برائے مہربانی ترجمہ کردیں. شکریہ

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

برائے مہربانی ترجمہ کردیں. شکریہ

Post by اسداللہ شاہ »

السلام علیکم
برائے مہربانی کوئی اس [link]http://www.insaf.pk/Forum/tabid/53/foru ... aspx#28542[/link] پر موجود تحریر کا ترجمہ کردے.
پیشگی شکریہ
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: برائے مہربانی ترجمہ کردیں. شکریہ

Post by چاند بابو »

لیجئے کوشش کرتا ہوں اگر کامیاب ہو گئی تو ٹھیک ورنہ خود کر لیجئے گا۔ :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :P :P :P

[center]رحمان ملک زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کو چلاتے ہیں[/center]

رحمان ملک کو بینظیر بھٹو کے دوسرے دورِ اقتدار میں نوازا گیا جب انہوں نے رمزی یوسف کو امریکی ایجنسی FBI کی تحویل میں دینے میں کلیدی کردار ادا کیا اس وقت وہ FIA میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ رحمان ملک کو پیشگی ترقی دے کر ایف آئی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر بنا دیا گیا ، جہاں انہوں نے نواز شریف کے خلاف مقدمات قائم کرنے میں کردار ادا کیا۔

قسمت رحمان ملک پر اتنی مہربان نہیں تھی ۔جب فاروق لغاری نے بینظیر حکومت تحلیل کی تو انہیں ملک سے فرار ہونا پڑا، تب رحمان ملک نے دو طرح سے بہت اہم کردار ادا کیا۔ ایک طرف تو انہوں نے زرداری کو اپنے لوٹے گئے سیاہ دھن کو سفید کرنے اوراسےدنیا کی مختلف محفوظ جگہوں پر سرمایا کاری کرنے کے گر بتائے تو دوسری طرف اس نے FBI اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایک رابطہ پل کا کردار بھی ادا کیا۔

اس کے بعد رحمان ملک زرداری کے مزید قریب ہو گئے۔وہ ناصرف لوٹ مار کی رقم کے تمام احداف سے واقف تھے بلکہ اس تمام لوٹ مار اور بے شمار رازوں کے امین بھی تھے یہی وجہ ہے کہ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔

وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا سب سے طاقتور رکن ہے حتی کہ زرداری تمام مسائل پر اس سے علیحدگی میں گفتگو کرتا ہے۔ضمنی انتخابات کی تاریخ بڑھانے کی ناکام کوشش کے بعد رحمان ملک نے جو ردعمل ظاہر کیا اس سے ہر کوئی واقف ہے۔رحمان ملک کے تندوتیز، ذاتی رائے پر مبنی بیانات اور ڈھیٹ رویہ پیپلز پارٹی لیڈرشپ میں ان کے اثرورسوخ کی غمازی کرتاہے۔

یہ تاثربالکل غلط ہے کہ رحمان ملک پرویز مشرف کا دوست یا ان کے بارے میں ہمدردانہ رائے رکھتا ہے ، بلکہ وہ صرف اس بات پر عمل کرتا ہے جو اس کے وشنگٹن میں بیٹھے آقا اسے کرنے کے لئے کہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ لندن میں موجود ہے انہیں یہ یقین دلانے کے لئے کہ زرداری ان کے لئے بالکل بھی مسئلہ نہیں بنے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “سیاست”