ونڈوز لائیو میسنجر سروس مارچ سے بند!!

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

ونڈوز لائیو میسنجر سروس مارچ سے بند!!

Post by میاں محمد اشفاق »

Image

Image
مائیکرو سافٹ کمپنی پندرہ مارچ سے ایم ایس این میسنجر یعنی ونڈوز لائیو میسنجر سروس کو بند کر رہی ہے۔
مائیکرو سافٹ نے ایک ای میل کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ پندرہ مارچ کو ونڈوز لائیو میسنجر پر جب آپ لاگ ان ہونگے تو یہ کام نہیں کر رہا ہوں گا اور صارفین کو لازمی طور پر سکائپ میسیجنگ کی جانب جانا پڑے گا۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے اکتوبر سال دو ہزار گیارہ میں سکائپ کو آٹھ ارب پچاس کروڑ ڈالر میں حاصل کرنے کے نتیجے میں ونڈوز لائیو میسنجر کی سروس بند کی جا رہی ہے۔سنہ 2009 میں کمپنی نے کہا تھا ونڈوز لائیو میسنجر کے 330 ملین صارفین ہیں۔
کمپنی کے اس اقدام سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ وہ سکائپ پر زیادہ توجہ دینا چاہ رہے ہیں۔
ونڈوز لائیو میسنجر1999 میں لانچ کیا گیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں فوٹو بھیجنے، ویڈیو کالز کرنے اور گیمز کھیلنے کا اضافہ کیا گیا۔
انٹرنیٹ کے تجزیے کی کمپنی کومسکور کا کہنا ہے کہ ونڈوز لائیو میسنجر کے صارفین کی تعداد سکائپ سے دو گنا زیادہ ہے۔
لیکم کومسکور کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ونڈوز لائیو میسنجرکے صارفین میں 48 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سکائپ کے صارفین میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز لائیو میسنجر کے صافرین کے لیے ایک ٹول متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے کانٹیکٹس سکائپ پر منتقل کرسکتے ہیں۔
مائیکرو سافٹ نے صارفین کو میسنجر سے سکائپ پر منتقل ہونے کے لیے مدد فراہم کی ہے اور اس ضمن میں میسنجر پر ایک بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جس کو کک کر کے میسنجر کو خارج کر کے اس کی جگہ سکائپ کو لایا جا سکتا ہے۔
مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ پندرہ مارچ سے پہلے ایم ایس این میسنجر معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔ایم ایس این میسنجر یعنی فوری پیغام رسانی کی سروس کو سنہ انیس سو ننانوے میں شروع کیا گیا تھا۔خیال کیا جاتا ہے کہ ہر ماہ اس سروس کو تیس کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں۔ پندرہ مارچ کے بعد چین وہ واحد ملک ہو گا جہاں ایم ایس این میسنجر کام کرتا رہے گا کیونکہ وہاں یہ سروس لائسنس کے تحت چلتی ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ونڈوز لائیو میسنجر سروس مارچ سے بند!!

Post by محمد شعیب »

پاکستان میں تو لائیو مسینجر کے یوزرز شاید کم ہیں لیکن دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو پریشانی ہو گی.
ہو سکتا ہے کہ مائیکروسوفٹ کو اس اقدام سے کوئی بڑا کاروباری منافع ہو، لیکن صارفین کو یقینا پریشانی ہو گی. بڑی کمپنیز کی کوئی سروس بند ہونا یقینا پریشانی کا باعث ہوتا ہے. جیسے یاہو والوں نے جب geocities بند کیا تھا اس وقت جیو سٹیز کے یوزر بہت پریشان ہوئے تھے.
خیر ویسے بھی سکائیپ چھا رہا ہے.
خبر شئر کرنے کا شکریہ
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز لائیو میسنجر سروس مارچ سے بند!!

Post by بلال احمد »

معلومات میں اضافہ کے لیے شکریہ،
اس میں کوئی شک نہیں کہ ونڈوز لائیو میسنجر کے صارفین پاکستان میں بہت خال خال ہی پائے جاتے ہیں، لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں‌کیا جاسکتا کہ اس کے بند ہونے سے صارفین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا.
سکائیپ چاہے جیسا بھی ہو لیکن میرے خیال میں ونڈوز لائیومیسنجر کا متبادل تو نہیں‌ہوسکتا کیونکہ ونڈوز لائیو میسنجر کی اپنی ایک لُک ہے اوراسے استعمال کرنے کا اپنا ایک سٹائل ہے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ونڈوز لائیو میسنجر سروس مارچ سے بند!!

Post by اضواء »

مفید معلومات ہے ۔۔۔۔

آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
شفیق احمد
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Sat Jan 26, 2013 2:49 pm
جنس:: مرد

Re: ونڈوز لائیو میسنجر سروس مارچ سے بند!!

Post by شفیق احمد »

معلومات کے لیے شکریہ.
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”