20 مئی /خاکے۔ مسلمانو؛ خدارابیدار ہوجاؤ

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

20 مئی /خاکے۔ مسلمانو؛ خدارابیدار ہوجاؤ

Post by مجیب منصور »

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ایک ایسی خبر نوٹس میں آئی ہے جسے سن کر دماغ کنٹرول میں نہیں آ رہا ، غصے سے میرا تمام وجود کانپ رہا ہے اور الفاظ ساتھ دیتے نظر نہیں آتے ۔
یہ قصہ ہالینڈ ، فرانس اور امریکہ کا ہے ، اور پس پردہ ہاتھ یقینی طور پر یہودیوں کا ۔ ہوا یوں کہ ہالینڈ ، فرانس اور امریکہ میں تمام مسلمانوں کے لیئے انتہائی قابل احترام باعث رحمت دو جہاں حضور پاک صل: کے خاکے کارٹونوں کے نام سے بنا کر شایع کیئے گئے جس پر تمام دنیا کے مسلمان تڑپ اٹھے تھے اور انتہائی شدید رد عمل سامنے آیا تھا ۔
ان ملکوں کے میڈیا نے اس کو آزادی اظہار کا نام دیتے ہوے آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ، جس پر ایک مزاح نگار نے ہولو کاسٹ پر مزاح لکھا اور کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ اب یہودی میڈیا کس طرح آزادی اظہار کا ڈھول پیٹتا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں اس صحافی کو ہر جگہ بین کیا گیا حالانکہ وہ بہت اچھا مزاح نگار تھا ۔
جن ساتھیوں کو ہولو کاسٹ کا نہیں پتا انہیں بتا دیں کہ ہٹلر نے یہودیوں کے خلاف ایک تحریک کے انداز میں صفایا مہم چلایہ تھی جس میں فوجوں کو حکم تھا کہ یہودیوں کے بچے بچے کو ہلاک کر دیا جائے ، تاریخ میں یہودیوں کی اس عظیم تر نسل کشی اور قتل عام کو ہولو کاسٹ کہا جاتا ہے ۔
اس مزاح نگار کو بین کیئے جانے پر جب اعتراضات شروع ہوے تو یہودیوں نے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے لیئے ایک اور بے حیائی اور خباثت کا ماظاہرہ کیا ۔
انہوں نے بین الاقوامی سطح پر Draw Muhammad Day منانے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں ایک ویب سائٹ بھی اسی نام سے بنائی گئی ہے ، جس میں باقاعدہ ایک مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے اور حضور پاک صل: کی شان میں گستاخی کے لیئے کارٹون بنانے کی دعوت دی گئی ہے ، ساتھ ہی کچھ انعام وغیرہ اور سپیشل گیلریز کا بھی لالچ دیا گیا ہے ۔
یہ دن 20 مئی کو منایا جا رہا ہے ۔ کیا ہم مسلمان گوارہ کر سکتے ہہیں کہ پوری دنیا سے ہمارے پیارے نبی صل: کی شان میں گستاخی ہو اور ہم منہ دیکھتے رہ جائیں ۔
مین ہمیشہ کسی ایسی ہی بات پر کہا کرتا تھا کہ پمیں اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہو گا تا کہ دشمن کو اس قسم کی جرات نہ ہو ، لیکن اب پانی سر سے گزر چکا ہے ، میری آپ سب سے گزارش ہے کہ 20 مئی کو ہی ہولو کاسٹ ڈے کے طور پر منایا جائے اور جتنے لوگ کارٹون بنا سکتے ہیں بنائیں ، تا کہ ہمیں ستانے والے یہودی خود بھی اس دن کو انجوائے نہ کر سکیں ۔
ہماری حکومت کو سرکاری طور پر اس دن کے خلاف کام کرنا چاہئیے
اور بین الاقوامی طور پر اس کی مزمت کی جانی چاہئیے
تمام ممبران سے اس سلسلے میں بھرپور طریقے سے مزمت اور ہولو کاسٹ ڈے 20 مئی کو منانے کی اپیل کی جاتی ہے

بشکریہ
پاکنیٹ اردو فورم
پاک نیٹ ۔ اردوفورم
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: 20 مئی /خاکے۔ مسلمانو؛ خدارابیدار ہوجاؤ

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

محترم مجیب منصور بھیا بہت دکھ اور افسوس والی خبر شئیر کی ہے۔
اس مکروہ عمل کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ نہایت کم ہے۔
واقعی مسلمانوں کو اس کی مزمت بھرپور طریقے سے کرنی چاہئے۔
لیکن کیا یہ طریقہ جو اوپر درج کیا گیا ہے وہ درست طریقہ ہے مزمت کا۔
کیا اب ہمیں بھی حضرت عیسٰی علیہ السلام کے کارٹون بنانا چاہیں۔
کیا اب ہمیں بھی حضرت یعقوب علیہ السلام کے کارٹون بنانا چاہیں کہ یہودہ ان ہی کے بیٹے تھے۔
کیا خیال ہے یہودیوں اور عسائیوں کی تمام معتبر ہستیوں کے کارٹون بنا کر انٹرنیٹ اوراخبارات سجا دینے چاہیں۔
کیا یہ عمل درست ہو گا۔
کیا یہ تمام ہستیاں جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے وہ ہمارے لئے معتبر و متبرک مقام نہیں رکھتی ہیں۔

دوسری بات ہولوکاسٹ کی تو محترم بھیا یہودیوں کی تمام تر بربریت تمام تر سفاکیت تمام تر مکاری عالمِ اسلام کے خاتمے کی تمام تر کاوشوں اور اصل میں اسرائیل کے وجود کی ‌جڑیں ہولوکاسٹ کے من گھڑت واقعے میں پیوست ہیں اسی لئے تو یورپ والے ہولوکاسٹ کے واقعے سے متعلق کسی کو زبان کھولنے کی اجازت نہیں دیتے ، یورپ کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اس واقعے سے متعلق تحقیقات کرنے کی اجازت نہیں اور اگر کوئی جرات کرے تو آزادی بیان کے تمام تر دعووں کے باوجود یورپ کی سرزمین کو اس کے لئے تنگ کردیا جاتا ہے۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسلام اور عرب دنیا کے حکمراں اتنے واضح حقایق سے واقف ہونے کے باوجود اپنے اندر اتنی جرات نہیں پاتے کہ وہ حتی یورپی ملکوں کے کسی سفارتکار کے سامنے ہولوکاسٹ کے من گھڑت ہونے اور سرزمین فلسطین پر سفاکیت اور فراڈ کے ذریعے بننے والی حکومت کے وجود پر اعتراض کریں اور انہیں ان کی حکومتوں کے آزادی بیان جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعوے یاد دلائیں ۔

کیا 20 مئی کو ہم وہ ہولوکاسٹ ڈے منائیں گے جو کبھی ہوا ہی نہیں جس میں ذرہ برابر بھی حقیقت نہیں ہے؟
کیا ہم یہ ہولوکاسٹ ڈے منا کر یہودیوں کو مزید مظلوم ثابت کریں اور دنیا کو بتائیں کہ ہاں واقعی جرمنی میں ان کی نسل کشی ہوئی تھی۔
کیا ہم دنیا کو واقعی یہ باور کروائیں کہ یہودیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوئی کوشش ہوئی تھی۔
کیا دنیا کل یہ نہیں سوچے گی کہ اسرائیل نے جو کیا درست کیا، یہودی جو کر رہے ہیں بالکل درست کر رہے ہیں کہ بقا کی جنگ میں سب جائز ہوتا ہے۔

نہیں بالکل نہیں میں آپ کی رائے سے بالکل بھی اتفاق نہیں کرتا۔
احتجاج کرنے کا اور مزمت کرنے کا یہ طریقہ ہمارے اسلاف کا طریقہ نہیں ہے۔

سب سے پہلے تو یہ بنیادی بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ یہ حرکتیں اب رکیں گی نہیں ، اس طرح کی کوششیں مسلسل ہوتی رہیں گی۔
لیکن آسمان کو زمین لکھنے سے آسماں زمیں نہیں ہو جاتا ہے۔
سفید کو سیاہ لکھنے سے وہ سیاہ ہرگز نہیں ہو جاتا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے فیس بک کے ان صفحات ‌‌کو پورے پاکستان میں بین کر دیا ہے۔
شکر ہے کہ ہماری حکومت کو بھی کوئی خیال آ ہی گیا۔
ویسے اس سے مسائل حل نہیں ہوتے پاکستان میں پابندی سے کیا وہ غلیظ حرکت رک جائے گی؟
کیا ایک پاکستان کے نہ دیکھنے سے فیس بک والے وہ گروپ بند کر دیں گے؟
اس سے بہت بہتر تھا کہ حکومتِ پاکستان سرکاری طور پر فیس بک سے احتجاج کرتی
تب تو بہت ممکن تھا کہ اس ضمن میں کوئی کاروائی کی جاتی لیکن افسوس یہ کسی کے دل میں نہیں آئی۔
بہرحال ہمارے بس میں تو یہ ہے کہ اس کا باقاعدہ بائیکاٹ کیا جائے۔

اب وقت کی ضرورت یہ ہے کہ ایسی کاوشوں کا اس جیسے فورمز پر بھرپور جواب دیا جائے۔
لیکن اس کا طریقہ کیا ہو۔
اس کا یہ طریقہ ہر گز نہیں ہونا چاہئے کہ ہم بھی ان کی مقدس ہستیوں کو اسی طرح پامال کریں۔
بلکہ اس کا سب سے اچھا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس جیسے فورمز پر وسیع پیمانے پر اسلامی تعلیمات کو فروغ دیا جائے۔
حضور نبی اکرم حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے۔
وہ لکھا جائے جو ان لوگوں کو باوجود تعصب کے اسلامی تعلیمات پڑھنے پر مجبور کر دے۔
انہیں سوچنے پر مجبور کر دے۔
تو آیئے فیس بک پر ایک گروپ تشکیل دیا جائے جو انگریزی زبان میں اسلامی تعلیمات لیئے ہوئے ہو۔
آیئے کچھ ایسا لکھیں کچھ ایسا کریں کہ کم ازکم وہ لوگ ہمارے طرزِ عمل سے ‌ پر مجبور ہو جائیں کہ ایسی گھناؤنی حرکت دوبارہ کرنے سے پہلے سوچیں۔

ہوسکتا ہے کہ میری باتیں کسی کو بری لگیں، یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی میری انہی باتوں پر مجھ پر کفر کا فتویٰ داغ دے۔
لیکن میں اپنے خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ واللہ مجھے اپنے نبی کریم روف الرحیم حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اتنی ہی محبت کرتا ہوں جتنا میرے اللہ اور میرے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حکم دیا ہے۔ میں اپنے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنے ماں باپ بہن بھائیوں رشتہ داروں عزیزوں غرض سب سے بڑھ کر پیار کرتا ہوں اور ان کی ناموس کی خاطر اگر مجھے اس جیسے کروڑوں رشتوں کی قربانی کروڑوں بار بھی دینی پڑے تو خدا کی قسم میں ایک لمحہ کے لئے سوچنا بھی گوارہ نہیں کروں گا۔

لیکن یہ جو طریقہ آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناموس کے تحفظ کا اوپر درج ہے میں اس سے آج بھی اختلاف کرتا ہوں اور کل بھی کرتا رہوں گا کہ میرے علم میں ہے جو بدلہ میرے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے طائف والوں سے لیا تھا وہ سب سے بہتر بدلہ تھا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: 20 مئی /خاکے۔ مسلمانو؛ خدارابیدار ہوجاؤ

Post by انصاری آفاق احمد »

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
جزاک اللہ فی الدارین
سبحان اللہ وبحمدہ
سبحان اللہ العظيم
میں محترم چاند بابو صاحب کی باتوں کی مکمل تائید کرتا ہوں. متفق ہوں.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: 20 مئی /خاکے۔ مسلمانو؛ خدارابیدار ہوجاؤ

Post by شازل »

انشاءاللہ ہم مکمل 20 مئی کو بائیکاٹ کریں گے
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: 20 مئی /خاکے۔ مسلمانو؛ خدارابیدار ہوجاؤ

Post by مجیب منصور »

]لاہور ہائی کورٹ کا فیس بک ویب سائٹ بندکرنے کا حکم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ،لاہور ہائی کورٹ کا فیس بک(Facebook)ویب سائٹ بندکرنے کا حکم:
لاہور ہائی کورٹ نے عارضی طور پرفیس بک ویب سائٹ بند کرنے کا حکم دے دیا ۔فیس بک پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خاکوں کے مقابلے کے خلاف درخواست پرسماعت کے دوران عدالت نے پاکستان میں فیس بک اکتیس مئی تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے۔لاہور ہائی کورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے فیس بک کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیس بک پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے جس سے عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے لہذا اسے فوری طور پر بند کیا جائے ۔اس حوالے سے آج لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اور وکلاءکو مشاورت کے لئے ایک گھنٹے کا وقت دیا جس کے بعد مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فیس بک ویب سائٹ کو بند کر دیا جائے ۔سماعت کے آغاز میں سیکریٹری مواصلات نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خاکوں والا حصہ فیس پر بلاک کردیا گیا ہے۔ تاہم تکنیکی طور پرپورے فیس بک کوبلاک نہیں کیاجا سکتا۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اکتیس مئی کو گستاخانہ خاکوں سے متعلق اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

Image[
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: 20 مئی /خاکے۔ مسلمانو؛ خدارابیدار ہوجاؤ

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ بہت اچھا فیصلہ ہے۔
سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ جو جذبہ میں مسلم نوجوانوں میں آج دیکھ رہا ہوں وہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہماری نوجوان نسل اپنے اصل سے غافل نہیں ہے اور وقت آنے پر وہ صف آراء ہونے اور اس جیسے غلیظ مقاصد کو چٹکیوں میں مسل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آج جس شدت سے نوجوانانِ وطن نے اس واقعہ کی مذمتی مہم کا آغاز کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری قوم سوئی نہیں‌ہے۔خدا ہم سب کو یونہی متحد رکھے اور ناموسِ رسالت تحفظِ تقدسِ مصطفٰی کے لئے یونہی جانوں کےنظرانے دینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: 20 مئی /خاکے۔ مسلمانو؛ خدارابیدار ہوجاؤ

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بابو wrote:جزاک اللہ بہت اچھا فیصلہ ہے۔
سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ جو جذبہ میں مسلم نوجوانوں میں آج دیکھ رہا ہوں وہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہماری نوجوان نسل اپنے اصل سے غافل نہیں ہے اور وقت آنے پر وہ صف آراء ہونے اور اس جیسے غلیظ مقاصد کو چٹکیوں میں مسل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آج جس شدت سے نوجوانانِ وطن نے اس واقعہ کی مذمتی مہم کا آغاز کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری قوم سوئی نہیں‌ہے۔خدا ہم سب کو یونہی متحد رکھے اور ناموسِ رسالت تحفظِ تقدسِ مصطفٰی کے لئے یونہی جانوں کےنظرانے دینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

آمین ثمہ آمین !
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Re: 20 مئی /خاکے۔ مسلمانو؛ خدارابیدار ہوجاؤ

Post by مجیب منصور »

چاند بابو بھائی اپنے دستخط سے فیس بک کا ربط فوری طور پر ہٹادیں.پلیزززززززززز
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: 20 مئی /خاکے۔ مسلمانو؛ خدارابیدار ہوجاؤ

Post by چاند بابو »

جی مجیب بھیا میں ابھی اس سلسلے میں‌ کام کرتا ہوں انشااللہ چند منٹ میں‌ لنک حذف ہو جائے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”