹک سب سے بہتر ذریعے ہے۔
گوگل اینالیٹک سرچ انجن آپٹیمائزیشن میں آپ کی بہت مدد کرتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ پر کتنی ٹریفک کہاں سے ،کس طرح آئی اور کس کیورڈ سے آئی؟ نیز اس ٹریفک کو آپ کی ویب سائٹ تک پہچانے میں کون سے ذرائع استعمال ہوئے۔ اس ٹریفک کے آنے کے بعد آپ کا ریٹرن آف انویسٹمنٹ کیا رہا؟ لہذاانہی باتوں کو بنیاد بنا کر آپ اپنی ویب سائٹ کی ویلیوو بڑھا سکتے ہیں اور اپنی ویب سائٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کما بھی سکتے ہیں۔
گوگل اینالیٹک کا اکائونٹ کس طرح بنایا جائے؟
گوگل اینالیٹک کی افادیت کے پیش نظر ہر ویب ماسٹر کے پاس گوگل اینالیٹک کا اکائونٹ ہونا چاہیے۔ اب سوال یہ ہے کے گوگل اینالیٹک کا اکائونٹ کس طرح بنایا جائے؟ تو اس کا طریقہ نہایت ہی آسان ہے کہ اگر آپ کے پاس جی میل کا اکائونٹ ہے تو اس اکائونٹ کے ذریعے آپ گوگل اینالیٹک کا اکائونٹ بناسکتے ہيں۔
گوگل اینالیٹک کا اکائونٹ بنانے کیلئے آپ www.google.com/analytics کے ذریعے اینالیٹک کی ویب سائٹ کو کھولیں اور اپنے جی میل کے آئی اور پاسورڈ سے لاگ ان ہوجائیں۔ اس کے بعد آپ کا اکائونٹ تیار ہے۔ اب جتنی مرضی سائٹس چاہیں آپ اس ایک اکائونٹ میں شامل کرکے ان کو ٹریک کرسکتے ہیں۔
گوگل اینالیٹک میں سائٹ شامل کرنے کے بعد آپ کو ایک JavaScript کوڈ ملے گا جو کو آپ اپنی ویب سائٹ کے ہر اس پیج میں شامل کرلیں جن کو آپ ٹریک کرنا چاہتے ہوں۔ جس کے بعد آپ کی ویب سائٹ کے پیجز کو اگر کوئی یوزر دیکھے گا تو گوگل اینالیٹک کا آٹومیٹک کوڈ اس وزیٹر کی سرگرمی پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کو محفوظ بھی کرتا رہے گا جو کہ بعد ازاں آپ اپنے اکائونٹ میں لاگ ان کرکے دیکھ سکتے ہیں۔
الغرض گوگل اینالیٹک ایسی معیاری اور بہترین سروس ہے جو کے بہت سے فنکشنز اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔ نیز سب سے بہتر کارکردگی ہونے کے ساتھ ساتھ عام ویب ماسٹر کیلئے بالکل فری ہے۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ ونڈوز اور سافٹوئیرزسوال و جواب”