بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا راکٹوں اور بموں سے حملہ

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا راکٹوں اور بموں سے حملہ

Post by علی عامر »

[center]Image[/center]

شارع فیصل پر واقع پی این ایس مہران میں بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں نے راکٹوں اور بموں سے حملہ کیا، 9دھماکوں اور فائرنگ سے 2طیارے تباہ ،4نیوی اہلکار شہید اور7حملہ آور ہلاک ہو گئے۔9اہلکار زخمی بھی ہوئے، رات ساڑھے 10بجے جدید ترین اسلحے سے لیس 20/ سے زائد دہشت گرد تین اطراف سے حملہ آور ہوئے،نیوی و آرمی کے کمانڈوز اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کیا،سارا وقت ہیلی کاپٹروں کی پروازیں کرتے رہے،آپریشن کے دوران علاقے میں مکمل بلیک آوٹ کیا گیا تاکہ دہشت گردوں کو فرار کا موقع نہ مل سکے۔ دستی بموں سے نیوی کی دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، 5جنگجوؤں کی گرفتاری کی اطلاعات بھی ہیں لیکن اس کی تصدیق نہ ہو سکی،دہشت گردوں نے خود کو ایک عمارت میں محصور کر لیا تھا اور فائرنگ کاتبادلہ رات گئے تک جاری رہا ،دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں اورشہر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر واقع پی این ایس مہران میں پاک بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں نے راکٹوں، دستی بموں اور جدید ترین اسلحے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ساختہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ ایک طیارے کو نقصان پہنچا۔ نیوی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 2/طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ، اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ نہ کوئی عمارت دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے نہ ہی کوئی یرغمال بنایا گیا ہے، د ہشت گردوں سے مقابلے میں پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ یاسر اور سیلر خلیل الرحمن سمیت 4/اہلکار شہید اور9/ زخمی ہو گئے۔ حملے کے آغاز سے رات گئے تک متاثرہ علاقے میں 9/ دھماکے ہوئے جن کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں آخری اطلاعات آنے تک پی این ایس مہر ان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری تھا اور پاک بحریہ کی تنصیبات میں آگ لگی ہوئی تھی۔ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 7/ دہشت گردوں کی ہلاکت اور 5/ کو گرفتار کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ اتوار کی شب قریباً ساڑھے 10/ بجے شارع فیصل سے ملحق پی این ایس مہران پر ایک بڑا دہشت گرد حملہ کیا گیا جس کے آغاز میں 2/ زور دار دھماکے ہوئے جس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی جس سے گلستان جوہر، ڈالمیا، کے ڈی اے اسکیم نمبر1، شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل اور اطراف کے علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق راکٹوں، دستی بموں اور جدید ترین اسلحے سے لیس 20/ سے زائد دہشت گرد تین اطراف پی ایف میوزیم، شاہ فیصل کالونی اور ملیر ندی کی جانب سے پی این ایس مہران پر حملہ آور ہوئے انہوں نے راکٹ مار کر پی این ایس مہران میں کھڑے امریکی ساختہ طیارے پی تھری سی اورین اور پاک بحریہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2/ زوردار دھماکے ہوئے اور امریکی ساختہ ایئر کرافٹ تیزی سے جلنا شروع ہوگیا آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور اس کے شعلے 50/ سے 60/ فٹ تک بلند ہوگئے جو دور سے بھی دیکھے جاسکتے تھے۔ راکٹوں سے حملوں کے بعد دہشت گردوں نے دستی بموں سے نیوی کی دیگر تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کر دیا اور ساتھ ہی فائرنگ بھی کرنے لگے۔ حملے کے بعد پاک بحریہ کے افسر اور جوان فوری حرکت میں آگئے اور دہشت گردوں سے مقابلہ شروع کر دیا۔ بعد ازاں نیوی کے کمانڈوز بھی ان کی مدد کو پہنچ گئے۔ جنہوں نے دہشت گردوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور ان کے گرد محاصرہ تنگ کرنے لگے۔ اسی اثناء میں متعلقہ حکام نے پاکستان رینجرز سندھ کے اینٹی ٹیررسٹ ونگ کو بھی طلب کر لیا جو آپریشن میں کمانڈوز کے ساتھ شامل ہوگئے۔ آپریشن کے دوران وقفے وقفے سے پی این ایس مہران سے دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں اور رات گئے تک یہاں 9 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ ایک اورطیارے کو نقصان پہنچا دہشت گرد حملے کے وقت ایئر بیس پر دیگر طیارے اور سی کنگ ہیلی کاپٹر بھی موجود تھے۔ سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں 7 دہشت گردوں کے مارے جانے اور 5 کی گرفتاری کی اطلاعات بھی ملیں۔ جن میں سے ایک دہشت گرد زخمی بتایا جاتا ہے مگر متعلقہ حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے رات گئے خود کو پی این ایس مہران میں واقع ایک عمارت میں محصور کر لیا تھا۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے اس عمارت کو اپنے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ پی این ایس مہران میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا اور متاثرہ علاقے سے گولیاں چلنے کی آوازیں آرہی تھیں.

بشکریہ: روزنامہ جنگ
Last edited by علی عامر on Mon May 23, 2011 7:39 am, edited 1 time in total.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا راکٹوں اور بموں سے حمل

Post by علی عامر »

کراچی میں پی این ایس مہران پر حملہ کرنے والے6 دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا ہے جبکہ 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں سے ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی این ایس مہران پر جاری آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں دو پی3 سی جہازمکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں جہاں سے آگ اور دھوائیں کے گہرے باد ل بلند ہورہے ہیں ۔دہشتگروں نے پہلے راکٹ لانچر سے حملہ کیا جبکہ پی این ایس مہران پر8 زور دار دھماکے ہوچکے ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عسکری ذرائع سے حملہ آوروں کے ہلاک یاگرفتار ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔دوسری جانب ترجمان پاک بحریہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں پی 3سی اورین طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے جبکہ نیوزی کے 2 افسران شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہیں۔حملہ آور خود کار ہتھیاروں سے لیس ہیں۔
Last edited by علی عامر on Mon May 23, 2011 7:40 am, edited 1 time in total.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا راکٹوں اور بموں سے حمل

Post by علی عامر »

[center]مہران بیس کے ساتھ تفریحی پارک میں حملے کے وقت بڑی تعداد میں شہری تھے[/center]

پی اے ایف بیس فیصل اورپی این ایس مہران تین اطراف سے سویلین آبادی میں گھرا ہوا ہے جبکہ بیس کی عقبی جانب ملیر ندی بیس کے ایک جانب پی اے ایف میوزیم جو ایک تفریحی میوزیم اور تفریحی پارک ہے بیس کے ایریا میں واقع اس پارک میں سویلین افراد کو آنے کی اجازت ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ اس پار ک میں تفریح کیلئے جاتے ہیں اتوار کو بھی جب د ہشت گردوں نے بیس پر حملہ کیا تو اس وقت بھی کافی لوگ اس پارک میں موجود تھے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پی اے ایف میوزیم پارک میں موجود ایک 26سالہ خاتون حمیرا زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا عسکری ماہرین کے مطابق نیوی اور ایئر فورس حکام کو اس بیس کو زیادہ محفوظ بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔تین اطراف آبادی اور ایک طرف ملیر ندی ہونے کے باعث اس کی سیکورٹی کو مزید بڑھانا ضروری ہو گا بالخصوص ملیر ندی کی طرف زیادہ توجہ دینا ہوگی شاہ فیصل کالونی کا بلاک پانچ بھی بیس کے رن وے کے بالکل متوازی پوزیشن پر آگیا ہے اور آبادی رن وے کے بہت نزدیک آگئی ہے۔
Last edited by علی عامر on Mon May 23, 2011 7:40 am, edited 1 time in total.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re:بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا راکٹوں اور بموں سے حملہ

Post by علی عامر »

[center]حملہ آور سیاہ شیشے والی گاڑی میں آئے، حلیے سے غیر ملکی لگتے تھے، عینی شاہدین[/center]

کراچی میں پی این ایس مہران پر حملہ کرنے والے دہشت گرد سیاہ شیشے والی گاڑیوں میں آئے اور حلیے سے غیر ملکی لگتے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دہشت گرد سیاہ شیشے والی گاڑیوں میں آئے جنہوں نے آتے ہی مرکزی دروازے پر ہینڈ گرینیڈ پھینکے جس کے بعد وہ فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہو گئے جس کی تھوڑی دیر بعد وہاں ایک طیارے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی اور اسکے بعد وقفے وقفے سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی رہیں
Last edited by علی عامر on Mon May 23, 2011 7:41 am, edited 1 time in total.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا راکٹوں اور بموں سے حمل

Post by علی عامر »

[center]پی این ایس مہران پر حملہ ، نیوی کے4 اہلکار شہید، 9 زخمی،ترجمان بحریہ[/center]

[center]Image[/center]


پی این ایس مہران پر حملے کے نتیجے میں نیوی کے4 اہلکار شہید جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کموڈور عرفان الحق نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حملے کو سیکورٹی لیپس نہیں کہوں گا،نیوی ہائی الرٹ پوزیشن میں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے نیوی کے دو طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ احتیاط کے باعث آپریشن میں وقت لگ رہا ہے۔ابھی نہیں کہہ سکتے کہ دہشت گرد دوریوں میں ملبوس ہیں۔ترجمان بحریہ نے کہا دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔حملہ آوروں پر قابو پانے کے بعد بتائیں گے کہ واقعے کے پیچھے کون ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول بیس پر اس وقت کوئی غیر ملکی موجود نہیں جبکہ تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ حتمی جواب آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی دیئے جاسکتے ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا راکٹوں اور بموں سے حمل

Post by چاند بابو »

خدا خیر کرے ان بے ایمانوں نے اب ثابت تو کرنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جو کاروائی امریکہ نے کی ہے وہ درست ہے۔
یہ حملہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا راکٹوں اور بموں سے حمل

Post by محمد شعیب »

کل رات میں پی اے ایف میوزیم سے رات 9:35 پر نکل کر گھر آیا (فیملی کے ساتھ) اور ایک گھنٹے بعد یہ واقعہ پیش آیا. ابھی رحمن ملک کا بیان تھا کہ بیس کلئر ہو گیا ہے.
انتہائی افسوس ناک خبر ہے. اللہ ملک کی حفاظت فرمائے.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا راکٹوں اور بموں سے حمل

Post by اضواء »

اللهم احمي بلادنا وبلاد المسلمين من كل مكروه ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا راکٹوں اور بموں سے حمل

Post by افتخار »

اللہ تعالی تمام انسانوں کو اپنی حفاظت میں رکھے

آمین
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: بحریہ کی تنصیبات پر دہشت گردوں کا راکٹوں اور بموں سے حمل

Post by علی عامر »

جب تک ہم اللہ کے فرمان کے مطابق یہود و ہنود سے دوستی ترک نہیں‌کریں گے ... یونہی مار کھاتے رہیں گے، be;a be;a

کیونکہ یہود و ہنود کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے.
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”