★محسن نقوی★

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

★محسن نقوی★

Post by اضواء »

[center]★محسن نقوی★
Image

تاریخ پیدائش 1944 ڈیرہ غازی خان
معروف شاعر ، ادیب کالم نگار اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما
اصل نام سید غلام عباس

گورنمنٹ کالج ملتان سے بی اے اور پنجاب یونیورسٹی اورئنٹل کالج سے
ایم اے اردو پاس کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تاریخ وفات 15 جنوری 1996

کتابوں کے نام

برگ ِ صحرا
ردائے خواب
ریزہ حرف
طلوع اشک
خیمہ جاں
موج ادراک
بند قبا
عذاب دید
فرات فکر
رخت شب
متاع درد

Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

[center]
★محسن نقوی★

روٹھا تو شہر خواب کو غارت بھی کر گیا
پھر مسکرا کے تازہ شرارت بھی کر گیا

شاید اسے عزیز تھیں آنکھیں میری بہت
وہ میرے نام اپنی بصارت بھی کر گیا

منھ زور آندھیوں کی ہتھیلی پہ اک چراغ
پیدا میرے لہو میں حرارت بھی کر گیا

بوسیدہ بادبان کا ٹکڑا ہوا کے ساتھ
طوفاں میں کشتیوں کی سفارش بھی کر گیا

دل کا نگر اجاڑنے والا ہنر شناس
تعمیر حوصلوں کی عمارت بھی کر گیا

سب اہل شہر جس پہ اٹھاتے تھی انگلیاں
وہ شہر بھر کو وجہ زیارت بھی کر گیا

محسن یہ دل کہ اس بچھڑتا نہ تھا کبھی
آج اس کو بھولنے کی جسارت بھی کر گیا

Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

[center]★محسن نقوی★

اب کے اُس کی آنکھوں میں بے سبب اُداسی تھی
اب کے اُس کے چہرے پر دُکھ تھا بدحواسی تھی

اب کے یُوں مِلا مُجھ سے یُوں غزل سُنی جیسے
میں نا شناسا ہوں وہ بھی اجنبی جیسے

زرد خال و خد اُس کے سوگوار دامن تھا
اب کے اُس کے لہجے میں کتنا کھردرا پن تھا

وہ کہ عمر بھر جس نے شہر بھر کے لوگوں سے

مجھ کو ہم سُخن جانا ازل سے آشنا لکھا
خُود سے مہربان لکھا مجھ کو دِلربا لکھا

اب کے سادہ کاغذ پہ سرخ روشنائی سے

اس نے تلخ لہجے میں میرے نام سے پہلے
صرف
بے وفا لکھا

Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

[center]★محسن نقوی★

سن لیا ہم نے ! فیصلہ تیرا
اور سن کر اْداس ہو بیٹھے
ذ ہن چپ چاپ آنکھ خالی ہے
جیسے ہم کائنات کھو بیٹھے

دھندلے دھندلے سے منظروں میں مگر
چھیڑتی ہیں تجلّیاں تیری
بھولی بسری ہوئی رْتوں سے اْدھر
یاد آئیں تسلّیاں تیری

دل یہ کہتا ہے ضبط لازم ہے
ہجر کے دن کی دھوپ ڈھلنے تک
اعتراف شکست کیا کرنا !
فیصلے کی گھڑی بدلنے تک

دل یہ کہتا ہے حوصلہ رکھنا
سنگ رستے سے ہٹ بھی سکتے ہیں
اس سے پہلے کہ آنکھ بْجھ جائے!
جانے والے پلٹ بھی سکتے ہیں

اب چراغاں کریں ہم اشکوں سے
مناظر بجھے بجھے دیکھیں
اک طرف تْو ہے اک طرف دل ہے
دل کی مانیں کہ اب تجھے دیکھیں

خود سے بھی کشمکش سی جاری ہے
راہ میں تیرا غم بھی حائل ہے
چاک در چاک ہے قبائے حواس!
بے رفو سوچ ، روح گھائل ہے

تجھ کو پایا تو چاک سی لیں گے
ز ہر بی امرت سمجھ کے پی لیں گے
ورنہ یْوں ہے کہ دامن دل میں !
چند سانسیں ہیں گن کے جی لیں گے

Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by بلال احمد »

شاید اسے عزیز تھیں آنکھیں میری بہت
وہ میرے نام اپنی بصارت بھی کر گیا
:clap: :clap: :clap: :clap: :clap: :clap:

بہت عمدہ انتخاب شیئر کیا ہے. شکریہ قبول کریں :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by محمد شعیب »

محسن نقوی اچھا شاعر تھا
لیکن بس ایک خرابی تھی اس میں
شیعہ تھا

تجھے ہم ولی سمجھتے، جو نہ بادہ خوار ہوتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by چاند بابو »

ارے واہ اضواء بہت خوب
شاندار شئیرنگ ہے۔محسن نقوی بہت ہی دھیمے لیکن انتہائی سلجھے لہجے کا شاعرہے۔
محسن نقوی صاحب کی مزید شاعری بھی شئیر کریں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:
شاید اسے عزیز تھیں آنکھیں میری بہت
وہ میرے نام اپنی بصارت بھی کر گیا
:clap: :clap: :clap: :clap: :clap: :clap:

بہت عمدہ انتخاب شیئر کیا ہے. شکریہ قبول کریں :inlove:
بہت بہت شکریہ مہربانی آپکی

آپکے شکریہ کا شکریہ :inlove: :inlove:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

محمد شعیب wrote:محسن نقوی اچھا شاعر تھا
لیکن بس ایک خرابی تھی اس میں
شیعہ تھا
اللہ تعالی سے ہدایت کی دعاء کرے
تجھے ہم ولی سمجھتے، جو نہ بادہ خوار ہوتا
:clap: :clap: :clap:
آپکی امد اور حوصلہ آفزائی کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

چاند بابو wrote:ارے واہ اضواء بہت خوب
شاندار شئیرنگ ہے۔محسن نقوی بہت ہی دھیمے لیکن انتہائی سلجھے لہجے کا شاعرہے۔
محسن نقوی صاحب کی مزید شاعری بھی شئیر کریں۔
آپکی آمد اور حوصلہ آفزائی کا بہت بہت شکریہ
امید ہے کے باقی بھی کچھہ شئیر کرتے رہینگے !!!!!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by محمد شعیب »

اللہ تعالی سے ہدایت کی دعاء کرے

جناب وہ مر چکا ہے
مرے ہوئے کے لئے ھدایت کی دعا کیسی ؟
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

میرا مقصد جو دوسرے ہے ان کے لئیے :inlove:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by بلال احمد »

اللہ پاک ہم سب کو ہدائیت نصیب کرے اور ایمان پر موت نصیب کرے (آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

[center]★محسن نقوی★

کھنڈر آنکھوں میں غم آباد کرنا
کبھی فرصت ملے تو یاد کرنا

اذیت کی ہوس بجھنے لگی ہے
کوئی تازہ ستم ایجاد کرنا

کئی صدیاں پگھلنے کا عمل ہے
بدن سے روح کو آزاد کرنا

ابھی کسی پرستش بجلیوں کی
ابھی گھر کس لئے برباد کرنا

تمہارا جھوٹ سچ سے معتبر ہے
مرے حق میں بھی کچھ ارشاد کرنا

عجب ہے دھوپ چھائوں ہجرتوں کی
کبھی ہنسنا، کبھی فریاد کرنا

جہنم جھیلنے سے بھی کھٹن ہے
انا کو خوگر ِ بیداد کرنا

کبھی پتھر سے سر ٹکرا کے محسن
ادا قرض سر فرہاد کرنا

Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by بلال احمد »

[center]Image[/center]
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by بلال احمد »

[center]ریت پہ لکھ کے میرا نام مٹایا نہ کرو
آنکھیں سچ بولتی ہیں پیار چھپایا نہ کرو

لوگ ہر بات کا افسانہ بنا لیتے ہیں
سب کو حالات کی روداد سنایا نہ کرو

یہ ضروری نہیں ہر شخص مسیحا ہی ہو
پیار کے ذخم امانت ہیں دکھایا نہ کرو

شہر احساس میں پتھرائو بہت ہے محسن
دل کو شیشے کے جھروکے میں سجایا نہ کرو
[/center]
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by بلال احمد »

[center]اشک اپنا کہ تمہارا نہیں دیکھا جاتا
ابر کی زد میں ستارہ نہیں دیکھا جاتا

اپنی شہ رگ کا لہو تن میں رواں ہے اب تک
زیرِ خنجر کوئی پیارا نہیں دیکھا جاتا

موج در موج اُلجھنے کی ہوس بے معنی
ڈُوبتا ہو تو سہارا نہیں دیکھا جاتا

تیرے چہرے کی تپش تھی کہ پلٹ کر دیکھا
ورنہ سُورج تو دوبارہ نہیں دیکھا جاتا

آگ کی زد میں نہ جا پھر سے بھڑک سکتی ہے
راکھ کی تہہ میں شرارہ نہیں دیکھا جاتا

زخم آنکھوں کے بھی ملتے تھے کبھی دِل والے
اب تو ابرو کا اشارہ نہیں دیکھا جاتا

کیا قیامت ہے کہ دِل جس کا نگر ہے محسن
دِل پہ اُس کا بھی اجارہ نہیں دیکھا جاتا[/center]
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:[center]آگ کی زد میں نہ جا پھر سے بھڑک سکتی ہے
راکھ کی تہہ میں شرارہ نہیں دیکھا جاتا

زخم آنکھوں کے بھی ملتے تھے کبھی دِل والے
اب تو ابرو کا اشارہ نہیں دیکھا جاتا[/center]
[center] :clap: :clap: بہت خوب شکریہ [/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

[center]کب سےتم نے اپنایا، اس طرح کا ہو جانا

کب سےتم نے اپنایا، اس طرح کا ہو جانا
شب کو جاگتے رہنا، دن میں تھک کے سو جانا

شہر میں تو مجھ جیسی بے شمار آنکھیں ہیں
تم بھی خیر سے جاو، تم نہ اُن میں کھو جانا

عدل کے کٹہرے میں جرم بول پڑتا ہے
داغ داغ دامن سے کچھ لہو تو دھو جانا

تن کی شاخ شاخ اب کے چُور ہے گلابوں سے
تم بھی اپنے حصے کے پھول پرو جانا

میرے بعد کا رستہ تم سے کٹ نہ پائے گا
جو بھی اجنبی دیکھو، اب اُسی کے ہو جانا

جب کبھی پہاڑوں میں چاند ڈوبتا دیکھوں
مجھ کو آتا ہے تیرے شہر کو جانا

کچھ نہ کچھ تو ورثے میں چھوڑنا بھی ہے محسن
ریت ریت کھیتوں میں کچھ نہ کچھ بو جانا

Image
[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by علی عامر »

بہت عمدہ انتخاب ہے۔شکریہ۔
شاید اسے عزیز تھیں آنکھیں میری بہت
وہ میرے نام اپنی بصارت بھی کر گیا

دل کا نگر اجاڑنے والا ہنر شناس
تعمیر حوصلوں کی عمارت بھی کر گیإٕ
Post Reply

Return to “اردو شاعری”