بانی پاکستان کا یوم وفات عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

بانی پاکستان کا یوم وفات عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

Post by چاند بابو »

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ساٹھ ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔کراچی میں مزار قائد پر صبح نمازفجر کے بعد قرآن خوانی کے آغازہوا اس کے بعد فاتحہ خوانی ہوئی اور پانی پاکستان کی مغفرت‘ ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزار قائد پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے علیحدہ علیحدہ مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ملک بھر میں بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات منعقد ہورہی ہیں ۔ بانی پاکستان کے مزار پر حکومتی شخصیات اورعوام بھی حاضری دیتے اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے۔

بانی پاکستان کے 61 ویں یوم وفات پر اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کئے ہین جبکہ الیکٹرانک میڈیا بھی خصوصی پروگرام پیش کر رہا ہے جس کے ذریعے نئی نسل کو قائد اعظم کی ملت اسلامیہ خاص طورپر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے خدمات سے روشناس کرایاجائے گا۔

قائد اعظم کے یوم وفات پر صدرو وزیراعظم کے پیغامات
صدر آصف علی زردای اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اہداف اور مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے اکسٹھ ویں یوم وفات پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے عسکریت پسندوں اور عسکریت پسند ذہنیت کیخلاف جدوجہد کرناہوگی۔

انہوں نے کہاکہ قوم کو آج یہ عہد کرنا ہوگا کہ دہشت گردوں کو ملک کے سماجی ڈھانچے سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں بابائے قوم کے بتائے ہوئے اصولوں اتحاد، تنظیم اور نظم وضبط پر عمل کرناچاہئے۔

قائداعظم جیسی عظیم شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،گورنر بلوچستان:
گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے قائد اعظم کے یوم وفات کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم جیسی عظیم شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بے مثال بصیرت، ذہانت، دیانت اور جرات کا پوری دنیا نے اعتراف کیا ہے اور ہمیں اپنے اس عظیم قائد پر فخر ہے جس نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور ناقابل شکست عزم کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو ایک غیر قوم کی غلامی سے نجات دلائی اور پاکستان کی شکل میں ایک آزاد اور خود مختا وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، گورنر نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے شکر گزار اور احسان مند ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کی زندگی سے سبق حاصل کریں، ان کے اصولوں پر صدق دل سے عمل کریں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے دن رات محنت کریں اور اپنے آپ میں نظم و ضبط ، اتحادو اتفاق اور اسلامی بھائی چارہ پیدا کر کے ایک متحد اور مضبوط قوم کی حیثیت سے دنیا میں اپنا مقام پیدا کریں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قائد اعظم کی روح کو ہمیشہ اپنے جوار رحمت میں رکھے اور ہم سب کو اس ملک کی تعمیر و ترقی اور قوم کی خوشحالی کے لیے خلوص ، محنت اور تندہی سے کام کرتے رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بانی پاکستان کا یوم وفات عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

Post by شازل »

قائد جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے
ان کی جلد وفات نے پاکستان کو ایک لاوارث ملک بنا دیا اور پھر جس کا جی چاہا بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے
آج کا یہ پاکستان قائد کا پاکستان نہیں ہے بلکہ یہ ملٹری ،جاگیرداروں ،بیوروکریسی اور ظالموں کا پاکستان ہے :evil:
klmn867
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Fri Dec 04, 2009 9:27 am

genital warts

Post by klmn867 »

thanks for sharing this:)
Post Reply

Return to “پاک وطن”