جعل سازی کا الزام، ویب سائٹ بند

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

جعل سازی کا الزام، ویب سائٹ بند

Post by میاں محمد اشفاق »

جعل سازی کا الزام، ویب سائٹ بند

http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/ass ... aup304.jpg


انٹرنیٹ صارفین کو فائل کے تبادلے کی سہولت فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’میگا اپلوڈ‘ کو امریکی حکام نے جعل سازی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی بناء پر بند کر دیا ہے۔
امریکی استغاثوں نے ویب سائٹ پر جملہ حقوق رکھنے والوں کو پانچ سو ملین ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔
تاہم امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق میگا اپلوڈ کے دو شریکِ بانی کم ڈاٹ کام اور متھیاس آرٹمین کو امریکی حکام کے کہنے پر نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ادارے کی ویب سائٹ پر درج کیے گئے ایک بیان کے مطابق میگا اپلوڈ کے خلاف کارروائی امریکہ میں جملہ حقوق کی خلاف ورزی کی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ہے اور اس کارروائی کے تحت ان ویب سائٹوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو جعل سازی میں ملوث ہیں۔
دوسری جانب اس کارروائی کے کچھ ہی دیر بعد جسٹس ڈیپارٹمنٹ اور امریکی ادارے ایف بی آئی کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا گیا اور رواں ہفتے جمعرات کی شب ایف بی آئی کی ویب سائٹ اچانک عارضی طور پر بند ہو گئی۔
ان ویب سائٹوں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری کمپیوٹر ہیکرز کے ایک گروہ ’ہیکرز اینونیمس‘ نے قبول کر لی ہے اور اسے امریکی حکام کی کارروائی کا جواب تصور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے بروز بدھ آن لائن انسائیکلوپیڈیا ’وکی پیڈیا‘ سمیت ہزاروں دیگر ویب سائٹز نے امریکہ میں جملہ حقوق کے تحفظ کے مجوزہ قوانین کے خلاف احتجاجاً اپنی ویب سائٹز بند کر دی تھیں۔
یہ احتجاج ’سوپا‘ یعنی سٹاپ آن لائن پائریسی ایکٹ اور ’پیپا‘ یعنی پروٹیکٹ انٹیلیکچوئل پراپرٹی ایکٹ کے خلاف کیا جا رہا ہے جو اس وقت کانگریس میں زیرِ بحث ہیں۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جعل سازی کا الزام، ویب سائٹ بند

Post by محمد شعیب »

معلومات شئر کرنے کا شکریہ
آپ کے موضوعات صحیح زمرے میں نہیں تھے.
میں نے انہیں صحیح زمرہ جات میں منتقل کر دیا ہے.
موضوع پوسٹ کرتے وقت زمرہ دیکھ لیا کریں.
جزاک اللہ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: جعل سازی کا الزام، ویب سائٹ بند

Post by علی عامر »

معلومات سے آگاہی پر مشکور ہوں۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: جعل سازی کا الزام، ویب سائٹ بند

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ .......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: جعل سازی کا الزام، ویب سائٹ بند

Post by میاں محمد اشفاق »

میں آپ سب کا شکر گزار ہوں ;fl;ow;er;
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جعل سازی کا الزام، ویب سائٹ بند

Post by چاند بابو »

پچھلے دنوں بہت ساری سائیٹس کو اسی پالیسی کے تحت بند کر دیا گیا.
اور جو موجود ہیں انہیں اس بات پر مجبور کر دیا گیا کہ وہ اپنی پالیسی کافی سخت کر دیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”