بھارت پر فتح کا خواب پھر ادھورا رہ گیا

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
لدھیانوی
کارکن
کارکن
Posts: 81
Joined: Thu Mar 17, 2011 10:38 am
جنس:: مرد
Contact:

بھارت پر فتح کا خواب پھر ادھورا رہ گیا

Post by لدھیانوی »

کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو انتیس رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
دو اپریل کو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس فائنل میں بھارتی ٹیم سری لنکا کا سامنا کرے گی۔
موہالی میں کھیلے جا رہے اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 261 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستانی ٹیم پچاسویں اوور میں دو سو اکتیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو چوالیس رنز کا آغاز دیا تاہم اس کے بعد کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہیں ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ کوئی بھی پاکستانی بلے باز اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا اور مڈل آرڈر میں یونس خان اور مصباح الحق کی سست روی ٹیم کو لے ڈوبی۔
بھارت کی جانب سے اشیش نہرا، مناف پٹیل، ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ نے دو، دو وکٹیں لیں۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو ساٹھ رن بنائے۔ بھارتی اننگز کی خاص بات سہواگ کی جارحانہ بلے بازی اور سچن تندولکر کی نصف سنچری تھی، یہ ایک روزہ میچوں میں ان کی پچانوویں نصف سنچری تھی۔
سہواگ نے اننگز کے تیسرے ہی اوور میں عمر گل کو پانچ چوکے لگائے لیکن وہ چھٹے اوور میں پچیس گیندوں پر اڑتیس رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پاکستانی فیلڈرز نے تندولکر کے چار کیچ چھوڑ کر انہیں ایک بڑی اننگز کھیلنے کا موقع فراہم کیا اور انہوں نے پچاسی رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ایک روزہ میچوں میں ان کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔ ان کے علاوہ سعید اجمل دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارت نے اس سے قبل سنہ انیس سو تراسی کے ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا جبکہ دو ہزار تین کے ورلڈ کپ میں اسے آسٹریلیا نے شکست دی تھی۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ پانچواں میچ تھا اورگزشتہ چار میچوں کی طرح روایتی حریف کے خلاف اس بار بھی فتح کی دیوی پاکستانی ٹیم پر مہربان نہ ہو سکی۔
پاکستان کی ٹیم:محمد حفیظ، کامران اکمل، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، شاہد آفریدی،عمر اکمل،عبدالرزاق،عمرگل،سعید اجمل اور وہاب ریاض
بھارت کی ٹیم: سچن تندولکر، وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، ویرات کوہلی، یوراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی، سریش رائنا، اشیش نہرا، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان اور مناف پٹیل
محمد الیاس لدھیانوی
http://fb.com/shaheedeislam
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بھارت پر فتح کا خواب پھر ادھورا رہ گیا

Post by افتخار »

v_v_g
یار اب کیا کریں اس ٹیم کا
ان کا تو کوئی حال ہی نہیں۔
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بھارت پر فتح کا خواب پھر ادھورا رہ گیا

Post by عتیق »

[center]ہا ہا ہا ہا
افسوس صد افسوس
میں افسوس ہارنے پر نہیں بلکہ اس بات پر کررہا ہوں کہ اس میچ کو جیت نے کی امید کتنے لوگوں نے لگا رکھی تھی.کتنی عوام رورہی تھی کتنے لوگوں نے اپنے کام کاج کی چھٹی کی بلکہ حکومت کی طرف سے آج کی چھٹی کا اعلان بھی کیا گیا تھا.
کتنے لوگوں کی مزدوری گئی،کتنے لوگوں کا دوکان کاروبار بند رہا. کتنے لوگوں کا دل جلا ،کتنے لوگوں نے نماز پڑھ پڑھ دعائیں کیں کہ جیت پاکستان کی ہو؟تسبیح لیکر دعائیں کی بچوں سے لیکر بڑوں تک ہر ایک کی خواہش تھی کہ پاکستان جیتے،
ہر گلی ، کونچے ، محلوں ، گھروں ، چوراہوں میں جیت جیت کا چرچہ ہوا آخر میں کیا ہوا؟ ہار ہوی اپنی ناک کاٹ کر اپنا منہ کالا کرکے اور پوری پاکستانی عوام کی امید پر پانی پھیر کر ........................کیا ملا؟؟؟؟؟؟؟؟؟
افسوس کہ اگر یہ سب کشمیر ،افغانستان،عراق،شام،مصر،الجزائر،اور دوسرے مسلم ممالک کے عوام پر ہونے والے ظلم کی خلاف ہوتا اگر یہ انسوں ان لوگوں کے حق میں ہوتی جو اپنی زندگی جہاد اور دین کی سربلندی کے لیے وقف ہیں اگر یہ دعائیں ان لوگوں کے لیے ہوتی جو اللہ اور اس کے دین کی خاطراپنا تن من دھن قربان کررہے ہیں اگر یہ تہجد کی نمازین اپنی اور پوری پاکستان کی عوام پر منافق حکران سے آزادی نجات دلانے پر ہوتی تو میں امید سے کہتا ہوں کہ آج پاکستان بھی جیتا اور اس کے عوام پر یہ رسوائی اور زلت کا دن دیکھنا نہیں پڑھتا
میرا دل کہتا ہے کہ یہ میچ ایک سونچے سمجھے منصوبے کی تحت کھیلا گیا ہے پاکستانی کھلاڑیوں پر اس قدر دباؤ اور انڈیا سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کےلیے اپنی ناک کاٹی ہے.
بہتر ہے کہ پاکستانی عوام کرکٹ کو چھوڑ کر اپنی زندگی کو ان خرافات سے دور کرلے تو اچھا ہوگا.




[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
لدھیانوی
کارکن
کارکن
Posts: 81
Joined: Thu Mar 17, 2011 10:38 am
جنس:: مرد
Contact:

Re: بھارت پر فتح کا خواب پھر ادھورا رہ گیا

Post by لدھیانوی »

r:o:s:e آپ کی بات سو فیصد درست ہے- r:o:s:e
محمد الیاس لدھیانوی
http://fb.com/shaheedeislam
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: بھارت پر فتح کا خواب پھر ادھورا رہ گیا

Post by پپو »

[center]“جا اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا“[/center]
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بھارت پر فتح کا خواب پھر ادھورا رہ گیا

Post by عتیق »

پپو wrote:[center]“جا اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کے سو جا“[/center]


h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
بھیا حسرت مجھے نہیں ہے.میں کرکٹ کا شوقین ہی نہیں ہوں.
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بھارت پر فتح کا خواب پھر ادھورا رہ گیا

Post by افتخار »

واہ پپو کیا بات کی آپ نے
واقعی یہ بات تو سچ ھے لیکن سنا ھے کہ اس میں بھی کسی لابی نے کام کیا ھے اور یہ بات کس حد تک سچ ھے یہ تو شاید کوئی بھی نا بتا سکے۔
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: بھارت پر فتح کا خواب پھر ادھورا رہ گیا

Post by نورمحمد »

افتخار wrote:واہ پپو کیا بات کی آپ نے
واقعی یہ بات تو سچ ھے لیکن سنا ھے کہ اس میں بھی کسی لابی نے کام کیا ھے اور یہ بات کس حد تک سچ ھے یہ تو شاید کوئی بھی نا بتا سکے۔

. . .ہو سکتا ہے . . .
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: بھارت پر فتح کا خواب پھر ادھورا رہ گیا

Post by نورمحمد »

ذرا یہ بھی سنو . . . .

اچھا ہی ہوا پاکستان میچ ہار گیا۔
اگر جیت جاتا تو ہوائی فائرنگ پتہ نہیں کتنے گھروں کے چراغ گل کردیتی۔ کسی گھر کا کمانے والا جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا۔ منچلے نوجوان جشن منانے کے لئے سڑکوں پر نکل آتے تیز رفتار گاڑیاں چلاتے موٹر سائیکلوں سے سلنسر نکال لیتے پھر کسی نہ کسی کی جان جاتی۔

رات کو ہی میں اپنے دوست کے ساتھ دفتر سے نکلا اور ایک رکشے میں بیٹھ گئے۔ دوران سفر ہی ہم میچ پر گفتگو کررہے تھے کہ رکشے والا پاکستانی ٹیم کو کوسنے لگا کہ انہوں نے بری کارکردگی دکھائی ہے لگتا ہے کہ یہ بک گئے ہیں۔ پھر بولا کہ میں نے پاکستان کی جیت پر بیس ہزار کا جوا کھیلا تھا اور میں اللہ تعالٰی سے دعائیں کی کہ یااللہ پاکستان کو میچ جتا دے۔ سبحان اللہ! جوا کھیل کر ناجائز کام کیا اور پھر اللہ تعالٰٰی سے دعا بھی کی کہ اسے جوا جتوادے۔

اس ملک کے کروڑوں لوگوں نے پاکستانی ٹیم کے لئے دعا کی لیکن اللہ تعالٰی جو کرتا ہے ٹھیک ہی کرتا ہے۔

بشکریہ : جناب راشد احمد
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بھارت پر فتح کا خواب پھر ادھورا رہ گیا

Post by بلال احمد »

وہ کہتے ہیں نہ

وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”