آئی فون سے خلا تک کا سفر

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

آئی فون سے خلا تک کا سفر

Post by یاسر عمران مرزا »

گورے بڑے عجیب و غریب دماغ کے ہوتے ہیں اور عجیب و غریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں، مگر ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ ان کی یہی خر دماغی نئی نئی سائنسی ایجادات، مشاہدات انکشافات اور معلومات دینے کا باعث بنتی ہے.

ایسے ہی کچھ خر دماغ گوروں نے آئی فون کو غبارے سے باندھ کر خلا میں بھیجا. جی ہاں خلا میں. اور اسکی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ آئی فون کی کیمرے کی مدد سے ہوتی رہی. اس تجربے کو کرنے کے لیے انہوں نے آٹھ ماہ تک تحقیق کی، موسمی حالات کا جائزہ لیا پھر انہوں نے آئی فون کو ایک سخت غلاف والے ڈبے میں بند کیا. اس کے کیمرہ کا رخ زمین کی طرف کر دیا. اور اسکو ایک طاقتور موسمی غبارے سے باندھ کر چھوڑ دیا. یہ غبارہ تیز رفتار سے اوپر اٹھتا چلا گیا. اس نے پہلے ہلکے بادلوں کو کراس کیا. پھر گہرے بادلوں سے ہوتا ہوا کرہ ہوائی کے اوپری غلاف میں‌پہنچا. جہاں اسکا سامنا تیز ترین طوفانی ہوائوں سے تھا جن کی رفتار سو میل فی گھنٹہ تک ممکن تھی. اور درجہ حرارت منفی 60 ڈگری تک تھا. اس غبارے کی لوکیشن سے آگاہ رہنے کے لیے گوروں نے اس میں جی پی ایس ڈیوائس بھی نصب کر رکھی تھی جس کا مسلسل رابطہ سیٹلائٹ کے ساتھ رہا. بالاآخر مسلسل ستر منٹ تک افقی پرواز کرنے کے بعد غبارہ پھٹ جاتا ہے اور یہ چھوٹا سے جہاز ایک لاکھ فٹ کی بلندی سے نیچے گرنے لگ جاتا ہے. یہ بلندی قربیا زمین سے 19 میل بنتی ہے. اسکے گرنے کی رفتار ایک مقام پر ڈیڑھ سو میل فی گھنٹہ سے تجاوز کر جاتی ہے. بالاآخر پیرا شوٹ کھلتا ہے اور یہ رفتار بتدریج کم ہوتی ہوتی پندرہ میل فی گھنٹہ رہ جاتی ہے. جی پی ایس سگنل سے پتہ چلتا ہے کہ یہ چھوٹا سا خلائی جہاز چھوڑے جانے والے مقام سے 30 میل دور ایک مقام پر گرنے والا ہوتا ہے. زمین پر گرنے سے دو منٹ پہلے آئی فون کی بیٹری جو کہ ٹھنڈی تیز ہواؤں کی وجہ سے یخ بستہ ہو چکی ہے اور اس نے 100 منٹ کی ویڈیو ریکارڈ کر لی ہے جواب دے جاتی ہے. بعد ازاں گورے کافی تگ و دو کے بعد اپنے اسے غبارے اور آئی فون کو تلاش کر لیتے ہیں اور اس سے یہ دلچسپ اور مزیدار ویڈیو حاصل کرتے ہیں. ضرور دیکھیے.

اس ویڈیو میں غبارہ چھوڑے جانے کا منظر 2:20 سیکنڈ پر شروع ہوتا ہے.

[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=fXkoIBDXwd8[/utvid][/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: آئی فون سے خلا تک کا سفر

Post by اضواء »

:clap: :clap: zub;ar

نئی اور جدید معلومات پر آپ کا شکریہ r:o:s:e
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: آئی فون سے خلا تک کا سفر

Post by یاسر عمران مرزا »

شکریہ اضوا
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آئی فون سے خلا تک کا سفر

Post by افتخار »

zub;ar
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آئی فون سے خلا تک کا سفر

Post by چاند بابو »

شئیر کرنے کا بہت شکریہ یاسر بھیا،
یہ خبر تو پہلے بھی اردونامہ پر شئیر ہو چکی ہے لیکن اس کی ویڈیو ایک نئی چیز ہے۔
دوسری طرف آپ کی خبر زیادہ جامع ہے۔
ویڈیو ایمبیڈ کر دی گئی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: آئی فون سے خلا تک کا سفر

Post by یاسر عمران مرزا »

کہاں شئر ہوئی ہے بھیا ؟؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آئی فون سے خلا تک کا سفر

Post by چاند بابو »

یہی کل یا پرسوں ایک پوسٹ تھی سب سے اونچائی پر اڑنے والا کاغذ کا جہاز وہ پوسٹ اسی بارے میں تھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: آئی فون سے خلا تک کا سفر

Post by یاسر عمران مرزا »

ارے نہیں چاند بابو وہ تو بالکل الگ خبر ہے اور یہ الگ. اسے دیکھ کر ہی تو مجھے شئر کرنے کا خیال آیا یہ والی ویڈیو

پھر میں نے خود اسکا متن لکھا آدھے گھنٹے سے زائد وقت صرف کر کے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آئی فون سے خلا تک کا سفر

Post by چاند بابو »

اچھا شاید ایسے ہی ہو۔
بہرحال میں آپ کی کاوشوں کا معترف تو پہلے ہی ہو چکا تھا۔
آپ کے آدھے گھنٹے کی محنت کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”