فوزیہ وہاب انتقال کرگئیں

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
Post Reply
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

فوزیہ وہاب انتقال کرگئیں

Post by پپو »

فوزیہ وہاب انتقال کر گئیں


فوزیہ وہاب پی پی پی کے شعبۂ اطلاعات کی مرکزی سیکرٹری اور امورِ خزانہ کی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ تھیں
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی فوزیہ وہاب کراچی میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی عمر چھپن برس تھی۔
ان کی وفات کا اعلان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کراچی میں ہسپتال کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ان کی نمازِ جنازہ پیر کو نمازِ ظہر کے بعد کراچی کے علاقے ڈیفینس کی سلطان مسجد میں ادا کی جائے گی۔
فوزیہ وہاب کو ستائیس مئی کو پتے کے آپریشن کے لیے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
بعدازاں ڈاکٹروں نے انہیں ونٹی لیٹر یا مصنوعی تنفس کے نظام پر منتقل کر دیا تھا۔ سنیچر کی شب فوزیہ وہاب کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی تھی اور وہ کومے میں چلی گئی تھیں۔
اتوار کی شام ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد مصنوعی نظامِ تنفس ہٹانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد وہ شام آٹھ بجے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
فوزیہ وہاب اپنے سیاسی کیریئر میں دو مرتبہ پہلے سنہ دو ہزار دو اور پھر سنہ دو ہزار آٹھ میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔
جب وہ بیمار ہوئیں وہ پیپلز پارٹی کے شعبۂ اطلاعات کی مرکزی سیکرٹری اور امورِ خزانہ کی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ تھیں۔
بشکریہ بی بی سی
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: فوزیہ وہاب انتقال کرگئیں

Post by اضواء »

انا لله وانا اليه راجعون ...

نسال الله ان يغفر لھا ويرحمھا....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
زاہد رند
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Wed May 19, 2010 5:16 pm
جنس:: مرد
Location: Dubai, UAE

Re: فوزیہ وہاب انتقال کرگئیں

Post by زاہد رند »

اللہ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فوزیہ وہاب انتقال کرگئیں

Post by چاند بابو »

انا لله وانا اليه راجعون ...
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: فوزیہ وہاب انتقال کرگئیں

Post by اعجازالحسینی »

انا لله وانا اليه راجعون
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”