کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by amqmz »

السلام علیکم!
میرے زیر استعمال ایک کمپیوٹر ہے. جس کی اسپیڈ سے میں مطمئن نہیں ہوں . اس کی ایک علامت یہ ہے کہ کسی فولڈر پر رائٹ کلک کریں تو فوری طورپر ونڈو اوپن نہیں ہوئی بلکہ اکثر 6 سے 7 سیکنڈ لگ جاتے ہیں اور اس دوران پروسیسر لائٹ مسلسل جلتی رہتی ہے. اس کے علاوہ یہی علامات تقریبا ہر سرگرمی میں مشاہدے میں آرہی ہے . براہ مہربانی بتائیے اس کی بہتری کے لیے کیا کرنا چاہیے . اگر مزید کوئی علامت جاننا چاہیں تو میں بتائے دیتا ہوں.شکریہ
یا اللہ سب کی خیر
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by علی خان »

برائے مہربانی اپنے سسٹم کی پوری معلومات فراہم کردیں مطلب کتنی پروسیسر ہے. کتنا ریم ہے. اور ونڈوز کونسی استعمال کر رہیں ہیں، اسکے علاوہ اہم بات انٹی وائرس سافٹ ویئر کونسا استعمال کررہیں ہیں، اور کیا اپکا انٹی وائرس اپڈیٹڈ ہے.

میرے خیال میں اپکے کمپیوٹر میں وائرس موجود ہے. لیکن پہلے اپ معلومات فراہم کردیں پھر دیکھتے ہیں کہ کیا ہو سکتا ہے. اور کیسے ہو سکتا ہے.
شکریہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by amqmz »

اشفاق علی wrote:برائے مہربانی اپنے سسٹم کی پوری معلومات فراہم کردیں مطلب کتنی پروسیسر ہے. کتنا ریم ہے. اور ونڈوز کونسی استعمال کر رہیں ہیں، اسکے علاوہ اہم بات انٹی وائرس سافٹ ویئر کونسا استعمال کررہیں ہیں، اور کیا اپکا انٹی وائرس اپڈیٹڈ ہے.

میرے خیال میں اپکے کمپیوٹر میں وائرس موجود ہے. لیکن پہلے اپ معلومات فراہم کردیں پھر دیکھتے ہیں کہ کیا ہو سکتا ہے. اور کیسے ہو سکتا ہے.
شکریہ
توجہ فرمانے کے لیے شکریہ
معلومات یہ ہیں
پروسیسر:3.6GHz
ریم:2.0GB
ونڈوز:ایکس پی (جینین اپڈیٹڈ) پیک 3
اینٹی وائرس : Microsoft Security Essentials
میرے خیال میں وائرس کا مسئلہ نہیں کیونکہ میں نے ونڈو کرتے ہیں اینٹی وائرس انسٹال کر کے اس کو پوری طرح اپڈیٹ کرکے ہارڈ ڈرائیو کو سکین کروایا تھا .
آگے جیسے آپ ارشاد فرمائیں.شکریہ
یا اللہ سب کی خیر
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by علی خان »

کیا یہ مسلہ پہلے دن سے ہے. مطلب کیا سسٹم نیا ہے. یہ پہلے ٹھیک تھا اور اب یہ مسلہ شروع ہو گیا ہے.
برائے مہربانی اگر اپ کے پاس ڈی ایس ایل ہے.تو Bit Defender انٹی وائرس ڈاون لوڈ کرلیں اور اپ ڈیٹ کرنے کے بعد اپنے سسٹم کو سکین کر لیں، اسکے علاوہ Kaspersky انٹی وائرس بھی اچھا ہے. ان دونوں میں کوئی انٹی وائرس انسٹال کرلیں، کیونکہ میرا اب بھی وہی خیال ہے. کہ اپکے سسٹم میں وائرس موجود ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

بہت اچھی بات ہے دوستوں نے کافی عمدہ مشورے دے دیئے ہیں جن کی موجودگی میں میرا مشورہ آٹے میں نمک کے مترادف ہو گا۔
لیکن کیا کروں جب تک مشورہ نا دوں پیٹ میں درد ہوتا رہتا ہے اور مشورہ چاہے غلط ہی کیوں نا ہودینے کے بعد آرام آ جاتا ہے۔
اب بلال بھیا یہ مت کہئے گا کہ یہ مشورے کی علامات نہیں بلکہ انڈے کی علامات ہیں کیونکہ یہ مشورہ ہی کی علامات ہیں۔ :D :D ;)

اچھا ذیشان بھیا سب سے پہلے تو میں آپ سے تھوڑا ناراض ہو ں کہ آپ اردونامہ پر بہت کم تشریف لانے لگے ہیں۔
آپ کو اردونامہ پر مسلسل آنا چاہئے تاکہ ہمیں آپ سے کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے۔

اوپر دوستوں نے جو جو مشورے دیئے ہیں وہ بالکل درست ہیں لیکن آپ کہتے ہیں کہ آپ کے سسٹم میں وائرس کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔
مجھے آپ کی بات سے اتفاق ہے۔ لیکن میرے ذاتی مشاہدے میں یہ بات بھی موجود ہےکہ اکثر اوقات آپ کے سسٹم ریسورسز اتنے آپ کے سارے پروگرامز استعمال نہیں کر رہے ہوتے ہیں جتنے اکیلا آپ کا انٹی وائرس استعمال کر رہا ہوتا ہے۔

Microsoft Security Essentials میں یہ برائی بالکل موجود ہے۔ دراصل جب ہم کسی بھی فولڈر کو کھولنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمارے احکامات ماننے سے پہلے سسٹم انٹی وائرس کو خبردار کرتا ہے کہ وہ فورا اس فولڈر کو اسکین کرے اور اس میں موجود فائلز میں کسی ممکنہ وائرس کی موجودگی کا انکشاف کرے۔
اب جو آپ کے پانچ سے چھ سیکنڈ ضائع ہوتے ہیں میرے خیال میں یہ وہ وقت ہے جو آپ کا انٹی وائرس سافٹ وئیر اس فولڈر کی اسکینگ کے لئے لیتا ہے۔

اس کے لئے آپ ٹاسک پین کو کھولئے اور اس میں سے Performance ٹیب کا انتخاب کیجئے اسے اپنے سامنے رکھتے ہوئے کسی بھی فولڈر کو کھولئے اور اپنے Performance ٹیب میں CPU Usage History گراف پر نظر رکھیں جہاں تک آپ کا گراف بلند ہو وہ لکھ لیں اب اپنے انٹی وائرس کو بند یعنی Disable کر دیں اور سسٹم کو ری بوٹ کرنے کے بعد پھر سے کسی فولڈر کو کھولیں اور اس دوران اسی طرح CPU Usage History پر نظر رکھیں اگر تو اس بار Usage گراف پہلے والے گراف سے کافی نیچے ہو تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ کے سسٹم کے اچھے خاصے ریسورسز آپ کا انٹی وائرس سافٹ وئیر استعمال کر رہا ہے بلکہ ضائع کر رہا ہے۔ اگر ایسے ہے تو فوری طور پر اس سافٹ وئیر سے چھٹکارا حاصل کریں اور کوئی ایسا سافٹ وئیر انسٹال کریں جو اس کے مقابلے میں کم ریسورسز ضائع کرے ایسے سافٹ وئیرز میں Avastاور Kaspersky سرِ فہرست ہیں۔

لیکن اگر اوپر موجود بات یہ ثابت کرتی ہے کہ آپ کے سسٹم میں موجود انٹی وائرس سافٹ وئیر Disable کرنے کے باوجود سسٹم کی سپیڈ اور Usage میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ہے تو پھر یہ بات قرین قیاس ہے کہ آپ کے سسٹم میں کوئی ایسا وائرس ، سپائی وئیر یا مالوئیر موجود ہے جو آپ کا انٹی وائرس سافٹ وئیر پکڑ نہیں سکا۔

اس کا حل پھر وہی ہے کہ یا تو اپنے سافٹ وئیر کو اپڈیٹ کریں اور اگر یہ اپڈیٹڈ ہے تو پھر یہ درست کام نہیں کر رہا ہے اب کوئی اور اچھا انٹی وائرس سافٹ وئیر انسٹال کریں کسی اچھے انٹی سپائی وئیر سے اپنے کمپیوٹر کو اسکین کریں انشااللہ اللہ تعالٰی شفا دے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by بلال احمد »

چاند بھائی جب تک آٹے میں نمک نہ ڈالیں تو آٹا بھی مزا نہیں دیتا.

باقی یہ ہے کہ انڈہ بھی تو دینے کے لیے ہی ہوتا ہے تو اگر آپنے دے دیا تو کیا ہوا :lol: :lol: :lol:

بہرحال اشفاق بھائی اور چاند بھائی آپکا شکریہ معلومات میں اضافہ کے لیے :nod: :nod: :nod:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by علی خان »

زبردست چاند بھائی، اتنی گہرائی کا تو میں نے بھی نہیں سوچا تھا.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by چاند بابو »

پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ دوستو لیکن اب دیکھو حافظ ذیشان صاحب کا مسئلہ بھی حل ہوتا ہے یا صرف ہماری واہ واہ ہی ہوتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
کراٹے ماسٹر
دوست
Posts: 415
Joined: Sat Jul 31, 2010 4:03 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by کراٹے ماسٹر »

میرے پاس نارٹن انٹرنیٹ سیکیورٹی ہے اور مسئلہ یہ ہی ہے، میں کیا کروں :sweat: :sweat: :sweat:
[center]نرم آواز، بھلی باتیں، مہذب لہجے
پہلی ہی بارش میں یہ رنگ اتر جاتے ہیں[/center]
کراٹے ماسٹر
دوست
Posts: 415
Joined: Sat Jul 31, 2010 4:03 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by کراٹے ماسٹر »

لیکن میرے ساتھ یہ مسئلہ کبھی کبھی ہوتا ہے۔
[center]نرم آواز، بھلی باتیں، مہذب لہجے
پہلی ہی بارش میں یہ رنگ اتر جاتے ہیں[/center]
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by amqmz »

اس کی وجہ اور حل مجھے یہ ملی کہ میں نے سسٹم میں 1ٹی بی کی ہارڈ ڈسک کااستعمال شروع کیا تھا 64 ایم بی کیش کے ساتھ اوریہ مسئلہ ہارڈ ڈسک کے 750 جی بی کے ساتھ تبدیلی کے بعد درست ہو گیا شاید کہ 1 ٹی بی کی ہارڈ ڈسک خاص کمپیوٹروں کے لیے موزوں ہے اگر اس بارے میں کسی کے پاس معلومات ہیں تو شیئر کریں.شکریہ
یا اللہ سب کی خیر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by چاند بابو »

ارے واہ کیا بات ہے ایک ٹی بی کی ہارڈ ڈسک۔
ذیشان بھیا آپ نے تو کمال کمپیوٹر بنا رکھا ہے۔
میں نے ابھی تک کسی ذاتی کمپیوٹر میں اتنی بڑی ہارڈ لگی نہیں دیکھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by بلال احمد »

ایک ٹی بی کی ہارڈ :clap: :clap: :clap: :clap:

حافظ جی بڑا زبردست سسٹم ہے جی.

کیا یہ ایک ہی ہے یا پھر دو تین ملا کر بنائی ہے ایک ٹی بی؟ :o :o :o
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by amqmz »

چاند بابو wrote:ارے واہ کیا بات ہے ایک ٹی بی کی ہارڈ ڈسک۔
ذیشان بھیا آپ نے تو کمال کمپیوٹر بنا رکھا ہے۔
میں نے ابھی تک کسی ذاتی کمپیوٹر میں اتنی بڑی ہارڈ لگی نہیں دیکھی۔
ارے بھائی اللہ آپ پر رحم کرے کہیں نظر ہی نہ لگا دیجئیے گا ، ماشاء اللہ تو کہاں کریں.
یا اللہ سب کی خیر
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by amqmz »

بلال احمد wrote:ایک ٹی بی کی ہارڈ :clap: :clap: :clap: :clap:

حافظ جی بڑا زبردست سسٹم ہے جی.

کیا یہ ایک ہی ہے یا پھر دو تین ملا کر بنائی ہے ایک ٹی بی؟ :o :o :o
مجھے حیرت ہے کہ آپ کو حیرت ہے . اب تو ایک ٹی بی سے بھی بڑی ہارڈ ڈسک بازار میں‌ مل رہی ہیں‌.
یا اللہ سب کی خیر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by بلال احمد »

amqmz wrote:
مجھے حیرت ہے کہ آپ کو حیرت ہے . اب تو ایک ٹی بی سے بھی بڑی ہارڈ ڈسک بازار میں‌ مل رہی ہیں‌.
بس ہمیں اتنی بڑی کی ابھی تک ضرورت ہی نہیں محسوس ہوئی. اس لیے کبھی پوچھا بھی نہیں :wasntme:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کمپیوٹر کی اسپیڈ سے متعلق شکایت کا حل

Post by چاند بابو »

amqmz wrote:
چاند بابو wrote:ارے واہ کیا بات ہے ایک ٹی بی کی ہارڈ ڈسک۔
ذیشان بھیا آپ نے تو کمال کمپیوٹر بنا رکھا ہے۔
میں نے ابھی تک کسی ذاتی کمپیوٹر میں اتنی بڑی ہارڈ لگی نہیں دیکھی۔
ارے بھائی اللہ آپ پر رحم کرے کہیں نظر ہی نہ لگا دیجئیے گا ، ماشاء اللہ تو کہاں کریں.
ارے نہیں نہیں دوست ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
اللہ تعالٰی اسے ہمیشہ تندرست رکھے،اور آپ اگلے ماہ ایک زوٹا بائیٹ کی ہارڈ ڈسک لگائیں۔
میں نے ماشااللہ واقعی نہیں کہا لیکن یقین کیجئے مجھے دلی خوشی ہوئی تھی اس بات سے کہ ایک بھائی نے اتنا اچھا سسٹم لیا ہے۔
بہرحال اب میں ماشااللہ کہے دیتا ہوں تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔


Last bumped by amqmz on Wed Dec 15, 2010 7:42 pm.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”