میکسیکن ڈش ٹاکو

روائتی پکوان سے لے کر ہمہ قسم رنگ رنگ کے کھانوں کی تراکیب، ایسی کہ آپ کے منہ میں بھی پانی آ جائے
Post Reply
فرناز
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Sun Apr 26, 2009 2:38 pm

میکسیکن ڈش ٹاکو

Post by فرناز »

ٹاکو روٹی کے اجزاء

میدہ 1 پیالی
انڈہ 1 عدد
کارن فلو ر 2 کھانے کے چمچ
نمک چٹکی بھر
دودھ آدھی پیالی
پانی حسب ضرورت

فلنگ کے اجزاء

پسندے 3 عدد فریز کیئے ھوئے
ٹماٹر 3 عد د چوکور ٹکٹرو ں میں کٹے ھوے
پیاز درمیانہ سائز 3 عد د باریک کٹے ھوے
مٹر 1 پیالی ابلے ھوے
شملہ مرچ 2 عدد کٹی ھوئی
کاٹییج چیز1 پیکٹ
کالی مرچ آدھاکھانے کا چمچ تازہ کٹی ھوئی
نمک حسب ضرورت
سویا ساس 1 کھانے کا چمچ
کوکنگ آئیل 1 کھانے کا چمچ

روٹیاں بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے میدہ ،دودھ ،نمک ،کارن فلور،انڈہ 1 پیالے میں مکس کرلیں پھر اتنا پانی ڈالیں کہ آمیزہ نہ زیادہ گاڑھاہو اور نہ زیادہ پتلا ھو۔بس ایسا ھو کہ پین میں پھیلانے پرآسانی سے اس کی روٹی بن جاے۔اب پین کو گرم کریں اس میں آئل ڈالیں اور گہرے چمچ کی مدد سے آمیزہ ڈال کر فوراً پھیلا لیں اور ایک سائیڈ سے سینک کر باری باری ساری روٹیاں بنا لیں

فلنگ بنانے کی ترکیب
اب فرائ پین میں فریز کیے ھوے پسندوں کو ذرا کچل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں پھر سویا ساس لگا کر ہلکا سا تل لیں پھر اس میں باقی کی سبزیاں ڈال کر فرای کر لیں نمک کالی مرچ ملا کر اتار لیں۔لیجیے مزیدار فلنگ تیار ھے۔

پیش کرنے کا طریقہ
پہلے تیار کی ھوئ روٹیوں کو ڈیپ فرائ کر لیں پھر گرما گرم روٹیوں کے درمیان میں فلنگ ڈالکر املی ساس کے ساتھ مزے اڑائیے۔


Image
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

Post by عاطف »

بہت اچھی پوسٹ‌ھے ویسے آپ شادی سے پہلے ہی اتنی اچھی کوکنگ کر لیتے ہیں‌کمال ھے ویسے
مجھے دعوت اسلامی سے پیار ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اتنی اچھی کوکنگ کر نہیں لیتے ہیں بلکہ اتنی اچھی کوکنگ لکھ لیتے ہیں مزہ تو تب ہے جب اتنی اچھی کوکنگ کرکے ہمیں کھلائیں گے بھی۔ :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “دسترخوان”