ڈھیروں ثواب کمانے کے لئے تسبح

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

ڈھیروں ثواب کمانے کے لئے تسبح

Post by muhammad_ijaz »

[center]"Image

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مہاجرین فقراء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگے کہ مالدار لوگ اعلی درجہ اور ہمیشہ کی نعمتوں میں چلے گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ کیسے؟ انہوں نے عرض کیا کہ وہ بھی نماز پڑھتے ہیں جس طرح کہ ہم نماز پڑھتے ہیں اور وہ بھی روزہ رکھتے ہیں جس طرح کہ ہم روزہ رکھتے ہیں اور وہ صدقہ نکالتے ہیں اور ہم صدقہ نہیں دے سکتے، وہ غلام آزاد کرتے ہیں اور ہم غلام آزاد نہیں کر سکتے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں کوئی ایسی چیز نہ سکھاؤں کہ جو تم سے سبقت لے گئے ہیں تم انہیں پالو اور اپنے بعد والوں سے آگے بڑھ جاؤ اور کوئی تم سے افضل نہ ہو سوائے اس کے کہ جو تمہارے جیسے کام کرے، انہوں نے عرض کیا کہ ہاں اے اللہ کے رسول! فرمائیے! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نماز کے بعد تینتیس تینتیس مرتبہ سُبْحَانَ اللَّهِ اور اَللَّهُ أَکْبَرُ اور اَلْحَمْدُ لِلَّهِ پڑھا کرو، راوی ابوصالح کہتے ہیں کہ مہاجرین فقراء دوبارہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگے کہ ہمارے مالدار بھائیوں نے بھی یہ سن لیا ہے اور وہ بھی اسی طرح کرنے لگے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے۔ (الفاظ مسلم کے ہیں)

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 806
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1264
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1342
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1343
سنن ابوداؤد:جلد اول:حدیث نمبر 1500
سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 927[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ڈھیروں ثواب کمانے کے لئے تسبح

Post by افتخار »

جزاک اللہ
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: ڈھیروں ثواب کمانے کے لئے تسبح

Post by منور چودری »

جزاک اللہ
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ڈھیروں ثواب کمانے کے لئے تسبح

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”