ہندو کی فریاد نام نہاد مسلمانوں کے نام

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
مخلص
کارکن
کارکن
Posts: 171
Joined: Wed Sep 02, 2009 11:20 pm
جنس:: مرد
Contact:

ہندو کی فریاد نام نہاد مسلمانوں کے نام

Post by مخلص »

[center]ایک ہی پربھو کی پوجا ہم اگر کرتے نہیں
ایک کے دربار میں سر آپ بھی دھرتے نہیں

اپنی سجدہ گاہ اگر یہ دیوی کا استھان ہے
آپ کے سجدوں کا مرکز بھی تو قبرستان ہے

اپنے دیوتاؤں کی گنتی ہم اگر رکھتے نہیں
آپ بھی اپنے داتاؤں کو گن سکتے نہیں

جتنے کنکر اتنے شنکر یہ اگر مشہور ہے
جتنے مردے اتنے سجدے آپ کا دستور ہے

اپنے دیوی دیوتاؤں کو ہے اگر کچھ اختیار
آپ کے ولیوں کی طاقت کا بھی ہے کوئی شمار؟

وقت مشکل ہے اگر نعرہ بےبج رنگ بلی
آپ کو دیکھا لگاتے نعرہ یا حیدر علی

جس طرح ہم ہے بجاتے مندروں میں گھنٹیاں
مرقدوں پہ آپ کو دیکھا بجاتے تالیاں

ہم بجھن کرتے ہیں گا کر دیوتا کی خوبیاں
آپ بھی عرسوں پہ گاتے جھوم کر قوالیاں

ہم چرھاتے ہیں بتوں پر دودھ یا پانی کی دھار
آپ کو دیکھا چڑھاتے سبز چادر پھول دار

پنڈتوں کو حرف آخر گر سمجھنا ہے ضلال
امام درویش کی تقلید ہے کیوں کر کمال؟

گر بت کی پوجاہم کریں ہم کو ملے نار حشر
آپ پوجیں قبر کو،کیونکر ملے جنت میں گھر؟

وید اور گیتا پہ فتویٰ ہے ''بلاسلطٰن ''کا
کیوں آپ کے احبار کا چلتا ہے بے برہان کا؟

کتنا ملتا جلتا میرا آپ سے ''ایمان''ہے
آپ کہتے ہیں ہم کو کہ''بے ایمان''ہے''

تم بھی مشرک ہم بھی مشرک معاملہ جب صاف ہے
جنتی تم دوزخی ہم'یہ بھی کوئی انصاف ہے

ہم بھی جنت مین رہیں گے تم اگر ہو جنتی
ورنہ دوزخ میں ہمارے ساتھ ہوں گے آپ بھی
[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہندو کی فریاد نام نہاد مسلمانوں کے نام

Post by محمد شعیب »

بہت خوب مخلص صاحب

اللہ شرک کو معاف نہیں فرماتا
اللہ ہمیں شرک سے محفوظ فرمائے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ہندو کی فریاد نام نہاد مسلمانوں کے نام

Post by اضواء »

اللهم أمين!!!!!!!

شکریہ :clap:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہندو کی فریاد نام نہاد مسلمانوں کے نام

Post by بلال احمد »

:clap: :clap: :clap:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”