رنگین ہیکرز, بلیک، وائٹ اور گرے ہیٹ ہیکرز

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
زارا
کارکن
کارکن
Posts: 88
Joined: Sat Mar 19, 2011 6:46 pm
جنس:: عورت
Location: اللہ کی زمین
Contact:

رنگین ہیکرز, بلیک، وائٹ اور گرے ہیٹ ہیکرز

Post by زارا »

السلام علیکم

ہیکرزکون ہوتے ہیں؟

آج کے آرٹیکل میں، میں ہیکرزکو ڈیفائن کروں گی۔ ہیکر کا لفظ سنتے ہی ذہن میں ایک بہت ہی زیادہ قابل کمپیوٹر پروگرامر کی شخصیت نمودار ہوتی ہے جو کسی کی اجازت کے بغیر ہر پابندی کو توڑتے ہوئے اس کے کمپیوٹر میں داخل ہوجاتا ہے اور نہ صرف اس کمپیوٹر میں موجود ڈیٹا بلکہ اس سے منسلک دیگر کمپیوٹرز کا ڈیٹا بھی چوری کرسکتا ہے۔ مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ جس طرح لوگ اچھے یا برے ہوتے ہیں اسی طرح ہیکربھی اچھے یا بُرے ہوتے ہیں ۔ ہیکرز کو ان کی خصوصیات یا مقاصدکی بنا پر مختلف اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

1۔ بلیک ہیٹ
2۔ وائٹ ہیٹ
3۔ گرے ہیٹ

آپ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ یہ ہیکرز اتنے رنگدار کیوں ہوتے ہیں؟ راصل ہیکرز کو بھی ان کے عزائم کی بنا پر سیاہ یا سفید کہا جاتا ہے۔

بلیک ہیٹ (Black Hat)

بلیک ہیٹ ہیکر، کمپیوٹنگ کی زبان میں اُسے کہا جاتا ہے جو نیٹ ورک سے جڑے کسی کمپیوٹر پر بغیر اجازت اور بُری نیت سے رسائی حاصل کرتا ہے۔ بلیک ہیٹ ہیکرز کی کارروائیوں کا مقصداکثر کسی کے سسٹم کو نقصان پہنچانا، ان کے کمپیوٹر سے ڈیٹا چرانا، کریڈٹ کارڈ نمبر یا پاس ورڈ اُڑانا، ذاتی نفع یا صرف دوسرے پر اپنی برتری ثابت کرنا ہوتا ہے۔ رچرڈ اسٹالمین نے ہیکنگ کے موضوع میں کریکر (Cracker) کی ایک نئی اصطلاح وضع کی۔ لفظ کریکر بنیادی طور پر بلیک ہیٹ ہیکر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بیشتر لوگ ہیکر اور کریکر کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں۔ ہیکر ز میں بلیک ہیٹ یا وائٹ ہیٹ (جن کا ذکر آگے آئے گا) ہوتے ہیں جبکہ کریکر کی اصطلاح صرف بلیک ہیٹ کے لیے ہی استعمال ہوتی ہے۔
بلیک ہیٹ، ہیکنگ میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ایڈوانس پروگرامنگ اور سوشل انجینئرنگ کے استعمال سے واقف ہوتے ہیں۔ بلیک ہیٹ ہیکرز کی یہ قسم کسی سسٹم میں داخل ہونے کے لئے اپنے سافٹ ویئر یا ہارڈویئر ٹولز خود تیار کرتے ہیں۔ یوں کہنا چاہئے کہ یہ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک کمپیوٹر پروگرامر ہوتے ہیں۔ جبکہ دوسرے وہ بلیک ہیٹ ہیکرز ہوتے ہیں جو پروگرامنگ وغیرہ سے نا واقف ہوتے ہیںاور یہ دوسروں کے بنائے ہوئے خودکار ٹولز استعمال کرتے ہوئے کریکنگ کرتے ہیں۔ اِن میں سے بیشتر اس بات سے قطعی ناواقف ہوتے ہیں کہ یہ پروگرام کیسے کام کرتے ہیں۔ بس ٹول کو رَن کیا اس کے بعد چائے کی ایک پیالی لی اور کسی کے سسٹم کا بیڑا غرق۔ ان کے لئے لفظ ہیکر کا استعمال برا سمجھا جاتا ہے اس لئے یہ اسکرپٹ کڈیز کہلاتے ہیں۔

وائیٹ ہیٹ (White Hat)
وائٹ ہیٹ ہیکرز کو بااخلاق ہیکرز بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی سرور یا نیٹ ورک میں داخل ہو کر اس کے مالکان کو اس سرور یا نیٹ ورک کے سیکیورٹی ہولز کے بارے میں بتاتے ہیں یا ان سیکیورٹی ہولز کو دور کرتے ہیں۔ ان کی یہ تمام کوششیں سیکیورٹی کو محفوظ بنانے کے لیے ہوتی ہیں۔ ان میں سے اکثر کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنیوں کے ملازمین ہوتے ہیں۔ انہیں اسنیکرز (sneakers) بھی کہتے ہیں اور ان کے گروپ کو اکثر ٹائیگر ٹیم کہا جاتا ہے۔
وائٹ ہیٹ ہیکرز اور بلیک ہیٹ ہیکرز میں بنیادی طور پر یہ فرق ہوتا ہے کہ وائٹ ہیکرز کے مطابق وہ ہیکر کی اخلاقیات پر نظر رکھتے ہیں۔بلیک ہیٹ ہیکرز کی طرح وہ سیکیورٹی سسٹم کی تمام تفصیلات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں اورضرورت پڑنے پر کسی بھی مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔بنیادی طور پر وائٹ ہیٹ ہیکرز کا مقصد سسٹم کو محفوظ بنانا ہوتا ہے جبکہ اس کے بر عکس بلیک ہیٹ ہیکر کا مقصد سسٹم کی سیکیورٹی کو ختم کرنا۔لیکن بات جب اپنے سسٹم کی ہو تو بلیک ہیٹ ہیکرز بھی اسے محفوظ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کرپٹوگرافی سے متعلق لائبریریز کے ساتھ فروخت کیا جاتا ہے۔ لیکن جب یہ آپریٹنگ سسٹم امریکہ سے باہر فروخت کیا جاتا ہے یہ لائبریریز کسی کام کی نہیں رہتیں کیونکہ آپریٹنگ سسٹم ان کو لوڈ کرنے سے انکار کردیتا ہے۔ امریکہ سے باہر یہ آپریٹنگ سسٹم صرف ایسی لائبریریز کو لوڈ کرتاہے جو مائیکروسافٹ نے signed کی ہوں اور مائیکروسافٹ اس بات کی پابند ہے کہ بیرون ملک کسی بھی لائبریری کو signed کرنے سے پہلے وہ امریکی حکومت سے اس بات کی اجازت لے۔ اس پابندی کی وجہ سے امریکی حکومت نے کرپٹوگرافی کے اعلیٰ معیارات کو خود تک محدود کررکھا ہے۔ لیکن امریکہ سے باہر موجود ہیکرز نے مائیکروسافٹ ونڈوز کے بی ٹا ورژنز کے باریک بینی سے معائنے کے بعد ایک ایسا طریقہ دریافت کرلیا ہے جو ونڈوز کو ایسی تمام لائبریریز کو لوڈ کرنے پر مجبور کردیتا ہے جو مائیکروسافٹ نے signed نہیں کی ہیں۔
بظاہر یہ ایک بری حرکت محسوس ہوتی ہے مگر اکثر ہیکر کمیونٹیز اسے وائٹ ہیکنگ کہتی ہیں کیونکہ اس طرح کرپٹو گرافی امریکہ اور اس کی عوام تک محدود رہنے کے بجائے دنیابھر میں پھیل سکے گی۔
موجودہ دور میں سرچ انجن بھی بلیک ہیٹ اور وائٹ ہیٹ کاکردار ادا کررہے ہیں۔ سرچ انجن میں بلیک ہیٹ طریقہ واردات کو spamdexing کہا جاتا ہے۔ اس میں سرچ کیے گئے نتائج کو مخصوص ویب سائٹس پر ری ڈائریکٹ کر دیا جاتاہے۔

گرے ہیٹ ہیکرز (Gray Hat)
وائٹ ہیٹ اور بلیک ہیٹ کے بارے میں آپ نے پہلے بھی سن رکھا ہوگا مگر گرے ہیٹ ہیکرز کے بارے میں شاید آپ کی معلومات ناکافی ہوں۔
گرے ہیٹ کمپیوٹر کمیونٹی میں ماہر ہیکرز کے طور پر جانے جاتے ہیںجو کبھی قانونی طور پر کام کرتے ہیں اور کبھی غیر قانونی طور پر، کبھی اچھی نیت سے اور کبھی بُری نیت سے۔ زیادہ تر گرے ہیٹ ہیکر اپنے ذاتی مفاد یا برے عزائم سے کام نہیں کرتے۔ لیکن کبھی کبھار وہ اپنے کام کے دوران جرائم کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں۔گرے ہیٹ ہیکرز، بلیک ہیٹ ہیکرز اوروائٹ ہیٹ ہیکرز کی درمیانی قسم ہوتے ہیں۔ اکثر گرے ہیٹ ہیکر کسی سسٹم میں داخل ہو کربغیر کوئی نقصان پہنچائے صرف اپنا نام وہاں چھوڑ آتے ہیں۔

آئیے گرے ہیٹ کو سمجھنے کے لئے ایک مثال کا سہارا لیتے ہیں۔
امجد نے پرویز کے لیے ویب سائٹ بنائی جسے علی کے سرور پر چلایا جا رہا ہے۔علی کا سرورامانت کے نیٹ ورک پر چلایا جا رہا ہے۔اب علی صاحب کو معلوم نہیں کہ اس کے سرور پر ایک سیکیورٹی ہول ہے۔امانت کو اس سیکیورٹی ہول کے بارے میں معلوم ہو جاتا ہے اور وہ اس کی مدد سے سرور کو مانیٹر کرنا شروع کرتا ہے۔ کیونکہ پرویز کے سرور پر مختلف آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ اور امانت جاننا چاہتا ہے کہ علی کے سرور پر مزید کیا کنفیگر کیا جا رہا ہے۔ادھر علی صاحب کو فاروق سے بھی مسئلہ ہے جس کو اس کے سرور پر ایک سیکیورٹی ہول مل گیا ہے اور وہ اسے استعمال کرتے ہوئے علی کے سرور پر پیچیدہ وائرس انسٹال کر دیتا ہے جس کی وجہ سے علی کا سرور تین دن میں خراب ہو جائے گا۔
اب کیونکہ امانت سرور کو مانیٹر کر رہا ہوتا ہے اس لیے اسے فاروق کے وائرس کا پتہ چل جاتا ہے اور وہ فاروق کے سرور چھوڑنے کا انتظار کرتا ہے اور جیسے ہی وہ سرور چھوڑتا ہے امانت صاحب اس وائرس کو ختم کر دیتے ہیں۔اس سے امانت صاحب کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ ان کے سروریا نیٹ ورک میں کیا کیا سیکیورٹی ہول ہے اور انہیں اپنے سرور کو محفوظ بنانے کے لیے کیا کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔

شکریہ

[center]زارا Allah's Love[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: رنگین ہیکرز, بلیک، وائٹ اور گرے ہیٹ ہیکرز

Post by نورمحمد »

n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: رنگین ہیکرز, بلیک، وائٹ اور گرے ہیٹ ہیکرز

Post by چاند بابو »

بہت خوب زارا جی بہت اچھی تحریر شئیر کرنے کا شکریہ۔
لیکن یہ تحریر میں پہلے ہی اردونامہ پر شئیر کر چکا ہوں۔
[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=76&t=2926[/link]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”