ptc sites کیا ہیں ؟

ورڈپریس و بلاگسپاٹ بلاگر مسائل کے بارے میں سوال و جواب
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

ptc sites کیا ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

ptc sites سائٹس کیا ہیں ؟
ان کے بارے میں بہت سنا ہے اور کچھ دوست کام بھی کرہے ہیں اور انہیں ارننگ بھی ہو رہی ہے.
کیا اس کی مکمل تفصیلات اردو میں مل سکتی ہیں ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

لگتا ہے کہ یہ معلومات بھی مجھے ہی مہیا کرنا پڑیں گی۔

ویسے شعیب آپ نے یہ صحیح طریقہ ڈھونڈا ہے مجھے اردونامہ سے باندھنے کا۔

بہرحال آتے ہیں موضوع کی طرف۔
PTC Site مخفف ہے Pay To Click کا، اس کا مطلب ہے کہ کلک کرنے کے پیسے دینے والی سائیٹس۔
دنیا بھر میں بے شمار ایسی سائیٹس موجود ہیں جو آپ کو ان کے بتائے ہوئے لنکس یا ایڈز پر کلک کرنے کے پیسے دیتی ہیں۔
ایسی سائیٹس ایک نیٹ ورک کے تحت کام کرتی ہیں، جس میں‌سب سے بنیادی رکن ایڈوٹائیزر ہوتا ہے، یعنی وہ فرد جو لنکس لگاتا ہے۔
یعنی اپنی ویب سائیٹ کا لنک یا بینر فراہم کرنے والا فرد۔
بنیادی طور پر یہی فرد تمام افراد کو لنک کلک کرنے کے پیسے بھی ادا کرتا ہے۔
PTC Sites اس فرد اور آپ کے درمیان ایک رابطے کا کردار ادا کرتی ہیں۔
اس کا فائدہ سب کو ہوتا ہے، جو فرد لنک مہیا کرتا ہے وہ اپنی پراڈکٹ یا ویب سائیٹ کی تشہیر چاہتا ہے،
وہ اپنی سائیٹ پر زیادہ سے زیادہ ٹریفک چاہتا ہے، اس کے لئے وہ ایک PTC سائیٹ سے رابطہ کرتا ہے،
مثال کے طور پر میں اردونامہ کے لئے ایسی ہی ایک سائیٹ سے رابطہ کرتا ہوں اور انہیں کہتا ہوں کہ میری سائیٹ پر ٹریفک بھیجو،
میں ان کے ساتھ ٹریفک بھیجنے کے عوض فی بندہ کچھ رقم مخصوص کر لیتا ہوں، مثال کے طور پر میں نے تین روپے فی بندہ مخصوص کر لیئے۔
اب PTC سائیٹ کے آگے ہزاروں رکن ہوتے ہیں وہ اردونامہ کا لنک ان اراکین کو روانہ کر دیتے ہیں
جن کا کام بس اس لنک کو کھولنا کچھ دیر اس پر موجود رہنا اور پھر اسے بند کر کے کوئی اگلا لنک کھول لینا ہوتا ہے۔
اب فرض کریں اردونامہ پر اس لنک سے جو میں نے PTCسائیٹ کو دیا تھا ایک ہزار لوگ آئے،
میں PTC سائیٹ کو تین ہزار روپے اپنے معاہدے کے مطابق ادا کر دوں گا،
اب یہ سائیٹس یہ رقم ان ایک ہزار لوگوں کو جو اردونامہ پر ان کے فراہم کردہ لنک کے ذریعے آئے تھے انہیں فی رکن ایک ایک روپیہ ادا کرتی ہے۔
اور باقی کے دو روپے یہ اپنے کمیشن کے طور پر کاٹ لیتی ہے، جس سے advertiser کو فائدہ یہ ہوا کہ بغیر کسی مشکل تشہیر کے اس کی سائیٹ پر ٹریفک بڑھ گئی،
PTC سائیٹ کو فائدہ یہ ہوا کہ اسے بیٹھے بٹھائے دو روپے فی آدمی کمانے کا موقع ملا،
اور اراکین کو یہ فائدہ ہوا کہ انہیں صرف ایک کلک کرنے کا ایک روپیہ مل گیا۔
اس طرح تینوں افراد فائدے میں رہے۔

اب دیکھا جائے تو یہاں تین کی بجائے دو افراد فائدے میں ہیں۔
ایک تو PTC سائیٹ اور دوسرا اس کا رکن، advertiser بیچارہ تو فضول میں رقم خرچ کر بیٹھا۔
کیونکہ اس کی سائیٹ کھلی دو منٹ کے لئے کھولنے والے نے اسے دیکھنا تک گوارہ نہیں کیا،
اور پھر ویسے ہی اسے بند کر کے چلا گیا، اب اسے کیا فائدہ،
جی ہاں اس کا فائدہ اس کے جانے کے بعد شروع ہونے والا ہے۔

دنیا میں بے شمار کمپنیاں ایسی ہیں جو اپنی کمپنی یا پراڈکٹ کا اشتہار ویب سائیٹ پر لگاتی ہیں۔
اور اس کام کے لئے وہ اپنی ویب سائیٹس نہیں بناتیں بلکہ ایسی سائیٹس جن کی ٹریفک بہت زیادہ ہو انہیں اپنا اشتہار لگوانے کے لئے ایک تگڑی رقم فراہم کرتی ہیں۔
تو جناب جب اس advertiser کی سائیٹ کی روزانہ کی ٹریفک کئی ہزار تک پہنچ جائے گی یا اس سے بھی بڑھ کر لاکھوں میں چلی جائے گی۔
تو دنیا کی کوئی بھی کمپنی بڑے فخر سے اس کی سائیٹ پر اپنا اشتہار اس کے پہلے صفحے پر لاکھوں روپے مہینے کے کرایہ پر لگوانے کی خواہشمند ہوں گی۔
تو اب ان صاحب کے وارے نیارے ہو گئے بڑے مزے سے وہ ان سے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کریں گے اور آگے PTC سائیٹس کو ہزاروں دیتے رہیں گے اور ان کا یہ سلسلہ چلتا ہی رہے گا۔ اگر ایک کمپنی نے اپنا اشتہار واپس بھی لے لیا تو دوسری لائن میں پہلے سے موجود ہو گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

بہت بہت بہت شکریہ چاند بابو
لیکن یہ بتلائیں
اگر میں اپنی ایسی ویب سائٹ جس پر گوگل ایڈسنس لگا ہو، اس پر پی ٹی سی سے ٹریفک لاؤں تو گوگل ایڈسنس والوں کو تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا؟
یعنی کیا پی ٹی سی سے ٹریفک لانا گوگل ایڈسنس کی پولیسیز کے خلاف تو نہیں؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by چاند بابو »

کہیں سے بھی ٹریفک صرف سائیٹ پر یوزرز کی تعداد بڑھانے کا ایڈز کو کلک کروانے کے لئے لانا گوگل کی پالیسی کے بالکل خلاف ہے اور اس پر اکاؤنٹ فورا بند ہو جاتا ہے۔
بہرحال اگر آپ وہاں سے ٹریفک لے بھی آئیں گے تب بھی یوزر یہاں آ کر خود سے آپ کے ایڈز کو کلک نہیں کریں گے۔
اس کے لئے آپ کو باقاعدہ انہیں کہنا پڑے گا جو گوگل کے قوانین سے کھلا اختلاف ہے،
لیکن فرض کریں اگر گوگل کو اس بات کا پتہ نا بھی چلے تو اللہ تعالٰی تو دیکھ رہا ہے نا۔
ایسی کمائی سو فیصد حرام کی کمائی تصور ہو گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

اچھا تو پی ٹی سائٹس کی کمائی کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by بلال احمد »

بڑا انفارمیشن والا اور انتڑسٹنگ ٹاپک ہے یار
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by شازل »

یہ تو کسی مولوی سے فتویٰ لینا پڑے گا.
ایک طرف تو یہ ایک دھوکہ ہے اور دوسری طرف کاروباری گر بھی.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

چلیں جو طریقہ آپ نے بتلایا ہے وہی لکھ کر دارالافتاء میں دیتا ہوں
جو جواب آیا بتلاؤں گا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:اچھا تو پی ٹی سائٹس کی کمائی کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
شاید پہلے آپ کے لئے حلال ہوتی لیکن اب چونکہ آپ جان چکے ہیں کہ یہاں‌کسی کو دھوکا دینا مقصدہوتا ہے اس لئے اب یہ آپ کے لئے شاید حلال نا ہو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:
محمد شعیب wrote:اچھا تو پی ٹی سائٹس کی کمائی کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
شاید پہلے آپ کے لئے حلال ہوتی لیکن اب چونکہ آپ جان چکے ہیں کہ یہاں‌کسی کو دھوکا دینا مقصدہوتا ہے اس لئے اب یہ آپ کے لئے شاید حلال نا ہو۔

یہاں پر دھوکہ تو کسی کو نہیں دیا جاررہا
جو اپنی ویب سائٹ کو پی ٹی سی پر چلاتا ہے اس کی سائٹ پر ٹریفک آنے سے وہ سرچ انجن میں بھی ٹاپ پر آجاتا ہے.اور اس طرح اس کی سائٹ اس قابل ہو جاتی ہے کہ اس پر اشتہار لگایا جائے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by چاند بابو »

شعیب بھیا دھوکہ انہیں دیا جا رہا ہے جو اس کی ویب سائیٹ پر اپنا اشتہار دیتے ہیں۔
اور ہاں سرچ انجن میں پہلے صفحہ پر آنے کئے ویزیٹرز کی نہیں بلکہ آپکی سائیٹ کے بہتر مضمون، اس کے بہتر کی ورڈز اور آپ کے کی ورڈز کے اور مضمون کے درمیان مناسب رشتہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
abdulrehman
کارکن
کارکن
Posts: 57
Joined: Thu Nov 04, 2010 10:39 pm
جنس:: مرد

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by abdulrehman »

کیا ptc sites کا لنک مل سکتا ہے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

لنکس تو بہت ہیں
لیکن پہلے ان کی شرعی حیثیت معلوم ہو جائے
پھر دیکھتے ہیں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by بلال احمد »

آپکو ابھی تک واپسی جواب نہیں ملا؟؟؟
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
abdulrehman
کارکن
کارکن
Posts: 57
Joined: Thu Nov 04, 2010 10:39 pm
جنس:: مرد

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by abdulrehman »

a.a
آپ- کا جو حکم ہو
8) b;x
:@

be;a v_v_f v_v_g
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

چاند بابو رقم طراز ہیں:
شاید پہلے آپ کے لئے حلال ہوتی لیکن اب چونکہ آپ جان چکے ہیں کہ یہاں‌کسی کو دھوکا دینا مقصدہوتا ہے اس لئے اب یہ آپ کے لئے شاید حلال نا ہو۔
چاند بابو
ایک بات کی اگر تحقیق ہو جائے تو پی ٹی سی سائٹس کا شرعی حکم معلوم ہو جائے گا.
وہ یہ کہ جو لوگ پی ٹی سی سائٹس پر اپنی ویب سائٹ چلواتے ہیں وہ جس کمپنی سے اشتہار لیتے ہیں کیا اس کمپنی کو یہ بتلاتے ہیں کہ میری سائٹ پر ٹریفک پی ٹی سی سے آ رہی ہے؟ یا اس سے اس بات کو مخفی رکھتے ہیں؟
اور اگر اشتہار لگانے والی کمپنی کو نہیں بتلاتے تو کیا اس کمپنی کو پتہ چلنے پر وہ اپنا اشتہار لگانے کے پیسے نہیں دیگی؟
اگر آپ کسی مضبوط حوالے سے یہ تحقیق کر دیں تو اس کا شرعی حکم معلوم ہو سکتا ہے.
جزاک اللہ
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by شازل »

شرعی حکم بہت واضح ہے کہ کسی کودھوکہ مت دو. جب آپ کا دل کسی چیز میں تقسیم ہوجائے یعنی فیصلہ نہ ہوسکے تو اسے ترک کردیں.
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by نورمحمد »

محمد شعیب بھائی -
سب احباب جواب کے منتظر ہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ptc sites کیا ہیں ؟

Post by چاند بابو »

وہ یہ کہ جو لوگ پی ٹی سی سائٹس پر اپنی ویب سائٹ چلواتے ہیں وہ جس کمپنی سے اشتہار لیتے ہیں کیا اس کمپنی کو یہ بتلاتے ہیں کہ میری سائٹ پر ٹریفک پی ٹی سی سے آ رہی ہے؟ یا اس سے اس بات کو مخفی رکھتے ہیں؟
اور اگر اشتہار لگانے والی کمپنی کو نہیں بتلاتے تو کیا اس کمپنی کو پتہ چلنے پر وہ اپنا اشتہار لگانے کے پیسے نہیں دیگی؟
اگر آپ کسی مضبوط حوالے سے یہ تحقیق کر دیں تو اس کا شرعی حکم معلوم ہو سکتا ہے.
السلام علیکم

شعیب بھیا سب سے پہلی بات یہ ہے کہ کمپنی کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا ہے کہ آپ اپنی سائیٹ پر ٹریفک کیسے لے کر آتے ہیں، اسے آپ بتائیں یا نا بتائیں ان کا اولین مقصد صرف اپنے اشتہارات پر کلک کروا کر گاہک کو اپنی سائیٹ تک لانا ہوتا ہے جو پی ٹی سی سائیٹس بہت اچھی طرح کر دیتی ہیں۔
یہاں قباحت صرف یہ ہے کہ اچھی اشتہارات والی سائیٹس اس سائیٹ کو اپنے اشتہارات نہیں دیتی ہیں جس کی وزیٹرز کی تعداد کم ہو، وزیٹرز لانے کے لئے آپ پی ٹی سی سائیٹس کا استعمال کرتے ہیں جس کی بنا پر اس کمپنی کو آپ یہ دھوکہ دیتے ہیں کہ آپ کی سائیٹ بہت پاپولر ہے لوگ جوق درجوق یہاں کھنچے چلے آ رہے ہیں۔
لیکن بات یہاں تک پہنچ کر ختم نہیں ہوجاتی ہے، اصل مسئلہ اس کے بعد برقرار رہتا ہے، پی ٹی سائیٹس اپنے صارف کو کسی لنک کو کلک کر کے اس سائیٹ کو کھولنے کے پیسے دیتی ہیں نا کہ اس سائیٹ کو پڑھنے اور اس کے اشتہارات کو کلک کرنے کے،
اب یہاں سے آگے کی ذمہ داری آپ سنبھالتے ہیں، سب سے پہلے تو آپ اپنی سائیٹ پر کچھ ایسا کرتے ہیں جس سے آپ کی سائیٹ پر آنے والا اس سائیٹ کے اشتہارات پر کلک کرنے پر مجبور ہو جائے، اس کے لئے کبھی اشتہارات کو چھپا کر لگایا جاتا ہے تو کبھی اشتہارات پر کلک کرنے کی بابت درخواست کی جاتی ہے، یہ دونوں فعل کوئی بھی اشتہارات دینے والی سائیٹ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر اشتہارات بین ہو سکتے ہیں لیکن اگر انہیں اس بابت پتا نا بھی چلے تو یہ دھوکہ تو ہے ہی۔
لیکن اگر آپ اوپر بیان کردہ دونوں کام نہیں کرتے ہیں تو پھر آپ کو اس ٹریفک کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا یعنی اشتہارات پر کوئی کلک نہیں اور آپ کے کوئی پیسے نہیں، اب آپ خود کوشش کرتے ہیں کہ ٹریفک تو وہاں سے آتی رہے اور اشتہارات پر کلک آپ یا آپ کے کچھ دوست کرتے رہیں جو ایک کھلا دھوکہ ہے اور اس دھوکے کا ایک آنہ بھی حرام ہے۔

یہ تو تھی ایک عام فہم بات لیکن آخر میں یہ بھی واضح کرنا چاہوں گا کہ سو میں سے سو دفعہ ایسا نہیں ہوتا ہے بلکہ اگر آپ کی سائیٹ اچھی سائیٹ ہے اور اس پر مواد بھی اچھا ہے تو پھر ہر سو میں سے کم ازکم ایک شخص ایسا بھی ضرور ملے گا جو آپ کی سائیٹ کر مستقل قاری بن جائے گا پھر یہ شخص آپ کی سائیٹ پر پی ٹی سی سائیٹ کے علاوہ بھی آئے گا اور سائیٹ وزٹ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے اشتہارات پر کلک بھی کرے گا ایسی کمائی آپ کے لیے بالکل جائز ہو گی بشرطیکہ یہ اشتہارات حرام چیز یا حرام کام کے بارے میں نا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ورڈ پریس و بلاگر سوال وجواب”