ٹوئٹر پر مائیکرو ویڈیوز

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

ٹوئٹر پر مائیکرو ویڈیوز

Post by میاں محمد اشفاق »

Image

مائیکرو بلاگنگ کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک نئی ویڈیو سروس’وائن‘ شروع کی ہے جس کے تحت صارفین اپنی ٹوئٹس میں چھ سیکنڈ کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کر سکیں گے۔
ٹوئٹر کے سربراہ ڈک کوسٹولو نے مائیکرو ویڈیوز کی سروس کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے پیغام میں خود سٹیک تیار کرنے کی ایک ویڈیو شامل کی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ٹوئٹر نے وائن لیب سروس خریدی تھی او اب یہ ایپل کے ایپ سٹور پر دستیاب ہے تاہم دیگر پلیٹ فامز پر ابھی دستیاب نہیں ہے۔
اس سروس کے ٹوئٹر کے نائب صدر مائیکل سیپی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹس کی طرح وائن پر اختصار میں ویڈیوز تخلیق کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
وائن سروس کے شریک بانی ڈوم ہفمین کا کہنا ہے کہ دو کمپنیوں نے’ ایک طرح کے معیار اور اہداف‘ کا تبادلہ کیا ہے اور وائن پر ویڈیو اپ لوڈ کرنا ایسا ہے کہ جیسے کسی بڑی چیز کی مختصر شکل‘۔
’یہ لوگوں تک رسائی کے حوالے سے چھوٹی کھڑکیوں کی طرح ہیں، جہاں لوگ اپنے خیال کا اظہار اور مقاصد طے کرتے ہیں جو آپ کی زندگی کو بناتے ہیں، اس سروس میں لوگ دوسروں کی ویڈیوز کو فالو کر سکیں گے اور اپنے جاننے والے لوگوں کی ویڈیوز دیکھ بھی سکیں گے۔‘
ایک تجریہ کار کا کہنا ہے کہ ویڈیو کا حصول ایک ہوشیار قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
تحقیقاتی کمپنی اووم کی ایڈرین ڈروری کا کہنا ہے کہ’ویڈیوز کی مزید سہولیات فراہم کرنا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا مستقبل کا محاذ جنگ ہو گا اور یہ ٹوئٹر کی اپنی نوعیت کی پہلی کوشش اور ابتدائی تجربہ ہے اور اس اقدام میں دلچسپ بات یہ ہو گی کہ صارفین کا کیا درعمل سامنے آتا ہے.
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٹوئٹر پر مائیکرو ویڈیوز

Post by چاند بابو »

یہ ایک اچھی خبر ہے اب یوٹیوب پر بھی ویڈیوز.
شئیر کرنے کا شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ٹوئٹر پر مائیکرو ویڈیوز

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”