غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا ۔ صوفی تبسّم

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا ۔ صوفی تبسّم

Post by سخنور »

غزل

غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا
اس بھری بزم میں کوئی تو ہمارا ہوگا

آج کس یاد سے چمکی تری چشمِ پرُ نم
جانے یہ کس کے مقدّر کا ستارا ہو گا

جانے اب حُسن لٹائے گا کہاں دولتِ درد
جانے اب کس کو غمِ عشق کا یارا ہوگا

تیرے چھُپنے سے چھپیں گی نہ ہماری یادیں
تو جہاں ہوگا وہیں ذکر ہمارا ہوگا

یوں جدائی تو گوارا تھی ، یہ معلوم نہ تھا
تجھ سے یوں مل کے بچھڑنا بھی گوارا ہوگا

چھوڑ کر آئے تھے جب شہرِ تمنّا ہم لوگ
مدتوں راہگذاروں نے پکارا ہوگا

مسکراتا ہے تو اک آہ نکل جاتی ہے
یہ تبسّم بھی کوئی درد کا مارا ہوگا

(صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم)
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا ۔ صوفی تبسّم

Post by شازل »

ان کی کچھ شاعری تو ہمیں آج ہی پڑھنےکو مل رہی ہے ورنہ پہلے تو کبھی نہیں‌پڑھی تھی
zab:
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا ۔ صوفی تبسّم

Post by سخنور »

شازل wrote:ان کی کچھ شاعری تو ہمیں آج ہی پڑھنےکو مل رہی ہے ورنہ پہلے تو کبھی نہیں‌پڑھی تھی
zab:
شکریہ شازل صاحب میں یہاں ہوں تو آپ کو ایسی چیزیں ہی پڑھنے کو ملیں‌گی. صوفی صاحب کا پورا دیوان ہے. انہوں نے غالب کی ایک غزل کا پنجابی ترجمہ بھی کیا تھا جو غلام علی نے گا کر بہت مقبول کر دیا تھا.
"میرے شوق دا نئیں اعتبار تینوں
آ جا ویکھ میرا انتظار آ جا"
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا ۔ صوفی تبسّم

Post by شازل »

واہ جناب میں اسے یوٹیوب پر ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا ۔ صوفی تبسّم

Post by سخنور »

شازل wrote:واہ جناب میں اسے یوٹیوب پر ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں
نہ ملے تو مجھے بتائیے گا میں ڈھونڈ دوں گا. :)
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا ۔ صوفی تبسّم

Post by سخنور »

واہ واہ بہت خوب شازل صاحب! :)
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا ۔ صوفی تبسّم

Post by شازل »

یوٹیوب کو واہ وا کہیے جناب
ہماری کیا اوقات ہے
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا ۔ صوفی تبسّم

Post by سخنور »

شازل wrote:یوٹیوب کو واہ وا کہیے جناب
ہماری کیا اوقات ہے
قبلہ ڈھونڈا تو آپ ہی نے ہے نا. یہ ڈھونڈنے کی واہ واہ ہے. ورنہ نیٹ پر تو بہت کچھ پڑا ہے جو ڈھونڈ لے موتی اسی کا ہے. :)
Post Reply

Return to “اردو شاعری”