دہر میں حرفِ محبت عام ہونا چاہئے ۔ سرور عالم راز سرور

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

دہر میں حرفِ محبت عام ہونا چاہئے ۔ سرور عالم راز سرور

Post by سیدتفسیراحمد »

دہر میں حرفِ محبت عام ہونا چاہئے
زندگی شائستۂ اسلام ہونا چاہئے

آدمی کو خوگر آلام ہونا چاہئے
ہر سحر میں کچھ تو رنگ شام ہونا چاہئے

ہر تقاضہ عشق کا بے اصل ہے، بے اصل ہے
درد کو اپنا ہی خود انعام ہونا چاہئے

مٹ ہی جائے گا کسی دن یہ دلِ درد آشنا
اِس فسانہ کا یہی انجام ہونا چاہئے

شکوۂ دنیا کہاں تک اِس سے کچھ حاصل نہیں
تم کو اپنے کام سے بس کام ہونا چاہئے

منزلِ دل میں بھلا کیا کام عقل و ہوش کا
منزلِ دل میں جنوں سے کام ہونا چاہئے

شعر میں کھل جائیں گے راز و نیاز ِآگہی
دل کو لیکن مائلِ الہام ہونا چاہئے

لوگ کہتے ہیں تمہیں دیوانہ اے سرور تو کیا
کچھ تو دنیا میں تمہارا نام ہونا چاہئے
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب !
اچھی شیئرنگ کے لیئے شکریہ تفسیر بھائی۔
Post Reply

Return to “اردو شاعری”