جوملہ کلاس 1

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

جوملہ کلاس 1

Post by محمد شعیب »

السلام علیکم
اردو نامہ پر جوملہ سی ایم ایس کے ٹیوٹوریلز پیش کرنے کا ارادہ ہے. اس سلسلے کی یہ پہلی کڑی ہے. دعا کریں یہ سلسلہ آگے بڑھتا رہے. اور اس سے سب کو فائدہ ہو.
اگر آپ سب کا ساتھ رہا اور دوستوں نے دلچسپی لی تو انشاءاللہ سلسلہ آگے بڑھے گا.

سب سے پہلے ویب سائٹ ڈیولپمنٹ کا تعارف:

ویب سائٹ بنانے کے لئے ویب سائٹ کی اپنی کچھ زبانیں (Languages) استعمال ہوتی ہیں. جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:

HTML
PHP
ASP.NET
JSP

پھر ایک بات اور سمجھنا ضروری ہے کہ ویب سائٹ کی دو بنیادی اقسام ہیں،

Static
Dynamic

Static website ایسے صفحات پر مشتمل ویب سائٹ ہوتی ہے جن صفحات کو اُسی شکل میں سرور پر اپلوڈ کیا گیا ہو جس شکل میں یوزر انہیں دیکھے گا. Static website میں ڈیٹا بیس استعمال نہیں ہوتا. اور یہ HTML لینگویج پر تیار کی جاتی ہیں.

Dynamic website وہ ویب سائٹس ہیں جس کے صفحات یوزر کی ضرورت کے مطابق خود کار طریقے سے تبدیل اور تیار ہوتے ہوں. اس میں ڈیٹا بیس استعمال ہوتا ہے. اور یہ PHP, ASP.NET, JSP وغیرہ پر تیار کی جاتی ہیں.

زیادہ مفید اور مقبول Dynamic websites ہیں.

پھر Dynamic websites ڈیزائن کرنے لئے سب سے زیادہ PHP لینگویج استعمال کی جاتی ہے. اس کی کچھ وجوہات ہیں.

1. یہ فری اور اوپن سورس ہے
2. اس کا ڈیٹا بیس mysql بھی فری اور اوپن سورس ہے
3. اس کا سرور سستا اور عام ہے
4. اس میں تیار شدہ اسکرپٹس انٹرنیٹ میں فری مل جاتے ہیں

اس کے علاوہ بھی اس کی کچھ خصوصیات ہیں جن کی وجہ سے یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب لینگویج ہے. فیس بک کا اسکرپٹ بھی پی ایچ پی میں ڈیزائن کیا گیا ہے.

لیکن PHP ان تمام تر خوبیوں کے باوجود ایک مشکل لینگویج ہے. اس کی کوڈنگ طویل اور تھکا دینے والی ہے. جبکہ اس کے مقابلے میں ASP.NET ایک آسان اور مختصر لینگویج ہے.

اس لئے شروع شروع میں PHP کی طرف زیادہ رجحان پیدا نہ ہو سکا. لیکن پھر ایک دور آیا کہ PHP میں ایک نئی سوچ پیدا ہوئی. اور وہ یہ کہ PHP پر ایک مکمل سسٹم تیار کیا جانے لگا جسے انسٹال کر کے اپنی مرضی سے آپشنز کے ذریعے تبدیل کیا جاسکتا ہے. یعنی کوڈنگ کی ضرورت نہیں رہی. بلکہ مختلف کاموں کے لئے مختلف سسٹمز تیار کئے گئے جنہیں انسٹال کر کے آپ آسانی سے مختلف کام مثلا ویب سائٹ ڈیزائئنگ، فورم، جنرل نیٹ ورکنگ. بلاگنگ وغیرہ جیسے کام کر سکتے ہیں.

فورم بنانے کے لئے اسی قسم کا ایک اسکرپٹ phpbb ہے. جس پر یہ فورم بھی تیار کیا گیا ہے. اس کے علاوہ vBulletin بھی ایک مقبول اسکرپٹ ہے فورم بنانے کے لئے. لیکن vBulletin فری نہیں ہے.

لیکن ویب سائٹ کی دنیا میں انقلاب تب آیا جب CMS (کنٹیکٹ منیجمنٹ سسٹم) کا تصور عام ہوا.

CMS contact management system

ایک ایسا سسٹم ہوتا ہے جسے آپ اپنے کمپیوٹر یا سورور پر انسٹال کر کے ایک مکمل ڈائنامک ویب سائٹ تیار کر سکتے ہیں. یہ سسٹم آپ کو ایک بیک اینڈ کنٹرول پینل دیتا ہے جس کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ کو کہیں بھی بیٹھ کسی بھی کمپیوٹر سے بغیر کسی سوفٹ وئر کے کسٹمائز کر سکتے ہیں. اور اس میں اضافہ کر سکتے ہیں.

CMS کی مقبولیت میں اضافہ ہوا تو اس کے لئے مختلف کمیونیٹیز نے کام شروع کیا جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں

Joomla
Drupal
Mambo server

ان میں سے جس CMS کے بارے میں یہاں بات ہو گی وہ ہے

Joomla جوملہ

انشاءاللہ اگلی کلاس میں صرف جوملہ سے متعلق کچھ سیکھیں گے.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جوملہ کلاس 1

Post by یاسر عمران مرزا »

ایک بہترین سلسلہ

اس سے بہت سارے لوگ مستفید ہوں گے. پروفیشنل ڈویلپرز سے لے کر نئے آئی ٹی سٹوڈنٹس تک....

شعیب بھائی اس سلسلے کو جاری رکھیے گا. جزاک اللہ خیر
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: جوملہ کلاس 1

Post by علی عامر »

جزاک اللہ.

اللہ آپ کے علم میں اور اضافہ فرمائے . آمین.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جوملہ کلاس 1

Post by محمد شعیب »

جزاک اللہ یاسر بھائی اور عامر بھائی

ویسے اگر یاسر بھائی بھی اس زمرے میں اس کم علم کی مدد فرماتے رہیں تو انشاء اللہ کام جلدی اور بہتر طریقے سے چلے گا.

اور میں دوستوں کو یہ بھی بتلاتا جاؤں کہ جوملہ کے اچھے ڈیولپرز کی بہت ڈیمانڈ ہے.
ہمارے ایک جاننے والوں نے اپنی سائٹ کو جوملہ پر ٹرانسفر کروانے کے لئے ٹھیک ٹھاک خرچہ کر دیا لیکن وہ مزہ نہ آیا جو اگر وہ خود اس پر کام کرتے تو کر سکتے تھے.
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: جوملہ کلاس 1

Post by پپو »

میں بھی کچھ ضرور کہتا مگر میرے پلے کچھ نہیں پڑا میں کمپیوٹر اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میری ضروت ہے
بہر حال شکریہ
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جوملہ کلاس 1

Post by یاسر عمران مرزا »

جی ہاں اگر بندہ اپنی فیلڈ میں ایکسپرٹ ہو تو وہ کبھی مار نہیں کھاتا. ہر کوئی اگر ایک ٹیکنالوجی ہی پکڑ لے اور اس میں 99 فیصد مہارت حاصل کر لے تو ان شاء اللہ وہ ضرور کامیاب ہو گا.
امتیاز
کارکن
کارکن
Posts: 24
Joined: Wed Apr 13, 2011 6:38 am
جنس:: مرد

Re: جوملہ کلاس 1

Post by امتیاز »

شعیب بھائی دوسری کلاس کب ہوگی جناب
شروع کرنے بہت شکریہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جوملہ کلاس 1

Post by محمد شعیب »

انشاءاللہ جلد. بس آپ حضرات کی دعا اور تعاؤن کی ضرورت ہے.
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”