حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by چاند بابو »

[center]حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری[/center]


بوریوالا کے حلقہ این اے 167 جہاں ایم این اے کی سیٹ جو چوہدری نذیر احمد جٹ کی جعلی سند اور بعد ازاں استعفٰی خالی ہو گئی تھی وہاں 15 مئی کو ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے۔ دوستوں کی فرمائش پر بوریوالا کی سیاسی صورتحال پر ایک چھوٹا سا تبصرہ لکھا ہے۔ ان دنوں بوریوالا این اے 167 کی سیاسی صورتحال بہت دلچسپ صورت اختیار کر چکی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے ٹکٹ سید نسیم مہدی شاہ کو دیا جو مدتوں سے ایم این اے چلا آ رہا ہےلیکن نواز شریف کے برے دنوں میں مسلم لیگ ق میں شمولیت حاصل کر لی۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا ٹکٹ حالیہ دنوں میں جعلی ڈگری کی بنا پر ‌ والے سابقہ دور کے ق لیگ کے ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کو دیا۔ابھی نشانات الاٹ نہیں ہوئے تھے کہ سپریم کورٹ نے انہیں الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دے دیا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا ٹکٹ اپنے 25 سالہ بھتیجے کو منتقل کر دیا لیکن عوام کے سامنے وہی آتے ہیں اور الیکشن کمپین بھی وہی چلا رہے ہیں۔

اول الذکر کے خلاف علاقے کے عوام میں کافی نفرت پائی جاتی ہے کیونکہ موصوف نے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے۔
آخرالذکر عوامی حلقے میں ترقیاتی کام کروانے کی وجہ سے بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی وجہ سے عوام میں ان کی مقبولیت کا گراف نیچے آ چکا ہے۔

تیسرے بڑے امید وار چوہدری نذیر احمد ارائیں ہیں جو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے تھے بعد ازاں یہ بھی مسلم لیگ ق میں چلے گئے لیکن جلد ہی ہوش میں آ گئے اور واپس مسلم لیگ ن میں واپس آ گئے اور بعد ازاں جج بحالی کی تحریک میں بھرپور حصہ لیا اور مسلم لیگ ن کی طرف سے مظاہرین میں شامل ہو کر گرفتار بھی ہوئی اور جیل میں بند رہے۔
ن لیگ کی ٹکٹ کے یہ بہت مضبوط امیدوار تھے لیکن ن لیگ نے عوامی امنگوں کے خلاف ٹکٹ نسیم مہدی شاہ صاحب کے حوالے کر دیا جس کی وجہ سے انہوں نے الیکشن آزاد لڑنے کا فیصلہ کیا اور عوامی اتحاد کی بنیاد رکھی جس میں علاقے کے بہت سارے منجھے سیاستدان اور کثیر تعدار میں عوامی حلقوں کی نمائندگی انہیں حاصل ہے۔

اب صورتحال یہ ہے کہ انہیں عوامی مقبولیت کے گراف پر دیکھا جائے تو ان کا نمبر اول درجہ پر نظر آتا ہے لیکن دوسری طرف پیپلز پارٹی کے چوہدری نذیر احمد جٹ بھی کسی سے کم نہیں ہیں اور گراف میں ان کے بالکل قریب قریب ہیں۔ البتہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نسیم مہدی شاہ صاحب کا گراف کافی نیچے ہے اور اگر کوئی بڑا گھپلا نہ ہوا تو بری طرح ہار ان کا مقدر ہے۔
یعنی اب مقابلہ دو نذیروں کے درمیان ہے اور نیوٹریل رہنے والا یہ فیصلہ نہیں کر سکتا ہے کہ کون سا چوہدری نذیر جیتے گا کہ گھمسان کا رن پڑے گا اور ہار جیت کا فیصلہ چند سو ووٹوں سے ہو گا۔
یہ تھی جناب ہمارے علاقے کی سیاسی ڈائری جو بدست چاند بابو تشکیل پائی۔ کوشش کی ہے کہ اس میں نہایت جانبداری کا مظاہرہ کیا جائے ورنہ ہم تو اپنے والے نذیر کو جتوا چکے ہوتے۔ :mrgreen:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by چاند بابو »

الیکشن مہم کے سلسلے میں‌وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج بوریوالا حلقہ این اے 167 میں موجود ہیں اور قومی خزانے سے کروڑوں روپے ان کے اس ایک دن کے ٹور پر خرچ ہو رہے ہیں میں سارا منظر اپنی آنکھوں کے ذریعے اپنے دماغ کے کینوس پر اتار رہا ہوں اور اندر ہی اندر کڑھ رہا ہوں کہ کاش ایک آج کے دن وزیراعظم کہیں نا جاتے اپنے گھر میں سوئے رہتے تو آج ہمارے حلقہ میں تین سکول اسی رقم سے بن سکتے تھے جو ان کی سیکورٹی و پروٹوکول کے نام پر لٹ گئے۔
کاش آج کے دن وزیراعظم کا گھر سے نکلنے کا موڈ نہ ہوتا تو اسی بچنے والے پیسے سے حلقے کے عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کے دو تین پراجیکٹ لگاجا سکتے تھے۔

لیکن کیا کیا جائے وزیراعظم صاحب تو یہاں موجود ہیں اور اپنے پارٹی امیدوار کی خاطر ووٹوں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔لیکن شاید انہیں یہ احساس نہیں‌کہ‌ان‌کے‌ایک‌ایسے‌دورے‌ کی مد میں اٹھنے والے اخراجات سے اسی روز ‌پاکستان‌میں سینکڑوں افراد بھیک منگے ہو جاتے ہیں۔

کاش انہیں اس بات کا احساس ہو جائے تو شاید کوئی آج رات بھوکا سونے سے بچ جائے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by انصاری آفاق احمد »

:( :( :( :( :(
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by رضی الدین قاضی »

:oops: :oops: :oops: :oops: :oops:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by چاند بابو »

ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ ووٹ کاسٹنگ کا عمل جاری ہے جو ابھی آدھا گھنٹہ یعنی شام پانچ بجے تک رہے گا، مجموعی طور پر سارا عمل پرامن طریقے سے انجام پا رہا ہے چھوٹے چھوٹے لڑائی جھگڑوں کی اطلاع ہے جہاں بچ بچاؤ کروا دیا گیا ہے۔ صرف ایک گاؤں 253 ای بی میں آزاد امیدوار چوہدری نذیر احمد ارائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حامیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کےنتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو ئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
حلقہ سے بڑی تعداد میں دھاندلی کی کوششوں کی اطلاع ہے، حالانکہ علاقے میں تعینات نہیں لیکن پھر بھی FC کے چھ اہلکار بھی پکڑے گئے ہیں جس پر پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ مجموعی طور پر آزاد امیدوار چوہدری نذیر احمد ارائیں کی پوزیشن بہتر نظر آ رہی ہے لیکن نتائج آنے تک کچھ بھی حتمی طور پر کہا نہیں جا سکتا ہے۔


ابھی کچھ دیر بعد ووٹنگ کا عمل مکمل ہو جائے گا اس کے بعد دو سے تین گھنٹے میں نتائج کا اعلان شروع ہو جائے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by شازل »

دیکھتے ہیں‌معرکہ کس کے ہاتھ لگتا ہے
اگر آپ کا امیدوار جیت گیا تو مٹھائی کھلانی پڑے گی
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by اعجازالحسینی »

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جیت چکے ہیں
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by چاند بابو »

اس لئے مٹھائی بالکل نہیں کھلائی جائے گی۔ :cry:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by شازل »

چلو پکوڑے ہی کھلا دیں :o
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by چاند بابو »

بالکل نہیں بلکہ آپ لوگ میری دل جوئی کے لئے مجھے کچھ کھلاؤ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by شازل »

آپ کی دلجوئی کے لیے ہم فی الوقت خود ہی پکوڑے کھالیتے ہیں
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by اعجازالحسینی »

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: حلقہ این اے 167 بوریوالا کی سیاسی ڈائری

Post by انصاری آفاق احمد »

ایک عدد میرے لئیے بھی کھا لیجئے. :mrgreen:
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “سیاست”