فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

فورم میں موجود مفید ڈاونلوڈ فائلز اور ان پر تبصرے
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by یاسر عمران مرزا »

السلام علیکم

میں فوٹو شاپ کے مڈل ایسٹرن ورژن ایک عرصہ سے استعمال کر رہا ہوں۔ مڈل ایسٹرن ورژن میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ یہ عربی تحریر کو سپورٹ کرتا ہے۔ لیکن پھر بھی ان ورژنز میں اردو کے اچھے فونٹس کے ساتھ لکھنا ممکن نہیں۔ اسکی وجہ ان تمام ورژنز میں اردو لیگچرز کی سپورٹ شامل نہیں۔ اس لیے جب بھی آپ فوٹو شاپ میں علوی نستعلیق، جمیل نوری نستعلقی یا جمیل نوری کشیدہ فونٹ استعمال کرتے ہوے اردو تحریر لکھیں گے تو آپکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نقاط اوپر نیچے ہو جائیں گے اور الفاظ ٹوٹ جائیں گے۔ میں نے اس مسئلے کو شاکر القادری صاحب کے ساتھ ڈسکس کیا تو انہوں نے بتایا کہ فوٹو شاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن ورژن میں اردو کی سپورٹ اچھی طرح شامل کی گئی ہے اور وہ وہی ورژن استعمال کر رہے ہیں۔ جس پر میں نے اس ورژن کا ٹرائل سافٹ وئر ڈاؤن لوڈ کر کے آزمایا تو اردو تحریر بڑے اچھے انداز میں‌لکھی گئی اور کسی قسم کا کوئی مسلہ نہیں آیا۔

تاہم اس ٹرائل ورژن کا 30 دن تک محدود ہونا ایک قباحت تھی ۔ جس کا حل بھی میں نے شاکر بھائی کی مدد سےتلاش کر لیا اور ایک کریک فائل کی مدد سے اس نسخے کو ہمیشہ کے لیے کارآمد بنا لیا۔ تاہم اردو نامہ کے قوانین کی وجہ سے میں یہ کریک یہاں شئر نہیں کر پاؤں گا. اگر انتظامیہ اجازت دے تو خصوصی درخواست پر کریک ذاتی پیغام کے ذریعے ممبران کو بھیجا جا سکتا ہے. فی الوقت میرے پاس ٹرائل ورژن کے 25 دن باقی ہیں اور مکمل تسلی ان دنوں کے گزرنے کے بعد ہی ہو سکتی ہے تاہم شروع میں‌آنے والا ٹرائل کا پیغام غائب ہو چکا ہے۔ اردو لکھنے کے لیے بیشتر ممبران کو اسی طرح کے کسی حل کی ضرورت تھی تو میں نے سوچا یہ معلومات آپ کے ساتھ بھی شئر کی جائیں۔ سافٹ وئر حاصل کرنے کے لیے

1۔ فوٹو شاپ مڈل ایسٹرن کی آفیشل سائٹ پر جائیں اور اپنا آپریٹنگ سسٹم منتخب کرنے کے بعد ٹرائل نسخہ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کا سائز 1.69 گیگا بائٹ ہے۔ جس کے لیے اچھے انٹرنیٹ کنکشن پر بھی آپکو کچھ گھنٹے درکار ہوں گے۔
https://www.winsoft-international.com/e ... uit_id=320

2۔ نسخہ مکمل طور پر ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد ایکسٹریکٹ کریں اور انسٹال کر لیں۔ چونکہ یہ نسخہ آفیشل سائٹ سے ڈاؤن لوڈ ہو رہا ہے اس لیے 99 فیصد چانسز ہیں کہ یہ درست طریقے سے انسٹال ہو جائے گا۔

3۔انسٹال ہونے کے بعد فوٹو شاپ کو چلائیں ،یہ آپ سے سیریل نمبر مانگے گا یا ٹرائل چلانے کا آپشن دے گا ، یہاں سے ٹرائل چلا لیں اور ایڈوبی آئی ڈی بنانے سے گریز کریں۔

نوٹ: کمپنی کی آفیشل سائٹ سے دیگر سی ایس فائیو سافٹ وئر بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by محمد شعیب »

ڈاؤن لوڈنگ پر تو لگا دیا ہے
ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد چیک کرتا ہوں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by اضواء »

جاري التطبيق .............
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by یاسر عمران مرزا »

تحریر کا ایک نمونہ دیکھیے.
[center]Image[/center]
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by یاسر عمران مرزا »

یہ تصویر ری سائز کیوں نہیں‌ہو رہی ؟

کیا آپکو ری سائز شدہ نظر آ رہی ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by چاند بابو »

جی نہیں مجھے تو یہ اپنے اصل سائز میں نظر آ رہی تھی البتہ اب میں نے اسے خود سے ری سائز کر دیا ہے،
ایک چھوٹی سی تبدیلی کے ساتھ یعنی پاکستان کے فورمز کی بجائے اردونامہ فورمز لکھ کر۔ :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by یاسر عمران مرزا »

کوئی گل نہیں. میں نے وہاں کے لیے فوٹو بنائی تو یہاں بھی لگا دی.
ویسے دونوں اپنے ہی فورم ہیں.

وہ بھی میرے اچھے دوست کا ہے اورآپ کو بھی میں اچھا دوست ہی سمجھتا ہوں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
یہ تو کام کی چیز ہے
لیکن مجھے علوی نستعلق کے مقابلے میں جمیل نوری نستعلیق پسند ہے
اس کا رزلٹ کیسا ہے اس پر ؟
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by یاسر عمران مرزا »

آپ دونوں فونٹ بہت اچھی طرح فوٹو شاپ سی ایس فائیو میں استعمال کر سکتے ہیں.

والسلام.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by چاند بابو »

شکریہ اچھے دوست۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by علی عامر »

اس میں‌کوئی شک نہیں ۔۔۔ یاسر بھائی ایک اچھے اور فراخ دل انسان ہیں۔ اللہ انہیں سلامت رکھے ۔ آمین۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by شازل »

میں نے مڈل ایسٹ ورژن استعمال کیا ہے اور بہت اچھا ریزلٹ ہے
شکریہ یاسر صاحب
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by یاسر عمران مرزا »

علی عامر اور شازل برادران

بہت شکریہ :D
shirazi
کارکن
کارکن
Posts: 143
Joined: Tue Dec 14, 2010 11:39 pm
جنس:: مرد

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by shirazi »

یاسر بھائی جان
السلام علیکم
میں نےمذکورہ طریقہ سے فوٹو شاپ ڈاؤنلوڈکرکے فل ورزن انسٹال کر لیالیکن اردو تحریر ٹوٹ کر آرہی ہے مثلاً شیرازی
ش، ی، ر،ا،ز،ی یاسر۔ ی، ،اس، ر۔
پلیز جلد از جلد اس کا حل بتائیں۔
ہندوستان کا پہلا اردو اسلامی فورمAlgazali.org
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: فوٹوشاپ سی ایس 5 مڈل ایسٹرن میں اردو لکھنا ممکن

Post by یاسر عمران مرزا »

کیا آپ نے اپنے کمپیوٹر میں اردو انسٹال کر رکھی ہے ؟ اگر نہیں کی تو محمد بلال کا اردو کتابچہ ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں دیے گئے طریقے کے مطابق اردو انسٹال کریں. پھر کنٹرول پینل میں موجود زبان کے اخیتارات میں سے اردو منتخب کریں.

http://yasirimran.wordpress.com/2009/10 ... u-booklet/

یہ سب کرنے کے بعد بھی اگر درست نہ ہو لکھائی تو فونٹ تبدیل کر کے دیکھیں....


ویسے آپ نے فوٹو شاپ اسی لنک سے ڈآون لوڈ کی ہے نا جو میں نے مہیا کیا.
Post Reply

Return to “فورم ڈاونلوڈز”