اپنی قدر و قیمت پہچانیے

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
jawed_deewan
کارکن
کارکن
Posts: 34
Joined: Mon Dec 13, 2010 11:40 am
جنس:: مرد

اپنی قدر و قیمت پہچانیے

Post by jawed_deewan »

محمد جاوید دیوان
محفل جوبن پر تھی لوگ اپنی اپنی خوش گپیوں میں مشغول تھے کہ ایک شخص کھڑا ہوگیا۔ اس کے ہاتھ میں ایک ہزار روپے کا نوٹ تھا۔ اس نے نوٹ ہوا میں لہرایا اور کہا:’’آپ میں سے کون یہ نوٹ لینا چاہتا ہے؟‘‘ وہاں موجود ہر شخص نے ہاتھ کھڑا کردیا۔ لیکن نوٹ اس نے کسی کو نہیں دیا۔
اس شخص نے اس نوٹ کو تور مروڑ دیا اور دوبارہ اس نوٹ کو ہوا میں لہرا کر سوال کیا:’’کیا اب بھی کوئی شخص اس نوٹ کو لینا چاہتا ہے؟‘‘ دوبارہ سب لوگوں نے ہاتھ کھڑے کردیے۔اس بار بھی نوٹ اس شخص نے کسی کو نہیں دیا بلکہ نوٹ کو زمین پر پھینک کر اپنے پیر سے روند ڈالا۔ اس روندے ہوئے نوٹ کو اٹھا کر اس نے اپنا سوال دہرایا:’’کیا حاضرین میں سے اب بھی کوئی اس نوٹ کو لینا چاہتا ہے؟‘‘ تمام ہاتھ پھر ہوا میں تھے۔
دوستو! اس بات سے ہم نے کیا سبق حاصل کیا؟یہی نہ کہ نوٹ کی قدر و قیمت اس کی ظاہری حالت سے بالا ہے۔ نوٹ نیا ہو پرانا ہو ، خستہ حالت میں ہو ہر حال میں وہ لوگو ں کو مطلوب ہے۔زندگی میں پیش آنے والے واقعات بھی بعض اوقات انسان کے ساتھ یہی کچھ سلوک کرتے ہیں۔ کبھی وہ نئے نوٹ کی طرح کرارا ہوتا ہے اور کبھی اس کا حال پیروں تلے مسلے ہوئے نوٹ کی طرح ہوجاتا ہے لیکن اشرف المخلوقات کا مقام و مرتبہ، اس کی قدر و قیمت کبھی نہیں گھٹتی۔ اگر ہمت بلند اور حوصلہ جوان ہوتو انسان اپنی قیمت نہیں کھوتا۔
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو اڑتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اپنی قدر و قیمت پہچانیے

Post by اضواء »

!!!!اپنی قدر و قیمت پہچانیے!!!!

أحسنت و بارك الله فيك
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اپنی قدر و قیمت پہچانیے

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم جاوید دیوان صاحب نہایت اچھے انداز میں آپ نے وضاحت کی۔
آپ تو ماشااللہ بہت اچھا لکھتے ہیں، اگر آپ اپنا تعارف کروا دیتے تو زیادہ اچھا رہتا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اپنی قدر و قیمت پہچانیے

Post by بلال احمد »

عمدہ تحریر کے لئے شکریہ جاوید بھائی.

امید ہے آپکا اضافہ اردونامہ کے لئے ایک بہترین اضافہ ثابت ہو گا.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
jawed_deewan
کارکن
کارکن
Posts: 34
Joined: Mon Dec 13, 2010 11:40 am
جنس:: مرد

Re: اپنی قدر و قیمت پہچانیے

Post by jawed_deewan »

پسند کرنے کا شکریہ۔
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: اپنی قدر و قیمت پہچانیے

Post by یاسر عمران مرزا »

واہ جناب. بہت عمدہ طریقے سے لکھا آپ نے. اللہ تعالی جزائے خیر دے.
Post Reply

Return to “اردو کالم”