دعا

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
ساجد پرویز آنس
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Sun Apr 20, 2014 11:32 pm
جنس:: مرد

دعا

Post by ساجد پرویز آنس »

خدایا سن دعا میری مجھے تُو سرخَرُو کر دے
مرےدل کو چمک دے دےکہ مثلِ خوبرُو کر دے
نیا شوقِ تکلّم دے وہ تُو ذوق ِ تعلّم دے
کہ اس نابود صلصالِ زمن کو جو گرُو کردے
مرےدل کو عطا کر دےکہ اک شوقِ سحرخیزی
اسی ذوقِ تقاضا سے عباد ِ قبلہ رُو کر دے
شناسا کر حقیقت سے بچا لےپھر کدورت سے
زمانے کے غریبوں کو عطا تو آبرُو کر دے
مرے دل کی تمّنا ہے خدایا تو وہ پوری کر
مدینے ہی مجھےلےچل حَرَم کے روبرُو کردے
گُلِ نَو میں اُجاگر کر تمّنا رونَمائی کی
چمن کا ہر شجَر پھر صُورَتِ طُورِ تَرُو کر دے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: دعا

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “اردو شاعری”